پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 NOV 2026 1:54PM by PIB Delhi
وزارتِ دفاع نے بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس بیتوا کی معمول کی مرمت اور انجنوں کی تبدیلی کے لیے کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کے ساتھ 498.58 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے پر 11 نومبر 2026 کو نئی دہلی میں سکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

اس معاہدے کے تحت بھارتی بحریہ کے برہم پتر کلاس کے فریگیٹ آئی این ایس بیتوا کے نظامِ محرک میں بڑی تبدیلی کی جائے گی، جس میں اس کے موجودہ بھاپ سے چلنے والے نظامِ محرک کو ڈیزل انجن پر مبنی نظام سے تبدیل کیا جائے گا۔ اس مرمت کے دوران جدید ہتھیاروں کا مجموعہ نصب کرکے جہاز کی جنگی صلاحیتوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا، جس سے اس کی عملیاتی اثر انگیزی میں اضافہ ہوگا۔
اس منصوبے سے جہازوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے شعبے میں مقامی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی، خاص طور پر نظامِ محرک میں پیچیدہ تبدیلی کرنے اور بحری پلیٹ فارموں کو جدید بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ اس منصوبے میں 50 سے زیادہ چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کی شمولیت متوقع ہے اور اس سے بھارت کی جہاز سازی اور اس سے وابستہ معاون صنعتوں میں روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ منصوبہ حکومت کے ’آتم نربھر بھارت‘ اور ’میک اِن انڈیا‘ کے وژن کو زبردست تقویت فراہم کرے گا، ساتھ ہی ملک کی مقامی بحری جہازوں کی مرمت اور دیکھ بھال کی صلاحیتوں کو بھی مزید مستحکم بنائے گا۔
****
(ش ح ۔رک)
U. No.7485