وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ دفاعی پیداوار نے خصوصی مہم 6.0 کامیابی کے ساتھ مکمل کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 NOV 2026 5:31PM by PIB Delhi

محکمۂ دفاعی پیداوار نے خصوصی مہم 6.0 کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے۔ یہ مہم دو مرحلوں میں چلائی گئی جن میں پہلا مرحلہ تیاری کا تھا، جو 15 سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہا، جبکہ دوسرا مرحلہ نفاذ کا تھا، جو 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک منعقد کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد محکمہ کے ماتحت دفاتر میں صفائی ستھرائی کے عمل کو ادارہ جاتی شکل دینا اور زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنا تھا۔

حکومت کی ملک گیر پہل کے مطابق اس سال کی مہم میں انتظامی بہتری کے دیگر اہم شعبوں کے ساتھ ساتھ برقی کچرے کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے، الگ الگ کرنے اور ٹھکانے لگانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ دفتری احاطوں کی صفائی ستھرائی اور مجموعی دیکھ بھال کو بہتر بنانے، دستیاب جگہ کے مؤثر استعمال اور ناکارہ و غیر ضروری سامان کو ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی کوششیں کی گئیں۔ ریکارڈ کے منظم انتظام اور زیر التوا حوالہ جات، فائلوں اور دیگر معاملات کو تیزی سے نمٹانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ ان اقدامات سے جگہ کے بہتر انتظام اور کام کی جگہوں کو خوب صورت بنانے میں بھی مدد ملی۔

خصوصی مہم 6.0 کی کامیابیوں کا خصوصی مہم 5.0 کے ساتھ تقابلی خلاصہ

نمبر شمار

زمرہ

مہم 5.0

مہم 6.0

1

فزیکل فائل کا جائزہ لیا گیا۔

30000

45000

2

پرانی فائلیں نکال دی گئیں۔

27000

43952

3

ای فائل کا جائزہ لیا گیا۔

2000

55000

4

ای فائلوں کو ختم کیاگیا۔

1890

51230

5

اسکریپ/غیر استعمال شدہ اشیاء کو ٹھکانے لگا کر جگہ خالی کر دی گئی۔

17.42 لاکھ مربع فٹ

19.35 لاکھ مربع فٹ

6

اسکریپ/ای-کچرے کو ٹھکانے لگانے سے حاصل ہونے والی آمدنی۔

روپے 15.62 کروڑ

روپے 22.19 کروڑ

7

عوامی شکایات کا ازالہ۔

50

136

8

عوامی شکایات کی اپیل نمٹا دی گئی۔

87

17

9

وی آئی پی/ایم پی ریفرنس نمٹا دیا گیا۔

13

11

10

آئی ایم سی ریفرنس نمٹا دیا گیا۔

2

3

دفاعی پیداوار کا محکمہ سوچھتا کے لیے مسلسل کوششوں، التوا کو موثر طریقے سے نمٹانے اور کام کی جگہ کے بہتر ماحول کے ذریعے خصوصی مہم 6.0 کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

***

ش ح-ظ الف-ن ع

UR No. 7463


(ریلیز آئی ڈی: 2334752) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil