شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیریڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) کے سہ ماہی بلیٹن جولائی تا ستمبر 2026 سے متعلق پریس نوٹ


 پیریڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) کے سہ ماہی بلیٹن جولائی تا ستمبر 2026 سے متعلق پریس نوٹ

دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں افرادی قوت کی شمولیت کی شرح (ایل ایف پی آر) اور کارکنوں کی آبادی کے تناسب (ڈبلیو پی آر) میں بہتری

دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح (یو آر) میں گراوٹ

دیہی علاقوں میں زراعت کے شعبہ میں روزگار کے مواقع میں اضافہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 NOV 2026 4:00PM by PIB Delhi

جھلکیاں :

  • جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے مجموعی افرادی قوت کی شمولیت کی شرح (ایل ایف پی آر) بڑھ کر 55.5 فیصد ہوگئی، جو گزشتہ سہ ماہی میں 54.6 فیصد تھی۔
  • دیہی علاقوں میں15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے افرادی قوت کی شمولیت کی شرح (ایل ایف پی آر) 58.1 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں0.9 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔
  • جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے مجموعی کارکنوں کی آبادی کے تناسب (ڈبلیو پی آر) میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں1.0 فیصد پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ52.7 فیصد رہا۔
  • جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران دیہی علاقوں میں کارکنوں کی آبادی کا تناسب (ڈبلیو پی آر) سہ ماہی بنیاد پر 1.4 فیصد پوائنٹ بڑھ کر 55.6 فیصد ہوگیا۔
  • شہری علاقوں میں باقاعدہ اجرت یا تنخواہ پر کام کرنے والے ملازمین کا تناسب گزشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں0.3 فیصد پوائنٹ بڑھ کر 49.6 فیصد ہوگیا۔
  • جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران دیہی علاقوں میں خود روزگار سے وابستہ افراد کا تناسب گزشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں1.3 فیصد پوائنٹ بڑھ کر 62.7 فیصد ہوگیا۔
  • جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران دیہی علاقوں میں زراعت کے شعبے میں روزگار کا تناسب سہ ماہی بنیاد پر 3.8 فیصد پوائنٹ بڑھ کر 56.7 فیصد ہوگیا۔
  • دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح (یو آر) گزشتہ سہ ماہی کے 4.8 فیصد سے کم ہوکر جولائی تا ستمبر 2026 میں 4.3 فیصد رہ گئی۔

 

1- تعارف

قومی شماریاتی آفس (این ایس او)، وزارت شماریات و پروگرام نفاذ (ایم او ایس پی آئی) کے زیراہتمام متواتر افرادی قوت سروے (پی ایل ایف ایس)، آبادی کی معاشی سرگرمیوں میں شمولیت اور روزگار و بے روزگاری کی صورتِ حال سے متعلق اعداد و شمار کا بنیادی ذریعہ ہے۔ جنوری2025 سے پی ایل ایف ایس کے سروے کے طریق کار میں تبدیلی کی گئی ہے، تاکہ موجودہ ہفتہ وار حیثیت (سی ڈبلیو ایس) کے تحت دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے لیے افرادی قوت کے اشاریوں کے ماہانہ اور سہ ماہی تخمینے فراہم کیے جا سکیں۔

وسیع تر دائرۂ کار کے ساتھ افرادی قوت کے اشاریوں کے زیادہ تواتر سے حصول کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جنوری2025 سے متواتر افرادی قوت سروے (پی ایل ایف ایس) کے نمونہ جاتی طریق کار کو ازسرنو ترتیب دیا گیا۔ نئے سرے سے مرتب کیے گئے پی ایل ایف ایس کے مقاصد درج ذیل ہیں:

  • موجودہ ہفتہ وار حیثیت (سی ڈبلیو ایس) کے تحت پورے ہندوستان کی سطح پر دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے لیے روزگار اور بے روزگاری کے اہم اشاریوں،یعنی افرادی قوت کی شمولیت کی شرح (ایل ایف پی آر)، کارکنوں کی آبادی کے تناسب (ڈبلیو پی آر) اور بے روزگاری کی شرح (یو آر) کے ماہانہ اعداد و شمار فراہم کرنا۔
  • سہ ماہی پی ایل ایف ایس کے نتائج کا دائرہ دیہی علاقوں تک وسیع کرنا تاکہ موجودہ ہفتہ وار حیثیت (سی ڈبلیو ایس) کے تحت دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے لیے روزگار کی منڈی کے اشاریوں کے سہ ماہی تخمینے فراہم کیے جا سکیں۔
  • دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے لیے روزگار اور بے روزگاری کے اہم اشاریوں کے سالانہ تخمینے معمول کی حیثیت (پی ایس + ایس ایس) اور موجودہ ہفتہ وار حیثیت (سی ڈبلیو ایس)، دونوں بنیادوں پر فراہم کرنا۔

دسمبر 2024 تک جاری کیے گئے پی ایل ایف ایس کے سابقہ سہ ماہی بلیٹن میں روزگار کی منڈی کے اشاریہ صرف شہری علاقوں کے لیے پیش کیے جاتے تھے۔ اپریل تا جون 2025 کا بلیٹن اس سلسلے کا پہلا بلیٹن تھا، جس میں دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے تخمینے فراہم کیے گئے تھے، جبکہ جولائی تا ستمبر 2026 کا موجودہ بلیٹن اس سلسلے کا چھٹا بلیٹن ہے۔ اس سہ ماہی بلیٹن میں کارکنوں کی مجموعی تعداد کے تخمینہ بھی فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس سہ ماہی بلیٹن میں موجودہ ہفتہ وار حیثیت (سی ڈبلیو ایس) کی بنیاد پر پورے ہندوستان کی سطح پر دیہی اور شہری علاقوں کے لیے افرادی قوت کے اہم اشاریوں،یعنی افرادی قوت کی شمولیت کی شرح (ایل ایف پی آر)، کارکنوں کی آبادی کے تناسب (ڈبلیو پی آر)، بے روزگاری کی شرح (یو آر) اور روزگار کی وسیع تر حیثیت اور کام کے شعبے کے لحاظ سے کارکنوں کی تقسیم کے تخمینہ پیش کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، منتخب ریاستوں کے لیے موجودہ ہفتہ وار حیثیت (سی ڈبلیو ایس) کی بنیاد پر ایل ایف پی آر، ڈبلیو پی آر اور یو آر کے ریاستی سطح کے تخمینے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

موجودہ ہفتہ وار حیثیت(سی ڈبلیو ایس) کے تحت 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے اہم نتائج:

  • دیہی اور شہری دونوں شعبوں میں افرادی قوت کی شمولیت کی شرح (ایل ایف پی آر) میں بہتری: 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے مجموعی افرادی قوت کی شمولیت کی شرح جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران گزشتہ سہ ماہی کے 54.6 فیصد سے بڑھ کر 55.5 فیصد ہوگئی۔ اس بہتری میں دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں ایل ایف پی آر کا اضافہ کارفرما رہا۔ دیہی علاقوں میں15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے یہ شرح گزشتہ سہ ماہی کے 56.9 فیصد سے بڑھ کر موجودہ سہ ماہی میں58.1 فیصد ہوگئی۔ اسی طرح شہری علاقوں میں بھی یہ شرح معمولی اضافے کے ساتھ 50.2 فیصد سے بڑھ کر 50.4 فیصد ہوگئی۔

 

موجودہ سہ ماہی کے دوران مجموعی خواتین کی افرادی قوت کی شمولیت کی شرح گزشتہ سہ ماہی کے 33.2 فیصد سے بڑھ کر 34.7 فیصد ہوگئی۔ مردوں میں شہری افرادی قوت کی شمولیت کی شرح میں معمولی اضافہ درج کیا گیا اور یہ اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی کے 77.0 فیصد سے بڑھ کر اس سہ ماہی میں 77.3 فیصد ہوگئی۔

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مجموعی افرادی قوت کی شمولیت کی شرح میں0.4 فیصد پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ جولائی تا ستمبر 2025 کے 55.1 فیصد سے بڑھ کر جولائی تا ستمبر 2026 میں55.5 فیصد ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران دیہی علاقوں میں یہ شرح 57.2 فیصد سے بڑھ کر شرح 8.1 فیصد ہوگئی،یعنی اس میں0.9 فیصد پوائنٹ کا اضافہ ہوا، جبکہ شہری علاقوں میں افرادی قوت کی شمولیت کی شرح میں معمولی طور پر 0.3 فیصد پوائنٹ کی کمی درج کی گئی۔

.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261110154235_eb5d3a.png

.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261110154301_c63ed0.png.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261110154252_acf4e1.png

جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے مجموعی افرادی قوت کی شمولیت کی شرح (ایل ایف پی آر) 55.5 فیصد رہی، جو گزشتہ سہ ماہی اور 2025 کی اسی سہ ماہی، دونوں کے مقابلہ میں اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

 

  • روزگار میں شمولیت میں اضافہ: جولائی تا ستمبر 2026 کی سہ ماہی کے دوران 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے کارکنوں کی آبادی کا مجموعی تناسب (ڈبلیو پی آر) گزشتہ سہ ماہی کے 51.7 فیصد سے بڑھ کر 52.7 فیصد ہوگیا۔ دیہی علاقوں میں ڈبلیو پی آر گزشتہ سہ ماہی کے 54.2 فیصد سے بڑھ کر 55.6 فیصد ہوگیا۔ شہری علاقوں میں جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران یہ تناسب بڑی حد تک مستحکم رہا اور اپریل تا جون 2026 کے 46.8 فیصد کے مقابلے میں46.9 فیصد درج کیا گیا۔ مردوں میں ڈبلیو پی آر گزشتہ سہ ماہی کے 73.0 فیصد سے بڑھ کر موجودہ سہ ماہی میں73.4 فیصد ہوگیا، جبکہ اسی مدت کے دوران خواتین میں یہ تناسب نمایاں اضافے کے ساتھ 31.3 فیصد سے بڑھ کر 32.8 فیصد ہوگیا۔

گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران کارکنوں کی آبادی کے مجموعی تناسب میں 0.5 فیصد پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا۔ اسی مدت کے دوران دیہی علاقوں میں بھی ڈبلیو پی آر میں0.9 فیصد پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ شہری علاقوں میں گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلہ میں موجودہ سہ ماہی کے دوران ڈبلیو پی آر مستحکم رہا۔

.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image008_20261110154407_b03248.png

.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image009_20261110154433_a4a40b.png.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image010_20261110154443_a791a4.png

گزشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مردوں اور خواتین، دونوں کے لیے کارکنوں کی آبادی کے تناسب (ڈبلیو پی آر) میں بہتری درج کی گئی اور جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران یہ بالترتیب 73.4 فیصد اور 32.8 فیصد ہوگیا۔

  • مجموعی اور دیہی بے روزگاری کی شرح (یو آر) میں کمی: موجودہ سہ ماہی کے دوران 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے مجموعی بے روزگاری کی شرح گزشتہ سہ ماہی کے 5.4 فیصد کے مقابلے میں کم ہوکر 5.1 فیصد ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح 4.8 فیصد سے گھٹ کر 4.3 فیصد رہ گئی، جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح گزشتہ سہ ماہی کے 6.7 فیصد کے مقابلے میں 6.8 فیصد رہی، یعنی بڑی حد تک مستحکم رہی۔

سن 2025 کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح بڑی حد تک مستحکم رہی اور جولائی تا ستمبر 2025 کے 4.4 فیصد کے مقابلے میں4.3 فیصد درج کی گئی۔ دیہی علاقوں میں مردوں کی بے روزگاری کی شرح جولائی تا ستمبر 2025 کے کی شرح 4.7 فیصد سے 0.3 فیصد پوائنٹ کم ہوکر جولائی تا ستمبر 2026 میں4.4 فیصد ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران شہری علاقوں میں مردوں کی بے روزگاری کی شرح 6.2 فیصد سے معمولی کمی کے ساتھ 6.1 فیصد اور خواتین کی شرح 9.0 فیصد سے کم ہوکر 8.8 فیصد ہوگئی۔

.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image012_20261110154535_0820dc.png.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image013_20261110154545_d678b9.png

جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے مجموعی بے روزگاری کی شرح (یو آر) گزشتہ سہ ماہی کے 5.4 فیصد کے مقابلے میں کم ہوکر 5.1 فیصد رہ گئی۔

  • دیہی علاقوں میں خود روزگار اور شہری علاقوں میں باقاعدہ تنخواہ دار ملازمتوں میں اضافہ: دیہی علاقوں میں خود روزگار سے وابستہ کارکنوں کا تناسب گزشتہ سہ ماہی کے 61.4 فیصد سے بڑھ کر موجودہ سہ ماہی میں62.7 فیصد ہوگیا۔ شہری علاقوں میں باقاعدہ تنخواہ یا اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں کا تناسب گزشتہ سہ ماہی کے 49.3 فیصد سے بڑھ کر 49.6 فیصد ہوگیا۔ دیہی اور شہری، دونوں علاقوں میں جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران گزشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں غیر مستقل مزدوری کرنے والے کارکنوں کے تناسب میں کمی درج کی گئی۔ دیہی علاقوں میں یہ تناسب 22.5 فیصد سے گھٹ کر 21.7 فیصد، جبکہ شہری علاقوں میں 11.1 فیصد سے کم ہوکر 10.7 فیصد رہ گیا۔

 

سال بہ سال موازنہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر مستقل مزدوری سے وابستہ کارکنوں کے تناسب میں کمی آئی ہے۔ دیہی علاقوں میں یہ تناسب جولائی تا ستمبر 2025 کے 22.2 فیصد سے 0.5 فیصد پوائنٹ کم ہوکر جولائی تا ستمبر 2026 میں21.7 فیصد رہ گیا۔ اسی طرح شہری علاقوں میں بھی اس مدت کے دوران یہ تناسب معمولی کمی کے ساتھ 10.9 فیصد سے گھٹ کر 10.7 فیصد ہوگیا۔ دیہی علاقوں میں خود روزگار سے وابستہ کارکنوں کا تناسب مستحکم رہا، جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران باقاعدہ تنخواہ یا اجرت پر ملازمت کرنے والوں کے تناسب میں 0.6 فیصد پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ شہری علاقوں میں خود روزگار سے وابستہ کارکنوں کے تناسب میں 0.4 فیصد پوائنٹ کا اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں باقاعدہ تنخواہ یا اجرت پر ملازمت کرنے والوں کے تناسب میں معمولی کمی درج کی گئی۔

.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image016_20261110154638_50c12b.png

.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image017_20261110154655_cd3303.png

جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران غیر مستقل مزدوری کرنے والے کارکنوں کے تناسب میں سہ ماہی اور سالانہ، دونوں بنیادوں پر کمی درج کی گئی۔

 

  • دیہی علاقوں میں زراعت کے شعبے کا تناسب بڑھا، جبکہ شہری علاقوں میں خدمات کے شعبے کی صورتحال مستحکم رہی: روزگار کی شعبہ وار تقسیم سے دیہی اور شہری علاقوں میں روزگار کے الگ الگ رجحانات بدستور نمایاں رہے۔ دیہی علاقوں میں زیادہ تر افرادی قوت زراعت کے شعبے سے وابستہ رہی، جبکہ شہری علاقوں میں روزگار کا بڑا حصہ خدمات کے شعبے میں مرکوز رہا۔ دیہی علاقوں میں زراعت سے وابستہ کارکنوں کا تناسب اپریل تا جون 2026 کے 52.9 فیصد سے بڑھ کر جولائی تا ستمبر 2026 میں56.7 فیصد ہوگیا۔ ثانوی شعبہ، جس میں کان کنی اور پتھر کی کھدائی بھی شامل ہے سے وابستہ کارکنوں کا تناسب گزشتہ سہ ماہی کے 24.4 فیصد کے مقابلہ میں 21.9 فیصد رہا۔ خدمات کے شعبہ میں یہ تناسب موجودہ سہ ماہی کے دوران 21.4 فیصد رہنے کا اندازہ ہے، جبکہ گزشتہ سہ ماہی میں یہ22.7 فیصد تھا۔

جولائی تا ستمبر 2025 کے مقابلہ میں دیہی علاقوں میں ثانوی شعبہ جس میں کان کنی اور پتھر کی کھدائی بھی شامل ہے، سے وابستہ کارکنوں کا تناسب 21.0 فیصد سے بڑھ کر 21.9 فیصد ہوگیا، جبکہ خدمات کے شعبہ میں یہ تناسب بڑی حد تک مستحکم رہا اور جولائی تا ستمبر 2026 میں معمولی اضافہ کے ساتھ 21.3 فیصد سے بڑھ کر 21.4 فیصد ہوگیا۔ شہری علاقوں میں ثانوی اور خدمات، دونوں شعبوں سے وابستہ کارکنوں کا تناسب بڑی حد تک مستحکم رہا۔

.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image019_20261110154737_57c74d.png

.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image020_20261110154751_f83062.png

گزشتہ ایک سال کے دوران دیہی علاقوں میں ثانوی شعبہ سے وابستہ کارکنوں کا تناسب 21.0 فیصد سے بڑھ کر 21.9 فیصد ہوگیا، جبکہ خدمات کے شعبہ میں یہ تناسب تقریباً 21.4 فیصد پر مستحکم رہا۔

صحت و خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے آبادی سے متعلق تخمیناً اعداد و شمار کی بنیاد پر 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے کارکنوں کی مجموعی تعداد کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ جولائی تا ستمبر 2026 کی سہ ماہی کے دوران ملک میں اوسطاً 57.9 کروڑ افراد برسرروزگار تھے، جن کی عمر 15 سال یا اس سے زیادہ تھی۔ ان میں 40.5 کروڑ مرد اور 17.4 کروڑ خواتین شامل تھیں۔

ملک گیر سطح پر سہ ماہی تخمینہ، سروے کے تحت جمع کی گئی مجموعی طور پر 5,55,593 افراد سے حاصل کردہ معلومات پر مبنی ہیں۔

      دیہی علاقوں میں سروے کیے گئے افراد                                                شہری علاقوں میں سروے کیے گئے افراد          2,38,910                                                             3,16,683

 

سہ ماہی جولائی-ستمبر- 2026 کے لیے سہ ماہی بلیٹن وزارت کی ویب سائٹ https://www.mospi.gov.in) )پر دستیاب ہے۔

پبلیکیشنز/رپورٹس تک رسائی کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کریں۔

.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image023_20261110154931_c63e3c.png

***

ش ح-ظ الف-ن ع

UR No. 7455


(ریلیز آئی ڈی: 2334725) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada