پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 NOV 2026 3:07PM by PIB Delhi
خصوصی مہم 6.0 کے تحت وزارت آیوش نے نمایاں پیش رفت درج کی ہے۔ اس دوران وزارت نے اپنے دفاتر میں شکایات کے بروقت ازالے، ریکارڈ کے مؤثر انتظام اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی۔
اس مہم کے دوران وزارت نے عوامی شکایات کے 368 معاملات اور عوامی شکایات سے متعلق 64 اپیلوں کو نمٹایا، جو جوابدہ، شفاف اور شہریوں پر مرکوز طرزِ حکمرانی کے تئیں اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے 7 حوالوں اور وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) سے موصول ہونے والے 4 حوالوں پر بھی کارروائی کی گئی، جو شکایات کے بروقت اور مؤثر ازالے پر وزارت کی توجہ کو ظاہر کرتا ہے۔
اس مہم کے ایک حصے کے طور پر وزارت نے صفائی ستھرائی کی 285 مہمات چلائیں، جن کا مقصد کام کی جگہوں کو صاف ستھرا بنانا، صحت بخش ماحول کو فروغ دینا اور دفتری جگہوں کا بہتر استعمال یقینی بنانا تھا۔
ریکارڈ کے انتظام کے شعبے میں 1,610 فائلوں کا جائزہ لے کر انہیں کارروائی کے بعد نمٹا دیا گیا۔ ناکارہ اور غیر ضروری ریکارڈ کو ٹھکانے لگانے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 8,741 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی، جسے دیگر مفید مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ وزارت نے ناکارہ اشیاء کی نیلامی سے 1,94,161 روپے کی آمدنی بھی حاصل کی، جو وسائل کے بہتر انتظام اور انتظامی کارکردگی میں بہتری کے لیے اس کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
وزارت آیوش خصوصی مہم 6.0 پر مسلسل عمل درآمد کر رہی ہے، جس میں زیر التوا شکایات اور اپیلوں کو بروقت نمٹانے، ریکارڈ کے منظم انتظام، صفائی ستھرائی اور سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال پر زور دیا جا رہا ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے وزارت کا مقصد ایک صاف ستھرا، زیادہ منظم اور شہریوں پر مرکوز کام کا ماحول تشکیل دینا ہے۔
.......................
) ش ح –ض ر-ق ر)
U.No. 7447