نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ کھیل نے صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور زیر التوا معاملات کے تصفیہ کے  لئے خصوصی مہم 6.0 میں حصہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 NOV 2026 1:52PM by PIB Delhi

محکمۂ کھیل نے اپنے ماتحت اداروں، بشمول اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی)، لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن (ایل این آئی پی ای)، نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی (این ایس یو)، نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل) کے اشتراک سے محکمۂ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی خصوصی مہم 6.0 میں نمایاں تعاون کیا۔

یہ مہم 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک چلائی گئی۔ اس کا مقصد ذمہ دارانہ طرز حکمرانی کو یقینی بنانا، انتظامی عمل کو منظم بنانا اور سائنسی طریقے سے برقی کچرے کا انتظام کرنا تھا۔ اس کے تحت برقی کچرے کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے، الگ الگ کرنے اور ٹھکانے لگانے پر زور دیا گیا، تاکہ صفائی ستھرائی کے اصولوں کو محکمہ کے نظام اور معمولات کا مستقل حصہ بنایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261110135351_5f3c48.jpg

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے دہلی ریجن نے خصوصی مہم 6.0 کے تحت صفائی ستھرائی کی مہم چلائی

محکمۂ کھیل نے اس مہم کا آغاز 2 اکتوبر 2026 کو ‘فٹ انڈیا سووچھتا فریڈم رن’ کے پُرجوش انعقاد کے ساتھ کیا، جس کا مقصد روزانہ جسمانی سرگرمیوں اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا اور ‘‘سووچھ بھارت، سوستھ بھارت’’(صاف ستھرا ہندوستان، صحت مند ہندوستان) کے موضوعات کو یکجا کرنا تھا۔ مہم کے دوران محکمہ نے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے 15 زیر التوا حوالوں اور ریاستی حکومت کے 4 حوالوں پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی، عوامی شکایات کے 120 معاملات، وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے 2 حوالوں کو نمٹایا اور پارلیمنٹ میں دی گئی3یقین دہانیوں کو پورا کیا۔ سینئر افسران کی مسلسل نگرانی کے نتیجے میں ہر ہدف کو پوری درستگی، بروقت اور بامعنی نتائج کے ساتھ حاصل کیا گیا۔ اس مہم کے تحت کاغذی اور ڈجیٹل فائلوں کے انتظام پر بھی توجہ دی گئی۔ اس کے نفاذ کے دوران 290 کاغذی فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ، 340 ای-فائلوں کا جائزہ مکمل کیا گیا، جو محکمہ میں ڈجیٹل ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261110135358_8519de.jpg

ڈیئر پارک، حوض خاص میں فٹ انڈیا فریڈم رن 7.0 کا انعقاد

میدان عمل میں اس محکمہ کے ماتحت اداروں کے علاقائی دفاتر اور صدر دفاتر سمیت65 نشان زدہ مقامات پر صفائی ستھرائی کی مہم چلائی گئی۔ اس مشترکہ کوشش کے نتیجے میں50,605 مربع فٹ جگہ کو خالی کرایا گیا۔ اس کے علاوہ، مہم کے دوران ناکارہ اشیا اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 9,29,946 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی، جو صفائی ستھرائی کی کوششوں میں پائیداری اور وسائل کے دانش مندانہ استعمال کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ مزید برآں، اس محکمہ اور اس کے ماتحت اداروں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 30 پوسٹس شیئر کیں، جن میں SpecialCampaign6#ہیش ٹیگ کے ذریعے مہم کی رسائی اور تشہیر کو مزید وسعت دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261110135404_ede38a.jpg

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ایل این سی پی ای، ترواننت پورم میں اساتذہ، عملے اور طلبہ نے‘‘سووچھتا ہی سیوا-2026’’ کے تحت صفائی ستھرائی کا عہد لیا

خصوصی مہم 6.0 کے ساتھ ساتھ محکمۂ کھیل نے 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026 تک ‘‘سووچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2026’’ بھی منائی، جس کا موضوع‘‘صفائی ستھرائی میں شراکت داری، صاف ستھرا ہندوستان، ترقی یافتہ ہندوستان’’ تھا۔ صفائی ستھرائی کے حوالے سے عوامی بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کے تحت محکمہ کے افسران اور عملہ نے یکم اکتوبر کو صفائی ستھرائی کا عہد لیا اور اپنے کام کی جگہوں، گھروں اور آس پاس کے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ محکمہ کے صفائی کارکنوں میں ضروری سامان کی کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔

اس طرح کی پہل کے ذریعے محکمۂ کھیل نہ صرف صفائی ستھرائی کی اقدار کو فروغ دے رہا ہے بلکہ عملی اور مؤثر طرزِ حکمرانی کی مثال بھی قائم کر رہا ہے۔

*****

ش ح-ظ الف-ن ع

UR No. 7444


(ریلیز آئی ڈی: 2334611) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati