پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 NOV 2026 1:46PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج انوج شری وتری کے باوقار خطاب حاصل کرنے کے بعد ہندوستان میں شطرنج کے گرینڈ ماسٹروں کی تعداد 100 تک پہنچنے کے تاریخی سنگ میل کو سراہا۔
اس کامیابی کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ہندوستان کے 100ویں شطرنج گرینڈ ماسٹر بننے پر انوج شری وتری کو مبارک باد دی اور اسے ایک شاندار کارنامہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں گرینڈ ماسٹروں کی تعداد 100 تک پہنچنا ایک اہم سنگ میل ہے جو ملک کے کھلاڑیوں کی بے پناہ صلاحیتوں، لگن اور سخت محنت کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں شطرنج کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا عکاس ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ملک کے مختلف حصوں سے نوجوان شطرنج کے باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آ رہے ہیں اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کامیابی بہت سے دیگر نوجوانوں کو شطرنج اپنانے اور بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا:
‘‘ہندوستان نے شطرنج میں سنچری مکمل کر لی ہے!
ہے نا غیر معمولی بات؟
اب ہندوستان میں شطرنج کے 100 گرینڈ ماسٹر ہیں!
ہندوستان کے 100ویں شطرنج گرینڈ ماسٹر بننے پر انوج شری وتری کو مبارک باد! یہ واقعی ایک شاندار کامیابی ہے۔
ہندوستان میں گرینڈ ماسٹروں کی تعداد 100 تک پہنچنا ایک اہم سنگ میل ہے، جو ہمارے کھلاڑیوں کی بے پناہ صلاحیتوں، لگن اور سخت محنت کے ساتھ ساتھ ہمارے نوجوانوں میں شطرنج کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا عکاس ہے۔
یہ دیکھ کر خاص طور پر خوشی ہوتی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے نوجوان شطرنج کے باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آ رہے ہیں اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔
امید ہے کہ یہ کامیابی بہت سے دیگر نوجوانوں کو شطرنج اپنانے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دے گی۔’’
***
ش ح-ظ الف-ن ع
UR No. 7445