ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان نے انطالیہ (ترکیہ) میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن کے 31ویں کانفرنس میں کثیرالجہتی ماحولیاتی تعاون اور منصفانہ و پرعزم نتائج کے حصول کے اپنے عزم کا اعادہ کیا


ہندوستان نے زور دیا کہ ترقی یافتہ ممالک پیرس معاہدے کے آرٹیکل 9.1 کے تحت ماحولیاتی مالیات سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مساوات، منصفانہ منتقلی اور موافقت پر زور دیا گیا ہے، جو بالخصوص ’عالمی جنوب‘کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 NOV 2026 1:11PM by PIB Delhi

ہندوستان نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کثیرالجہتی تعاون اور مساوات کے اصولوں نیز مشترکہ مگر مختلف النوع ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں (سی بی ڈی آر-آر سی) کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن(یو این ایف سی سی سی) کی فریقین کی 31ویں کانفرنس(سی او پی 31) میں منصفانہ، مساویانہ اور پرعزم نتائج کے حصول پر زور دیا ہے۔

سی او پی31 میں ہندوستان کا افتتاحی بیان پیش کرتے ہوئے حکومت ہند کی وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے سکریٹری جناب نریندر بھوشن نےسی او پی31 کی قیادت کرنے پر ترکیہ اور آسٹریلیا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کثیرالجہتی تعاون کو مستحکم بنانے کے لیے تمام فریقوں اور مذاکراتی گروپوں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ہندوستان، گروپ 77 اور چین، ایل ایم ڈی سی(ایل ایم ڈی سی) اور بیسک (بی اے ایس آئی سی) کی جانب سے دیے گئے بیانات سے اتفاق کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261110131238_44bfce.jpg

کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےہندوستان نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کا ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق فریم ورک کنونشن(یو این ایف سی سی سی) اور اس کا پیرس معاہدہ بدستور سب سے زیادہ جامع پلیٹ فارم ہیں، جہاں ہر ملک کو اپنی بات رکھنے کا حق حاصل ہے۔ ہندوستان نے مساوات اور مشترکہ مگر مختلف النوع ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں(سی بی ڈی آر-آر سی) کے اصول پر مبنی اس عمل پر اپنے اعتماد کا اعادہ کیا۔

’عمل درآمد کے سربراہی اجلاس‘ (COP of Implementation) کے حوالے سے صدارت کے وژن کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جو مکالمے، اتفاقِ رائے اور عملی اقدامات پر مبنی ہے، ہندوستان نے کہا کہ مکالمے سے باہمی اعتماد کو فروغ ملتا ہے، اتفاق رائے سے نتائج کے تئیں اجتماعی ذمہ داری کا احساس پیدا ہوتا ہے اور عملی اقدامات کے ذریعے کیے گئے وعدوں کو زمینی سطح پر پیش رفت میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

1.5 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت میں اضافے کی حد عبور ہونے کے خدشات سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کو اجاگر کرتے ہوئےہندوستان نے زور دیا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی اجتماعی کوششوں میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے، مساوات کی اہمیت اب پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ہندوستان نے اپنے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ماحولیاتی اقدامات میں اپنا منصفانہ حصہ ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ منصفانہ منتقلی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھلنے کی ضروریات کو پورا کرنا بدستور اہم چیلنجز ہیں، بالخصوص عالمی جنوب کے ممالک کے لیے، جہاں یہ مسائل خود ترقی کے چیلنج سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔

ماحولیاتی مالیات کے حوالے سے ہندوستان نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی پذیر ممالک میں ماحولیاتی اقدامات کو فروغ دینے اور ان کی کمزوریوں سے نمٹنے کے لیے ماحولیاتی موافقت سے متعلق مالی وسائل کی فراہمی کو مستحکم بنانے میں ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے فراہم کی جانے والی سرکاری مالی امداد کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ ہندوستان نے پیرس معاہدے کے آرٹیکل 9.1 کی بنیادی اہمیت کو اجاگر کیا، جو ترقی یافتہ ممالک پر ترقی پذیر ممالک کو مالی وسائل فراہم کرنے کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔

ہندوستان سی او پی31 میں تعمیری انداز میں فعال شرکت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ منصفانہ، مساویانہ اور پُرعزم نتائج کے حصول کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

***

ش ح۔   م ع ن۔ ع ر

U-NO-7443


(ریلیز آئی ڈی: 2334596) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , Kannada