وزارت ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

 اروناچل پردیش کے بومڈیلا میں شاکیہ منی بدھ کی مقدس  باقیات سے عقیدت واحترام کے جذبےکوتقویت ملی


 مقدس باقیات کی نمائش کے پہلے دو دنوں میں ٹی جی ایل خانقاہ میں 11,969 عقیدت مندوں کی حاضری ہوئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 NOV 2026 11:58AM by PIB Delhi

اروناچل پردیش کے بومڈیلا میں واقع تھبچوگ گاتسل لنگ (ٹی جی ایل) خانقاہ (لوئر گومپا) میں شاکیہ منی بدھ کے مقدس باقیات کی نمائش نے ہزاروں عقیدت مندوں کو بھگوان بدھ کےلئے عقیدت و احترام پیش کرنے کا ایک مبارک موقع فراہم کیا ہے۔ نمائش کے پہلے دو دنوں کے دوران مجموعی طور پر 11,969 عقیدت مندوں نے خانقاہ میں حاضری دی اور مقدس باقیات کی موجودگی میں پوجا کرکے آشیرواد حاصل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261110120205_acb5e9.jpg

عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں آمد مقدس باقیات سے وابستہ گہرے اعتماد اور روحانی عقیدت کی عکاسی کرتی ہے، جنہیں بدھ مت کے پیروکاروں کے نزدیک بے حد مذہبی اہمیت حاصل ہے۔

اس نمائش کا اہتمام حکومتِ ہند کی وزارتِ ثقافت نے نئی دہلی کے قومی عجائب گھر، حکومتِ اروناچل پردیش اور انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی)، نئی دہلی کے اشتراک سے کیا ہے۔ مقدس باقیات کے عوامی درشن 13 نومبر 2026 تک ٹی جی ایل خانقاہ میں جاری رہیں گے، جس سے مختلف حلقوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں کو پوجا کرنے اور اپنی عقیدت پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261110120212_e74dd4.jpg

عقیدت مندوں کی منظم انداز میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے نمائش کے بقیہ دنوں کا حلقہ وار اور زمرہ وار پروگرام درج ذیل ہے:

  • 11 نومبر 2026: اروناچل پردیش کے 5-کلکٹنگ اسمبلی حلقے کے عقیدت مند۔
  • 12 نومبر 2026: اروناچل پردیش کے 6-بوراگاؤں-تھریزینو اسمبلی حلقے کے عقیدت مند۔
  • 13 نومبر 2026: دیگر اضلاع کے عقیدت مند، ضلع میں تعینات مسلح افواج اور مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے اہلکار، نیز وہ عقیدت مند جو اپنے لیے مقررہ دنوں میں حاضری نہیں دے سکے۔

تمام مقررہ دنوں میں درشن کا وقت صبح 8:30 بجے سے شام 6:00 بجے تک ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261110120221_bf64e6.jpg

بومڈیلا میں عوامی نمائش کے اختتام کے بعد، مقدس باقیات کو 14 نومبر 2026 کو ایک رسمی تقریب کے ساتھ رخصت کیا جائے گا، جہاں سے وہ نمائش کے اگلے مقام، ضلع نامسائی کے لیے روانہ ہوں گی۔ مقدس  باقیات کو 14 سے 20 نومبر 2026 تک عوامی درشن کے لیے نامسائی کے گولڈن پگوڈا میں رکھا جائے گا۔ اس کے بعد مقدس باقیات 21 نومبر 2026 کو نئی دہلی کے قومی عجائب گھر واپس پہنچ جائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261110120228_1f240f.jpg

یہ نمائش حکومتِ ہند کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ بھارت کے شاندار بدھ مت ورثے اور تہذیبی میراث کو محفوظ رکھنے، فروغ دینے اور دنیا کے سامنے پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ اس طرح کی پہل کے ذریعے حکومتِ ہند مقدس بدھ مت ورثے تک عقیدت مندوں کی رسائی آسان بنانے، ثقافتی اور روحانی رشتوں کو مضبوط کرنے اور بدھ مت کی تعلیمات اور فلسفے کے فروغ میں بھارت کے دیرپا کردار کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

***

ش ح۔ع ح۔ ف ر

U-7440


(ریلیز آئی ڈی: 2334567) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati