پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 NOV 2026 6:23PM by PIB Delhi
مائی بھارت-نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) نے وکست بھارت کے لیے نشے سے پاک نوجوان: 100 ہفتوں کی سنکلپ ابھیان کے تحت ملک بھر کے 153 اداروں میں ‘دیوالی اسنیہ ملن’تقریبات کا اہتمام کیا، جن میں 1,07,494 افراد نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں آٹھویں ہفتہ وار سرگرمی کے انعقاد کے ساتھ مہم کے دوسرے ماہ کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر نوجوانوں، خاندانوں اور برادری کے افراد نے برادری اجتماعات، ثقافتی سرگرمیوں، اجتماعی عہد اور رضاکارانہ خدمات کے ذریعے ایک ایسی دیوالی منانے کے فروغ کے لیے مل کر کام کیا جو نشے کی لعنت سے پاک ہو۔

اس اقدام کا مقصد نشہ آور اشیا کے استعمال کی روک تھام کا پیغام تعلیمی اداروں سے آگے گھروں اور محلوں تک پہنچانا تھا، تاکہ خاندانوں اور برادریوں کو صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرنے اور تہواروں کو ذمہ داری کے ساتھ منانے کے فروغ کے لیے اجتماعی طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ باقی اداروں میں یہ سرگرمیاں تعطیلات کے بعد منعقد کی جائیں گی۔
نشہ مکت دیپ اتسو کے تحت رضاکاروں، برادری کے بزرگوں اور بچوں نے مٹی کے دیے روشن کیے، جو نشے کی تاریکی پر روشنی کی فتح کی علامت ہیں۔ دیپ اتسو اور اسنیہ ملن کی تقریبات میں مجموعی طور پر 41,600 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ان تقریبات کے ذریعے تہوار کے موقع پر نشہ آور اشیا کے استعمال کی روک تھام کے لیے برادری کی اجتماعی شمولیت کو فروغ دیا گیا۔

شرکت کرنے والے اداروں میں علاقائی زبانوں میں نکڑ ناٹک پیش کیے گئے، جب کہ رنگولی بنانے اور نشہ مکت گیتوں کی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ان ثقافتی پروگراموں میں 24,100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے روایتی اور تخلیقی اندازِ اظہار کو بروئے کار لاتے ہوئے نشہ آور اشیا کے استعمال کی روک تھام اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
اجتماعی طور پر ‘نشے سے پاک دیوالی منانے کا عہد’ ان تقریبات کا ایک اہم حصہ رہا، جس کے تحت تقریباً 25,000 افراد اور ان کے اہل خانہ نے نشہ آور اشیا کے استعمال سے پاک دیوالی منانے کا عہد کیا۔ اس عہد کے ذریعے خاندانوں کو تہوار ذمہ داری کے ساتھ منانے اور نوجوانوں کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے میں تعاون دینے کی ترغیب دی گئی۔

این ایس ایس کے نصب العین ‘میں نہیں، بلکہ تم’ کے مطابق رضاکاروں نے تہوار کی خوشیوں کو سماجی خدمت کے ساتھ جوڑا۔ سیوا کے شعبے کے تحت 16,700 سے زائد رضاکاروں نے بزرگوں کی رہائش گاہوں، یتیم خانوں، اسپتالوں اور کچی آبادیوں کا دورہ کیا اور وہاں دیے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس سرگرمی کے ذریعے ہمدردی، شمولیت اور معاشرے کی خدمت کی اقدار کا اظہار کیا گیا۔
نوجوان رضاکاروں نے اس مہم کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا بھی استعمال کیا۔ نشے سے پاک دیوالی کا پیغام عام کرنے کے لیے انسٹاگرام پر #NashaMuktYuva ہیش ٹیگ کے ساتھ 1,100 سے زائد سوشل میڈیا پوسٹس اور ریلز اپ لوڈ کی گئیں، جن میں خاص طور پر نکڑ ناٹکوں کی جھلکیاں بھی شامل تھیں۔
**********
ش ح۔۔ ا ک۔ ر ب
U-7424