زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 NOV 2026 5:53PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ(ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) نے 'خصوصی مہم 6 کے تحت مختلف سرگرمیاں فعال انداز میں انجام دی ہیں۔ یہ مہم دو مراحل میں نافذ کی گئی: تیاری کا مرحلہ 16 سے 30 ستمبر تک، اور نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہا۔ اس مہم کا بنیادی مقصد سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو ایک مستقل نظام کے طور پر قائم کرنا اور زیر التوا معاملات کو کم کرنا تھا۔ اس مہم کے دائرہ کار میں زیر التوا امور اور عوامی شکایات کا تصفیہ، ریکارڈ کا انتظام وانصرام ، دفتری جگہ کو خالی کرانا، نیز ای-ویسٹ (الیکٹرانک کچرے) اور دیگر ناقابل استعمال سامان کوعلیحدہ کرنا اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے جیسے اقدامات شامل تھے۔ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ کے تمام منسلک/ذیلی دفاتر اور فیلڈ یونٹس نے اس خصوصی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ 21 اکتوبر 2026 کو زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ کے لیے ایک مخصوص دن کے طور پر منایا گیا، جس کے دوران ملک بھر میں دن بھر صفائی ستھرائی اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک وسیع مہم چلائی گئی۔

خصوصی مہم 6 کے دوران مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں
1۔ ملک گیر شجرکاری مہم:
سرسبز و شاداب ماحول کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو)کے مختلف منسلک، ماتحت اور فیلڈ دفاتر کی جانب سے ملک بھر میں 2,000 سے زائد پودے لگائے گئے۔

2۔ سیکریٹری (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) کا نیشنل سیڈز کارپوریشن (این ایس سی)کا دورہ:زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو)کے سکریٹری نے خصوصی مہم 6 کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی میں واقع نیشنل سیڈز کارپوریشن (این ایس سی) کا دورہ کیا۔اس دورے کے دوران درج ذیل سرگرمیاں انجام دی گئیں:شجرکاری مہم میں حصہ لیا گیا۔ناقابل استعمال اشیاء (اسکریپ)اور الیکٹرانک کچرے (ای ویسٹ)کو مجاز ری سائیکلنگ اداروں کے ذریعے ٹھکانے لگانے کے لیے ٹرکوں کو جھنڈی دکھا کرروانہ کیا گیا۔صفائی عملے کی خدمات کے اعتراف میں ان کی حوصلہ افزائی اور اعزاز افزائی کی گئی۔84 کلو واٹ کی صلاحیت والے چھت پر نصب شمسی توانائی کے نظام کا معائنہ کیا گیا۔بیجوں کی پروسیسنگ اور پیکنگ یونٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر کئی اختراعی اقدامات بھی پیش کیے گئے، جن میں غیر بیج مواد کے استعمال سے پرندوں کی خوراک تیار کرنا، فروخت نہ ہونے والے بیجوں سے مائیکرو گرینز (ننھے غذائیت سے بھرپور پودے)اگانا اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نمائش شامل تھی۔ان اقدامات کے ذریعے پائیدار ترقی، وسائل کے مؤثر استعمال اور ’’فضلے سے دولت‘‘کے تصور کو اجاگر کیا گیا۔

3۔ صفائی ستھرائی کی مہمات:زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ ( ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو)کے فیلڈ دفاتر نے صاف ستھرے اور صحت مند دفتری ماحول کو فروغ دینے کے لیے مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی مہمات چلائیں۔اس مہم کے تحت صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کے لیے 999 مقامات کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جبکہ ہدف سے تجاوز کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1,179 مقامات پر صفائی ستھرائی مہم مکمل کی گئی۔

4۔ فضلے سے دولت پیدا کرنے کے نمونے :زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ ( ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو)کے مختلف فیلڈ دفاتر، جن میں سی ایف ایم ٹی ٹی آئی (بڈنی)، مینیج (حیدرآباد)، این آر ایف ایم ٹی ٹی آئی (حصار)اور این ای آر ایف ایم ٹی ٹی آئی (بسواناٹھ چریالی)شامل ہیں، نے الیکٹرانک کچرے اور ناقابل استعمال اشیاء کے پرزوں سے تیار کیے گئے اختراعی نمونے پیش کیے۔ان نمائشوں میں خاص طور پر آسام کے این ای آر ایف ایم ٹی ٹی آئی میں سرکٹ بورڈز سے تیار کیا گیا گینڈے کا قدِ آدم ماڈل قابلِ ذکر تھا۔ اس کے علاوہ ناکارہ مشینری کے پرزوں سے سمندری کشتیوں اور ٹریکٹروں کے ایسے نمونے بھی تیار کیے گئے جو کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان تخلیقی نمونوں کے ذریعے ناکارہ اشیاء کو دوبارہ قابلِ استعمال بنا کر وسائل کے مؤثر استعمال اور ’’فضلے سے دولت‘‘ کے تصور کو فروغ دیا گیا۔

5۔ جائزہ اجلاس:خصوصی مہم 6 کے دوران :زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ ( ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو)اور اس کے منسلک، ماتحت اور فیلڈ دفاتر کے نوڈل افسران کے ساتھ متعدد جائزہ اجلاس منعقد کیے گئے۔ان اجلاسوں کا مقصد مہم کے تحت شناخت کی گئی سرگرمیوں پر مؤثر اور منظم انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنانا اور تمام اقدامات کو کامیابی کے ساتھ انجام دینا تھا۔

خصوصی مہم 6 کے تحت مجموعی اہداف اور حاصل کردہ کامیابیاں
فیلڈ دفاتر کی فعال شرکت اور بھرپور تعاون کے نتیجے میں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ ( ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) نے خصوصی مہم 6 کے تحت کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بعض شعبوں میں محکمہ مقررہ اہداف سے بھی آگے نکل گیا۔عوامی شکایات کے حوالے سے مقررہ اہداف کا تعین 30 ستمبر 2026 تک موصول ہونے والی زیرِ التوا شکایات کی بنیاد پر کیا گیا تھا، جیسا کہ ہدایات میں مقرر کیا گیا تھا۔تاہم، محکمہ نے اس سے آگے بڑھتے ہوئے 31 اکتوبر 2026 تک موصول ہونے والی عوامی شکایات کو بھی نمٹا دیا۔
|
پیرامیٹرز
|
خصوصی مہم 6 کے اہداف
|
حصولیابیاں
|
|
صفائی مہم کے مقامات کی تعداد
|
999
|
1179
|
|
ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے زیر التواء ریفرنسز کی تعداد
|
179
|
177
|
|
زیر التواء عوامی شکایات
|
33821
|
63952
|
|
زیر التوا پی جی اپیلیں
|
338
|
338
|
|
ریکارڈ مینجمنٹ (فزیکل فائلز کا جائزہ لیا گیا)
|
39347
|
43411
|
|
ریکارڈ مینجمنٹ (ای فائلیں بندکی گئیں)
|
14032
|
14032
|
|
ریکارڈ مینجمنٹ (فزیکل فائلز کو ختم کیا گیا)
|
|
26379
|
|
خالی جگہ (مربع فٹ میں)
|
-
|
13553 مربع فٹ
|
|
آمدنی کا حصول (روپے میں)
|
-
|
32,19,644 روپے
|
|
ای فضلہ کو ٹھکانے لگایا جائے
|
3298 آرٹیکلس
|
3733
|
|
ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات
|
07
|
09
|
|
پی ایم او حوالہ جات
|
06
|
07
|
|
سوشل میڈیا پوسٹس
|
-
|
645
|
خصوصی مہم 6 کے نتیجے میں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ ( ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) اور اس کے منسلک، ماتحت اور فیلڈ دفاتر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے، زیرِ التوا معاملات میں کمی لانے اور دفتری جگہ کو خالی کرانے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔اس مہم کے ذریعے ناقابل استعمال اشیاء(اسکریپ)اور الیکٹرانک کچرے (ای ویسٹ)کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ ’’فضلے سے دولت‘‘ پیدا کرنے کے اقدامات کو بھی فروغ دیا گیا۔ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ اور اس کے تمام متعلقہ دفاتر نے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور کوششیں کیں، تاکہ دفاتر اور کام کاج کی جگہ کو صاف ستھرا، منظم اور ماحول دوست بنایا جا سکے اور صفائی ستھرائی کے اس نظام کو برقرار رکھا جا سکے۔
********
UN-7422
(ش ح۔ م م ع۔ت ا)