زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی تحقیق و تعلیم کے محکمہ اور زرعی تحقیق سے متعلق بھارتی کونسل نے  ملک بھر میں تقریباً 8,000 مقامات پر صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دے کر خصوصی مہم 6.0 کامیابی کے ساتھ مکمل کی


تیرہ ہزار سے زیادہ کاغذی اور الیکٹرانک فائلوں کو ریکارڈ سے ختم کیا گیا، جس سے 14 لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی اور 4,000 مربع فٹ سے زائد جگہ خالی کرائی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 NOV 2026 1:24PM by PIB Delhi

محکمہ برائے زرعی تحقیق و تعلیم (ڈی اے آر ای)اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)نے ملک بھر میں اپنے اداروں میں صفائی ستھرائی اور دفتری جگہوں کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی مہم 6.0 کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔ اس مہم کے دوران ڈی اے آر ای-آئی سی اے آ کے تمام شعبوں کے تحت تقریباً 8,000 مقامات کی صفائی کی گئی۔

اس مہم کے تحت ریکارڈ کا انتظام، دستاویزات کو ڈیجیٹل شکل دینا، شجرکاری، ماحول دوست اقدامات، عوام پر مرکوز سرگرمیاں، ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگانا، الیکٹرانک کچرے کا انتظام اور دفتری جگہوں کو بہتر بنانے جیسے اقدامات کئے گئے۔

مہم کے دوران 13,000 سے زائد فزیکل اور الیکٹرانک فائلوں کو ریکارڈ سے خارج کیا گیا۔ اس مہم کے نتیجے میں 14 لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی اور 4,000 مربع فٹ سے زیادہ دفتری جگہ خالی کرائی گئی۔

اداروں کے مختلف کیمپس میں حکام کی جانب سے صفائی کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے بیداری کیمپ بھی منعقد کیے گئے۔ کئی کیمپس میں مفت طبی کیمپوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ صفائی متر(صفائی کارکنوں) کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیا۔

تمام سطحوں کے افسران اور ملازمین نے دفاتر کے اندرونی حصوں کے ساتھ ساتھ کیمپس کے اطراف کے علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ اس دوران کھیتوں، زرعی اراضی اور کیمپس کے اطراف موجود سڑکوں پر بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی گئی۔ دھاتی اور پلاسٹک کے کچرے کو عام کچرے سے الگ رکھنے پر خصوصی توجہ دی گئی، جس سے صفائی کے انتظامات میں مزید بہتری آئی۔

خصوصی مہم 6.0 کے ذریعے کام کی جگہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور کچرے کے ذمہ دارانہ انتظام کو فروغ دیا گیا۔ اس مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے حوالے سے حاصل ہونے والی کامیابیاں مقررہ اہداف سے بھی بڑھ کر رہیں۔

آئی سی اے آر – نیشنل اکیڈمی آف ایگریکلچرل ریسرچ مینجمنٹ

راجندر نگر، حیدرآباد – 500030، تلنگانہ، بھارت

بہترین عملی اقدامات – خصوصی مہم 6.0

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/file/2026/nov/image001_20261106132623_e5c9ac.gif

اختیار کردہ بہترین عملی اقدامات کی تصاویر

کم کریں، دوبارہ استعمال کریں اور ری سائیکل کریں۔ استعمال شدہ پھولوں سے نامیاتی کھاد اور ورمی کمپوسٹ کی تیاری۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/file/2026/nov/image002_20261106132629_c359da.gif

ڈیجیٹائزیشن — گاڑی کے استعمال کے لیے درخواست کے نظام کو ڈیجیٹل شکل دینا۔

پی ڈی ایف فائل کے لیے یہاں کلک کریں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ا ک م

U.NO.7331


(ریلیز آئی ڈی: 2333620) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil