سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نشہ مکت یووا، وکست بھارت کوئز میں 16,517 سے زائد شہریوں کی شرکت


کوئز میں شرکت کے لیے 25 نومبر 2026 تک موقع دستیاب رہے گا

اس مہم کے ذریعے 35.70 کروڑ سے زائد افراد تک رسائی، جن میں 14.26 کروڑ نوجوان اور 11.24 کروڑ خواتین شامل ہیں

تعلیمی اداروں میں 33.28 لاکھ سے زائد سرگرمیاں انجام دی گئیں؛ 39.91 لاکھ افراد کا علاج اور بازآبادکاری کی گئی؛ ملک بھر میں سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے تعاون سے چلنے والے 755 سے زائد نشہ چھڑانے کے مراکز سرگرم عمل ہیں

46.70 لاکھ سے زائد افراد نے نشہ سے پاک رہنے کا عہد کیا؛ 2 لاکھ سے زیادہ نشہ مکتی متر رجسٹرڈ ہوئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 NOV 2026 7:55PM by PIB Delhi

آن لائن ’نشہ مکت یووا، وکست بھارت کوئز‘ کو عوام کی جانب سے حوصلہ افزا ردعمل حاصل ہوا ہے اور 5 نومبر 2026 تک اس میں حصہ لینے والے شہریوں کی تعداد 16,517 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس میں بڑھتی ہوئی شرکت سے منشیات سے پاک ہندوستان کی تعمیر کی اجتماعی کوششوں میں عوام، بالخصوص نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور شمولیت کی عکاسی ہوتی ہے۔

اس کوئز کا آغاز حکومت ہند کی وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات نے 26 اکتوبر 2026 کو نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کے تحت کیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد نشہ آور اشیا کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور شہریوں، بالخصوص نوجوانوں کو نشہ سے پاک ہندوستان کی تشکیل میں سرگرم کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

یہ کوئز 26 اکتوبر سے 25 نومبر 2026 تک منعقد کیا جا رہا ہے اور اس میں تمام شہری حصہ لے سکتے ہیں۔ شرکت کنندگان مائی بھارت پورٹل کے ذریعے اس کوئز میں شرکت کر سکتے ہیں۔

 

شرکت کا لنک:

 

https://mybharat.gov.in/quizzes/yuva/detail/Url9dlIwCinQVSf8lwPB9w/

 

15 اگست 2020 کو شروع کیے گئے نشہ مکت بھارت ابھیان کا مقصد احتیاطی تعلیم، بیداری پیدا کرنے، علاج، بازآبادکاری اور کمیونٹی کی شراکت داری کے ذریعے منشیات کی طلب میں کمی لانے کی کوششوں کو مستحکم بنانا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ ابھیان ملک کے 272 حساس اضلاع میں شروع کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں اس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملک کے تمام اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے۔

اس مہم کے ذریعے اب تک 35.09 کروڑ سے زائد افراد تک رسائی حاصل کی جا چکی ہے، جن میں 13.99 کروڑ نوجوان اور 10.91 کروڑ خواتین شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار ملک گیر سطح پر بیداری پیدا کرنے اور عوام تک رسائی کی اس مہم کی وسیع پیمانے پر انجام دی جانے والی سرگرمیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس ابھیان کے تحت تعلیمی اداروں میں 32.43 لاکھ سے زائد سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں، جبکہ ملک بھر میں سرگرم سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمے کے تعاون سے چلنے والے 755 سے زائد نشہ چھڑانے کے مراکز کے نیٹ ورک کے ذریعے 39.91 لاکھ افراد کا علاج اور بازآبادکاری کی جا چکی ہے۔ نشہ سے پاک رہنے کے عہد کرنے والوں کی مجموعی تعداد 45.07 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ نشہ مکتی متر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

مائی بھارت کوئز کا کیو آر کوڈ

نشہ مکت بھارت ابھیان کے ساتویں سال میں داخل ہونے کے موقع پر اس کوئز کا مقصد نشہ آور اشیا کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں عوامی فہم و شعور کو مزید گہرا کرنا، باخبر فیصلے کرنے کے رجحان کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو بیداری و انسدادِ منشیات کی سرگرمیوں میں سرگرم کردار ادا کرنے والے سفیر بننے کی ترغیب دینا ہے۔ یہ اقدام نشہ سے پاک بھارت اور ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو تقویت دیتا ہے اور اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ ملک کی ترقی میں صحت مند افراد، خاندانوں اور معاشروں کی بنیادی اہمیت ہے۔

اس کوئز میں کثیر انتخابی سوالات پر مشتمل 20 سوالات شامل ہیں، جن کے جوابات شرکاء کو 10 منٹ کے اندر دینے ہوں گے۔ کوئز کامیابی کے ساتھ جمع کرانے والے ہر شریک کے لیے شرکت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

نشہ مکتی متر کے اندراج کا کیو آر کوڈ

شرکت کنندگان کو کوئز مکمل کرنے کے بعد درست جوابات دیکھنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی، جس سے انہیں نشہ آور اشیا کے استعمال کی روک تھام سے متعلق اپنی معلومات اور سمجھ بوجھ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

این ایم بی اے موبائل ایپ

اس ڈیجیٹل اقدام کے ذریعے وزارت کا مقصد کمیونٹی کی شمولیت کو مضبوط بنانا، ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو فروغ دینا اور شہریوں، بالخصوص نوجوانوں کو نشہ آور اشیا کے استعمال کے خلاف مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے متحرک کرنا ہے۔

این ایم بی اے ای-حلف برداری کا کیو آر کوڈ

وزارت تمام شہریوں، بالخصوص نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ 25 نومبر 2026 سے قبل ’نشہ مکت یووا، وکست بھارت کوئز‘ میں حصہ لیں اور منشیات سے پاک ہندوستان کے اجتماعی وژن کو حقیقت کا روپ دینے میں فعال کردار ادا کریں۔

*********

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 7307


(ریلیز آئی ڈی: 2333396) وزیٹر کاؤنٹر : 9