مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی نے جولائی 2026 کے دوران ہریانہ ایل ایس اے کے تحت نوح اور پلول شہروں اور ان کے ملحقہ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 NOV 2026 1:28PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے جولائی 2026 کے دوران نوح اور پلول شہروں اور ان کے ملحقہ علاقوں (ہریانہ ایل ایس اے) میں کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پیز) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (وائس اور ڈیٹا دونوں) کے معیار کا حقیقی وقت میں جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ آئی ڈی ٹی کے دوران ٹرائی، خدمات کے معیار (کیو او ایس) سے متعلق اہم پیمانوں، مثلاً نیٹ ورک کوریج، کال ڈراپ کی شرح (سی ڈی آر)، کال کنکشن کی کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، پیکٹ لاس کی شرح، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل) اور اپ لوڈ (یو ایل) کی رفتار وغیرہ کے حوالے سے ٹی ایس پیز کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے۔ بعد ازاں ان نتائج کو صارفین کی معلومات کے لیے شائع کیا جاتا ہے، تاکہ ٹی ایس پیز کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب ملے۔

ان آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹوں کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ شہروں، اہم مقامات، عوامی نقل و حمل کے مراکز وغیرہ جیسے مختلف استعمال کے ماحول میں تمام ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس نوعیت کی جانچ کے دوران تمام کمپنیوں کے سم کارڈ استعمال کرتے ہوئے 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر براہِ راست صوتی اور ڈیٹا سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے متعدد جدید آزمائشی ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر نظاموں کے ذریعے ان سیشنز کی حقیقی وقت میں نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔

ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے ہریانہ ایل ایس اے کے تحت نوح اور پلول شہروں اور ان کے ملحقہ علاقوں میں 13 جولائی سے 15 جولائی 2026 کے دوران ڈرائیو ٹیسٹ کرائے۔ اس دوران شہروں میں 295.2 کلومیٹر کا ڈرائیو ٹیسٹ، 1.8 کلومیٹر کا پیدل ٹیسٹ اور 6 اہم مقامات پر ہاٹ اسپاٹ ٹیسٹ کیے گئے۔ یہ ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، جے پور کی نگرانی میں انجام دیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹوں میں پیش کیے گئے مشاہدات، ٹیسٹ کے دن اور وقت کے دوران متعلقہ علاقے یا راستے پر ٹی ایس پیز کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں کا نقشہ: درج ذیل نقشے میں ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں کا مجموعی خاکہ پیش کیا گیا ہے، جس میں نقشے پر دی گئی علامات کے مطابق شہر میں ڈرائیو ٹیسٹ، مختلف آپریٹروں کے درمیان کالنگ، اہم مقامات پر ٹیسٹ اور پیدل ٹیسٹ کے راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے: -

جانچے گئے اہم پیمانے

1. کوریج میں کمی: ان نمونوں کا فیصد جن میں سگنل کی طاقت متعلقہ ٹیکنالوجی (2جی/ 3جی/ 4جی/ 5جی) کے لیے مقررہ کم از کم سطح سے کم پائی گئی۔

2. صوتی خدمات: کال کنکشن کی کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، کال منقطع ہونے کی شرح (ڈی سی آر)، کال کنکشن قائم ہونے میں لگنے والا وقت، کال کے دوران خاموشی کی شرح اور آواز کا معیار (ایم او ایس)۔

3. کال کے دوران سائلنس کے واقعات: کال کے دوران پیش آنے والے سائلنس کے واقعات کی تعداد۔

4. ڈیٹا خدمات: ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تاخیر، اتار چڑھاؤ (جِٹر) اور ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح۔

نوح اور پلول شہروں اور ان کے ملحقہ ضلعی علاقوں میں اہم پیمانوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے:

1.نوح ضلع

1. کوریج میں کمی: خودکار انتخابی موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر صوتی خدمات کی جانچ کے دوران سگنل کی طاقت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں سے کمزور سگنل کی طاقت والے نمونوں کی تعداد درج ذیل رہی: ایئرٹیل کے لیے15867/346، بی ایس این ایل کے لیے 15424/4021، آر جے آئی ایل کے لیے15626/784 اور وی آئی ایل کے لیے 15836/327۔ نیٹ ورک کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

2. کال منقطع ہونے کی شرح: کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالوں میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد درج ذیل رہی: ایئرٹیل کے لیے142/0، بی ایس این ایل کے لیے140/5، آر جے آئی ایل کے لیے141/1 اور وی آئی ایل کے لیے143/0۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

3. کال سائلنس کے واقعات: قائم کی گئی مجموعی کالوں میں سے تین سیکنڈ سے زیادہ وقت تک سائلنس کے واقعات کی تعداد درج ذیل رہی: ایئرٹیل کے لیے136/13، بی ایس این ایل کے لیے131/35، آر جے آئی ایل کے لیے135/5 اور وی آئی ایل کے لیے139/20۔ کال کے دوران سائلنس کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

3. ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح (ڈاؤن لنک اور اپ لنک):

1. ڈاؤن لنک میں ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح: ڈاؤن لنک میں ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح ایئرٹیل کے لیے 1.84 فیصد، بی ایس این ایل کے لیے 5.35 فیصد، آر جے آئی ایل کے لیے 2.11 فیصد اور وی آئی ایل کے لیے 3.33 فیصد درج کی گئی۔

2. اپ لنک میں ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح: اپ لنک میں ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح ایئرٹیل کے لیے 2.06 فیصد، بی ایس این ایل کے لیے 3.12 فیصد، آر جے آئی ایل کے لیے 2.84 فیصد اور وی آئی ایل کے لیے 2.21 فیصد درج کی گئی۔

5. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:

3. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 75.70 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/3جی/2جی) کے لیے 6.78 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے 130.28 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی) کے لیے 20.03 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

4. ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 14.26 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/3جی/2جی) کے لیے 6.21 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے 9.71 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی) کے لیے 10.84 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

2. پلول ضلع:

 

1. کوریج میں کمی: خودکار انتخابی موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر صوتی خدمات کی جانچ کے دوران سگنل کی طاقت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں سے کمزور سگنل کی طاقت والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے30406/279، بی ایس این ایل کے لیے29643/2239، آر جے آئی ایل کے لیے29489/768 اور وی آئی ایل کے لیے30350/241 رہی۔ نیٹ ورک کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

2.کال منقطع ہونے کی شرح: کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالوں میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے272/1، بی ایس این ایل کے لیے268/3، آر جے آئی ایل کے لیے251/1 اور وی آئی ایل کے لیے269/0 رہی۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

3. کال کے دوران سائلنس کے واقعات: قائم کی گئی مجموعی کالوں میں سے تین سیکنڈ سے زیادہ وقت تک سائلنس کے واقعات کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 259/10، بی ایس این ایل کے لیے258/11، آر جے آئی ایل کے لیے250/9 اور وی آئی ایل کے لیے265/17 رہی۔ کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

4. ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح (ڈاؤن لنک اور اپ لنک):

5. ڈاؤن لنک میں ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح: ڈاؤن لنک میں ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح ایئرٹیل کے لیے 0.79 فیصد، بی ایس این ایل کے لیے 2.57 فیصد، آر جے آئی ایل کے لیے 1.62 فیصد اور وی آئی ایل کے لیے 1.22 فیصد درج کی گئی۔

2. اپ لنک میں ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح: اپ لنک میں ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح ایئرٹیل کے لیے 0.96 فیصد، بی ایس این ایل کے لیے 1.40 فیصد، آر جے آئی ایل کے لیے 1.78 فیصد اور وی آئی ایل کے لیے 1.35 فیصد درج کی گئی۔

5. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:

1. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 105.00 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/3جی/2جی) کے لیے 13.92 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے 212.03 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی) کے لیے 40.70 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

 

2. ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 20.96 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/3جی/2جی) کے لیے 7.20 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے 14.52 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی) کے لیے 13.03 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

منقطع ہونے والی کالوں اور کال کے دوران سائلنس کے واقعات کے مقامات منسلک نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔

آئی ڈی ٹی کے دوران ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے اور احاطہ کیے گئے علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں: -

نوح ضلع- تاؤڑو، ریواسن، گھاسیڑہ، نوح، اکھیڑا، ناگینہ، منڈکھیڑہ، موہلکہ، ساکرس، فیروزپور اور جھِرکہ وغیرہ۔

پلول ضلع- منڈکولہ، پلول دیہی، ڈھل، باگھولہ، علاؤل پور، دیگھوٹ، کھٹیلا سرائے، بانچری، ہوڈل، سنگار، پُنہانہ اور پھنگواں وغیرہ۔

اس آئی ڈی ٹی رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹی ایس پیز کے ساتھ اس لیے مشترک کیے گئے ہیں تاکہ وہ ضرورت پڑنے پر اپنی سطح پر مزید ضروری کارروائی کر سکیں۔ آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹ ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.inپر دستیاب ہے۔ کسی بھی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے ٹرائی کے علاقائی دفتر، جے پور کو adv.jaipur@trai.gov.inپر ای میل بھیجی جا سکتی ہے۔ ٹرائی کے علاقائی دفتر، جے پور سے ٹیلی فون نمبر 0141-2701919 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔رک)

U. No.7263


(ریلیز آئی ڈی: 2333015) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil