صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے خصوصی مہم-  6 کے تحت مقررہ100  فیصد اہداف حاصل کیا


وزارت صحت و خاندانی بہبود کے تحت اداروں اور دفاتر میں ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد مقامات پر خصوصی مہم-  6 چلائی گئی

ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد فزیکل فائلیں تلف کی گئیں، 5.82 لاکھ مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرائی گئی

عوامی شکایات کے 12,840 اور ارکان پارلیمنٹ کے 119 حوالہ جات نمٹائے گئے، ناکارہ سامان اور الیکٹرانک کچرے کی تلفی سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی حاصل ہوئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 NOV 2026 1:12PM by PIB Delhi

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک چلائی گئی خصوصی مہم- 6 کے تحت محکمۂ صحت و خاندانی بہبود (ڈی او ایچ ایف ڈبلیو)کے لیے مقرر کردہ تمام اہداف 100 فیصد کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیے ہیں۔ اس مہم کا مقصد سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو ادارہ جاتی شکل دینا، زیر التوا معاملات کو کم کرنا اور انتظامی کارکردگی کو مزید مستحکم بنانا تھا۔

یہ مہم ملک بھر میں محکمہ کے صدر دفتر، مرکزی سرکاری اسپتالوں، منسلک اور ماتحت دفاتر، خود مختار اداروں اور مرکزی سرکاری شعبے کے عوامی اداروں (سی پی ایس یوز) میں نافذ کی گئی۔ اس مہم کے ذریعے وزارت نے اپنے اداروں میں صفائی ستھرائی کے کلچر کو فروغ دینے، ریکارڈ کے مؤثر انتظام اور کام کے ماحول کو بہتر بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے خصوصی مہم- 6 کے دوران صفائی، فضلہ کے انتظام اور مریضوں کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ایمس، نئی دہلی کا دورہ کیا۔

مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود اور مرکزی سکریٹری صحت کی رہنمائی میں مہم کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا گیا، تاکہ مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔ اس مہم کے دوران محکمہ کے تحت آنے والے دفاتر اور اداروں میں 1,62,325 مقامات پر صفائی ستھرائی کی مہم چلائی گئی۔

عوامی شکایات کے ازالے اور انتظامی امور کے زیرِ التوا معاملات میں کمی کے حوالے سے بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ مجموعی طور پر 12,840 عوامی شکایات اور ان سے متعلق 6,026 اپیلوں کو نمٹایا گیا، جبکہ ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے 119 حوالہ جات پر بھی کارروائی کی گئی۔ اس مہم کے تحت 19 قواعد و ضوابط اور طریقۂ کار کو آسان بنانے کا کام بھی انجام دیا گیا، جس سے انتظامی کارروائیوں کو مزید سہل اور مؤثر بنانے میں مدد ملی۔

اسپیشل مہم- 6کے ایک حصے کے طور پر، صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت  جناب پرتاپ راؤ جادھو نے نئی دہلی کے کرتویہ بھون-1  میں قائم ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ’صفائی متروں‘ (صفائی کارکنوں) سے بات چیت کی اور صفائی ستھرائی میں ان کے تعاون کو سراہا۔

ریکارڈ کے انتظام سے متعلق مہم کے ایک حصے کے طور پر 1,25,114 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 1,20,115 فائلوں کو تلف کیا گیا۔ اس کے علاوہ 37,481 ای-فائلوں کا بھی جائزہ لیا گیا، جن میں سے 32,542 ای-فائلوں کو بند کر دیا گیا۔ ان اقدامات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 5,82,449 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرائی گئی۔ ناکارہ سامان اور الیکٹرانک کچرے (ای-ویسٹ) کی تلفی سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی بھی حاصل ہوئی، جبکہ غیر ضروری اور فرسودہ اشیاء کے ذمہ دارانہ انتظام کو بھی فروغ ملا۔

مرکزی ہیلتھ سکرٹری نےاسپیشل مہم- 6کی پیش رفت اور 27 اکتوبر 2026 کو منعقد ہونے والی ایک روزہ خصوصی سرگرمی ”کایا کلپ سرگرمیاں “ کیلئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

مہم کے تحت ہونے والی پیش رفت اور حاصل کردہ کامیابیوں کو محکمۂ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی)کے خصوصی مہم پورٹل https://scdpm.nic.in    پر باقاعدگی سے اپ لوڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ محکمہ بھر میں انجام دیے گئے اقدامات کو دستاویزی شکل دینے اور نمایاں کرنے کے لیے سوشل میڈیا اپ ڈیٹس، پی آئی بی کے بیانات اور بہترین طور طریقوں سے متعلق معلومات بھی اس پورٹل پر شیئر کی گئیں۔

اے آئی آئی ایم ایس-ایمس، جودھپور پلاسٹک کے ڈرموں اور بوتلوں کو پلانٹر کے طور پر دوبارہ استعمال کرکے اور ’نو تمباکو‘ اور ’نو سگریٹ نوشی‘ کے پیغامات والے آرائشی برتن اور دیوار پر لٹکا کر’ویسٹ ٹو آرٹ‘ کو فروغ دیتا ہے۔

لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج، نئی دہلی: ”ویسٹ- ٹو -آرٹ“سرگرمی

خصوصی مہم- 6 کے کامیاب نفاذ کے ذریعے وزارت صحت و خاندانی بہبود نے صفائی ستھرائی کے نظام کو ادارہ جاتی شکل دینے، دفاتر کے مؤثر انتظام کو فروغ دینے، انتظامی امور کے زیرالتوا معاملات کو کم سے کم کرنے اور عوام کو جوابدہ و مؤثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اپنی کوششوں کو مزید مستحکم کیا ہے۔ متعدد شعبوں میں مقررہ اہداف سے بھی بہتر کارکردگی کے ساتھ تمام طے شدہ اہداف کا 100 فیصد حصول، مؤثر، جوابدہ اور شہری مرکوز حکمرانی کے تئیں محکمہ کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

*****

ش ح – ظ الف –ع د

UR No. 7261


(ریلیز آئی ڈی: 2332980) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Assamese