وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مسلح افواج کی طبی خدمات نے رائے رنگ پور میگا ملٹی اسپیشلٹی میڈیکل کیمپ میں 4000 سے زائد مریضوں کا علاج کیا اور بینائی کی بحالی سے متعلق 365 سرجری انجام دیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 NOV 2026 7:10PM by PIB Delhi

مسلح افواج کی طبی خدمات (اے ایف ایم ایس) نے اوڈیشہ کے میوربھنج میں واقع رائے رنگ پور میں منعقدہ ایک بڑے ملٹی اسپیشلٹی میڈیکل کیمپ میں آپریشن درشٹی 12ویں اڈیشن کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا، اور 02 سے 04 نومبر  2026 کے درمیان 4000 سے زائد مریضوں کا علاج کیا اور بینائی کی بحالی کے لیے آنکھ کی سرجی انجام دیں۔ اس کیمپ نے بلا قیمت جامع خصوصی طبی نگہداشت فراہم کی، اور جدید حفظانِ صحت خدمات کو خطے کے عوام کے قریب پہنچایا۔

04 نومبر 2026 کو، ایئر مارشل سندیپ تھریجا، ڈائرکٹر جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز (ڈی جی اے ایف ایم ایس) نے کیمپ کا دورہ کیا اور  مشاورت و بعد از آپریشن نگہداشت کے عمل سے گزرنے والے مریضوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے  آنکھ کی سرجری کے عمل سے گزر چکے مریضوں کو طبی کٹس بھی کی۔ انہوں نے طبی ٹیموں  کے عزم اور ان کی عہدبستگی کی بھی ستائش کی، جنہوں نے سمندری طوفان سے پیدا شدہ چنوتی بھرے موسمی حالات کے باوجود مسلسل اپنی خدمات فراہم کیں، اور عوام تک بلا رکاوٹ طبی نگہداشت کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261104191057_36f23f.jpg

اس کیمپ میں آنکھ، قلب، گردے، جلد اور عام بیمایوں کے شعبے کے ماہرین  ایک چھت کے نیچے جمع ہوئے۔ کیمپ میں حاضر ہونے والے ہر مریض کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس پہل قدمی نے مریضوں کو جانچ، تفتیش اور علاج کی سہولت فراہم کی گئی اور ضرورت پڑنے پر جدید معالجے کے لیے ریفر کیا گیا۔

امراض قلب کے شعبے نے 400 سے زائد مریضوں کو طبی سہولت فراہم کی، 298 ای سی جی ٹیسٹ کیے اور 406 دل کے الٹراساؤنڈ کیے، اور 29ایسے مریضوں کی شناخت کی جنہیں اینجیو گرافی، سی ٹی اینجیو گرافی، والو سرجری، آلہ کاری اور بلون پلمونری والوٹومی سمیت جدید طبی خدمات درکار ہیں۔ گردے کے امراض کے ماہرین کی ٹیم نے 400 سے زائد مریضوں کو دیکھا اور 341 الٹراساؤنڈ کیے، جلد کی بیماری کے لیے 500 سے زائد مریضوں کو دیکھا گیا۔ دانتوں کے مرض کے ماہرین کی ٹیم نے 221 مریضوں کو معالجاتی خدمات فراہم کیں اور 198 پروسیجرز کیے، اور عام بیماریوں کے ماہرین کی ٹیم نے 339 مریضوں کو معالجاتی خدمات فراہم کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261104191112_67bf42.jpg

مستفیدین میں 75 سالہ بسوناتھ بھی شامل تھے،  جو  آنکھ میں آئی ایک پرانی چوٹ کے بعد آنکھ کی ایک پیچیدہ بیماری کے ساتھ زندگی بسر کر رہے تھے۔سرجیکل ٹیم نے کامیابی سے دستی چھوٹے چیرے والی موتیا کی سرجری کی، جس میں اسکلیرا پر فکس ہونے والا انٹرااوکولر لینس لگایا گیا، جس سے بینائی کی بہتری کا امکان بحال ہو گیا ہے۔ ایک اور مستفید 60 سالہ سومباری گوپے تھیں جن کی ساختی طور پر چھوٹی آنکھ میں پکا ہوا سفید موتیا تھا۔ سرجنز نے کامیابی کے ساتھ دستی چھوٹے چیرے والی موتیا کی سرجری کی جس میں پوسٹیریئر چیمبر لینس لگایا گیا، جبکہ آنکھ کی پتلی کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا گیا۔

اس کیمپ کا اہتمام اس جگہ کیا گیا جہاں سے صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو تعلق  رکھتی ہیں، جو کہ آپریشن درشٹی کے لیے ایک اور غیر معمولی سنگ میل ہے۔ اے ایف ایم ایس پہل قدمی ملک بھر محروم علاقوں میں آنکھ سے متعلق خصوصی نگہداشت اور جدید طبی خدمات  کو توسیع دے گی۔ اس کیمپ کا کامیاب اہتمام انسانیت پر مبنی خدمت کے تئیں مسلح افواج کی طبی خدمات کے غیر متزلزل عزم  اور معیاری حفظانِ صحت سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے اس کے عزم کی عکاسی کرتاہے، اور اس کا مقصد خصوصی علاج اور بینائی کے تحفے کو میور بھنج کے عوام کے گھروں تک پہنچانا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7244


(ریلیز آئی ڈی: 2332802) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil