پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 NOV 2026 7:05PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے کوٹک مہندرا بینک لمیٹڈ کی جانب سے ڈوئچے بینک ایکٹیئن گیسیل شافٹ کے بعض کاروباری اثاثوں کے حصول اور اس سے متعلق دیگر لین دین کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ انضمام کے تحت کوٹک مہندرا بینک لمیٹڈ (حاصل کنندہ) کی جانب سے ڈوئچے بینک ایکٹیئن گیسیل شافٹ (فروخت کنندہ) کے ہندوستان میں قائم اس کی شاخوں کے ذریعے چلائے جانے والے ریٹیل بینکنگ، پرائیویٹ بینکنگ اور ویلتھ مینجمنٹ کے کاروبار (ٹارگیٹ بزنس) کا حصول شامل ہے۔ یہ حصول ایک جاری کاروبار کی حیثیت سے یکمشت فروخت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ حاصل کنندہ اور فروخت کنندہ کو مشترکہ طور پر ’فریقین‘ کہا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، فریقین اپنے متعلقہ ذیلی اداروں کے ذریعے صارفین کو ریفر کرنے کے انتظامات کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ ان انتظامات کے تحت ڈوئچے انویسٹمنٹس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، جو فروخت کنندہ کی بالواسطہ طور پر مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے، کے سرمایہ کاری سے متعلق مشاورتی کاروبار اور پورٹ فولیو مینجمنٹ خدمات کے صارفین کو حاصل کنندہ کے متعلقہ مکمل ملکیتی ذیلی اداروں کے پاس بھیجا جائے گا۔
حاصل کنندہ ایک شیڈولڈ کمرشل بینک ہے، جسے ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکاری کاروبار انجام دینے کا لائسنس دے رکھا ہے۔ اس کے ایکویٹی شیئر کیپٹل کے حصص بمبئی اسٹاک ایکسچینج اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا میں درج ہیں۔ یہ بینک ہندوستان میں ریٹیل بینکنگ، ویلتھ مینجمنٹ اور ادارہ جاتی بینکاری کے شعبوں میں سرگرم ہے۔ اس کی خدمات میں (a) ڈپازٹ اکاؤنٹس، (b) قرضے، (c) تیسرے فریق کی سرمایہ کاری اور بیمہ مصنوعات کی تقسیم اور ان کے لیے صارفین کو ریفر کرنا، (d) پورٹ فولیو مینجمنٹ اور سرمایہ کاری سے متعلق مشاورتی خدمات کے علاوہ دیگر متعلقہ اور ضمنی خدمات شامل ہیں۔
ٹارگیٹ بزنس میں ہندوستان میں ڈوئچے بینک کا ریٹیل بینکنگ، پرائیویٹ بینکنگ اور ویلتھ مینجمنٹ کا کاروبار شامل ہے۔ ریٹیل بینکنگ اور پرائیویٹ بینکنگ کے شعبوں میں یہ ڈپازٹس، قرضوں، سرمایہ کاری، بیمہ اور غیر ملکی زرمبادلہ سے متعلق وسیع پیمانے پر مصنوعات اور خدمات فراہم کرتا ہے۔ جبکہ ویلتھ مینجمنٹ کا کاروبار خاص طور پر زیادہ مالیت کے اثاثوں کے حامل افراد کو خدمات فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔
************
ش ح۔ ف ش ع
U: 7242