امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 NOV 2026 7:02PM by PIB Delhi

محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) نے اپنے سرکاری شعبے کے اداروں (پی ایس یو) اور ماتحت و منسلک دفاتر کے ساتھ مل کر 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک خصوصی مہم 6 کے نفاذ کے لیے مختلف اقدامات کیے۔ اس مہم کا مقصد زیر التوا معاملات کو نمٹانا اور دفتری احاطوں میں صفائی ستھرائی (سوچھتا) کو فروغ دینا تھا۔
یہ مہم دو مرحلوں میں چلائی گئی، یعنی تیاری کا مرحلہ (15 ستمبر سے 30 ستمبر 2026) اور نفاذ کا مرحلہ (2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026)۔ تیاری کے مرحلے کے دوران مختلف زیر التوا معاملات کی نشان دہی کی گئی، جن میں ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے موصولہ مراسلات، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، عوامی شکایات، تلفی کے لیے نشان زد کی گئی فزیکل فائلیں، اسکریپ اور الیکٹرانک کچرے (ای ویسٹ) کو ٹھکانے لگانے کے معاملات نیز صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کے ضرورت مند مقامات شامل تھے۔
اس دوران امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کے معزز مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے سینیئر افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی اور خصوصی مہم 6 کے مؤثر نفاذ کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

مہم کے دوران مختلف معیارات کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں کو خصوصی مہم 6 کے پورٹل پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے جواب میں محکمہ خوراک اور عوامی نظامِ تقسیم نے بھی خصوصی مہم 6 کے تحت 29.10.2026 کو کرشی بھون میں ایک روزہ صفائی مہم کے حصے کے طور پر گہری صفائی (ڈیپ کلیننگ) کی مہم چلائی، جس کا مقصد کام کی جگہ پر حفظانِ صحت، صفائی ستھرائی اور دفتری احاطوں کی بہتر دیکھ بھال کو فروغ دینا تھا۔
اس کے علاوہ، 29.10.2026 کو محکمہ خوراک اور عوامی نظامِ تقسیم کے تمام دفاتر، یعنی فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی)، سینٹرل ویئرہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی)، ویئرہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈبلیو ڈی آر اے)، نیشنل شوگر انسٹی ٹیوٹ (این ایس آئی)، کانپور، انڈین گرین مینجمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹس (آئی جی ایم آر آئی)، کوالٹی کنٹرول سیل (کیو سی سی)، سینٹرل گرین اینالیسس لیبارٹری (سی جی اے ایل) اور ڈائریکٹوریٹ آف شوگر اینڈ ویجیٹیبل آئل (ڈی ایس وی او) میں بھی ایک روزہ صفائی مہم چلائی گئی۔
نفاذ کے مرحلے کے دوران محکمہ خوراک اور عوامی نظامِ تقسیم نے نشان زد کیے گئے تمام زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے منظم اور مشترکہ کوششیں کیں۔ محکمہ نے مقررہ مدت کے اندر تمام زیر التوا معاملات کو کامیابی کے ساتھ نمٹایا، جن میں ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات – 03، ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات – 54، عوامی شکایات – 937 اور عوامی شکایات سے متعلق اپیلیں – 1479 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 36,824 فزیکل فائلوں کو تلف کیا گیا، 8,026 ای فائلیں بند کی گئیں، صفائی کی 2,977 مہمات چلائی گئیں، دفتری احاطوں میں 60,788 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی اور ای ویسٹ و ناکارہ اشیا کو ٹھکانے لگانے سے 41,68,772 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔
مہم کی پیش رفت اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ٹوئٹس، پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی پریس ریلیز اور دیگر ابلاغی ذرائع سے متعلقہ معلومات بھی باقاعدگی سے جاری اور اپ لوڈ کی گئیں۔
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 7240