کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت نے خصوصی مہم 6 کے تحت مقامات کی صفائی کا 130 فی صد اور ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگانے کا 162 فی صد ہدف حاصل کیا


ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگانے سے 61.41 کروڑ روپے کی آمدنی؛ عوامی شکایات اور وزیر اعظم کے دفتر سے موصولہ حوالوں کا 100 فی صد ازالہ

سرکاری شعبے کے اداروں نے پائیدار وسائل کے انتظام کے لیے کچرے سے دولت پیدا کرنے کے اختراعی اقدامات کو فروغ دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 NOV 2026 5:20PM by PIB Delhi

وزارتِ کوئلہ اور اس کے مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس ایز) نے خصوصی مہم 6 کے دوران تمام اہم پیمانوں پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اہداف سے کہیں زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ اس طرح ادارہ جاتی صفائی ستھرائی اور انتظامی اصلاحات کے میدان میں قابلِ تقلید مثالیں قائم کیں۔

وزارت نے 1,565 مقامات کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 2,035 مقامات کی صفائی کی، جو ہدف کا 130 فی صد ہے۔ اسی طرح 1.018 کروڑ مربع فٹ کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 1.484 کروڑ مربع فٹ سے زیادہ رقبہ خالی کرایا گیا، جو ہدف کا 146 فی صد ہے۔ ان عملی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ وزارت نے عوامی شکایات میں سے 253 میں سے تمام 253 اور وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) سے موصولہ حوالوں میں سے 52 میں سے تمام 52 کا کامیابی کے ساتھ ازالہ کرکے 100 فی صد کامیابی حاصل کی۔

ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگانے کے معاملے میں بھی مجموعی طور پر 10,909 میٹرک ٹن کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 17,686 میٹرک ٹن سامان ٹھکانے لگایا گیا، جو ہدف کا 162 فی صد ہے۔ اس عمل سے مجموعی طور پر 61.41 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔  اس کے علاوہ ، وزارت نے فائلوں کے انتظام کو بہتر بنانے کی سمت بھی نمایاں پیش رفت کی۔ اس سلسلے میں 59,593 فائلوں کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 1,79,793 کاغذی اور ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جب کہ مجموعی طور پر 1,70,336 فائلوں کو تلف کرکے بند کیا گیا۔ ان انتظامی کامیابیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھی وسیع پیمانے پر اجاگر کیا گیا، جس کے تحت 16,424 ٹوئٹس کیے گئے اور 38 پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) پریس ریلیزیں جاری کی گئیں۔

مہم کے دوران اختیار کیے گئے نمایاں بہترین طریقہ ہائے کار میں شامل ہیں:

  1. این ایل سی انڈیا لمیٹڈ (این ایل سی آئی ایل) نے نیویلی میں مائن-1 کے مقام پر کچرے سے دولت پیدا کرنے کے تصور پر مبنی بچوں کے لیے ایک ماحول دوست پارک تیار کیا، جس کا افتتاح 22 اکتوبر ، 2026  ء کو کیا گیا۔ اس پارک میں لوہے کے 2.5 میٹرک ٹن ناکارہ سامان، 3,000 ٹھوس بلاکس اور دوبارہ حاصل کی گئی لکڑی کا استعمال کرتے ہوئے وسائل کے پائیدار استعمال کی مثال پیش کی گئی ہے۔ اس میں وہ لکڑی بھی شامل ہے جو سمندری طوفان تھانے کے دوران گرنے والے درختوں سے حاصل کی گئی تھی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261104172159_772b1f.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261104172206_17e8bf.jpg

 

 

  1.  ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل) نے سنکٹوریا میں واقع اپنے صدر دفتر کے ایک بڑے کمرے کو، جو پہلے ناکارہ اور غیر ضروری سامان رکھنے کے لیے استعمال ہوتا تھا، تبدیل کرکے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک خوب صورت اور تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ مرکز (کریچ) قائم کیا ہے۔ یہ اقدام اس بات کی مثال ہے کہ جگہ کے مؤثر استعمال کے ذریعے ملازمین کی فلاح و بہبود اور کام کی جگہ کے ماحول کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261104172231_b96bee.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261104172239_19aacc.jpg

پہلے

بعد میں

 

  1.  ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ (این سی ایل) کے کرشناشیلا علاقے میں ناکارہ تیل کے ڈرموں کو تخلیقی انداز میں دوبارہ قابلِ استعمال بنا کر  ‘‘ کرشن کنج ’’ کے لیے ایک خوب صورت استقبالیہ تختی تیار کی گئی۔ ان پھینک دیے گئے ڈرموں کو شوخ رنگوں سے دوبارہ رنگنے اور ان پر حروف نصب کرنے کے ذریعے ناکارہ مواد کو ایک دلکش داخلی آرائشی تنصیب میں تبدیل کر دیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261104172301_2c1cb3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261104172308_5f799a.png

 

  1.  ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) کے چند قابلِ ذکر اقدامات درج ذیل ہیں:

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image007_20261104172333_91da24.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image008_20261104172342_7e1130.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image009_20261104172349_399966.jpg

کوربا علاقے کی سنگھالی زیرِ زمین کان میں کارکنوں نے ناکارہ اشیا سے پیسٹ فل مائننگ سسٹم کا ایک کام کرنے والا ماڈل  تیار کیا، جس کے ذریعے یہ دکھایا گیا کہ کس طرح فلائی ایش اور صنعتی فضلے کو کان کنی کے بعد خالی رہ جانے والی جگہوں کو بھرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، تاکہ ساختی استحکام کو بہتر بنایا جا سکے اور زمین دھنسنے کے خطرے کو روکا جا سکے۔

کسمُنڈا علاقے میں ملازمین نے ٹائیگر ہل کی ایک شبیہ تیار کی، جس میں فوجیوں کے مجسمے اور قومی پرچم بھی نصب کیے گئے۔ اس کا مقصد 1999 کی کارگل جنگ کے دوران آپریشن وجے میں بھارتی مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔

بھٹگاؤں علاقے میں کان کن کے مجسمے پر مبنی ‘‘کباڑ سے جگاڑ ’’  کے عنوان سے ایک تنصیب تیار کی گئی، جس کا مقصد کچرے میں کمی، اشیا کی  دوبارہ تخلیق اور پائیدار طرزِ زندگی کے طریقوں کو فروغ دینا ہے۔

 

  1.  ایس سی سی ایل کے مندامری علاقے میں ناکارہ دھاتی اشیا کو تخلیقی انداز میں استعمال کرتے ہوئے فن پاروں کی دو الگ الگ شکلیں تیار کی گئیں۔ ان میں مقدس علامات اور روایتی عناصر سے مزین شیو لِنگ کا مجسمہ اور ایک علیحدہ ترشول کا فن پارہ شامل ہے۔ اس اقدام کے ذریعے ناکارہ اشیا کو نئے اور کارآمد فن پاروں میں تبدیل کرکے  ‘‘ کچرے سے دولت ’’  کے تصور کو فروغ دیا جا رہا ہے، ساتھ ہی احاطے میں ناکارہ سامان کے جمع ہونے میں بھی کمی لائی جا رہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image010_20261104172410_b3a361.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image011_20261104172419_02c42e.jpg

 

 

صفائی ستھرائی کی ان جامع سرگرمیوں، کچرے سے دولت پیدا کرنے کے اختراعی اقدامات اور انتظامی اصلاحات کے ذریعے کوئلے کی وزارت نے سرکاری شعبے میں کارکردگی اور پائیداری کے لیے ایک اعلیٰ معیار قائم کیا ہے۔ عملی میدان میں غیر معمولی کامیابیوں کے ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ماحولیات کے تحفظ سے متعلق تخلیقی طریقوں کو یکجا کرتے ہوئے، وزارت بہترین حکمرانی، وسائل کے مؤثر استعمال اور سووچھ بھارت کے وسیع تر مقاصد کے تئیں اپنے پختہ عزم کا مسلسل مظاہرہ کر رہی ہے۔

.........................................

) ش ح –ض ر  -  ع ا )

U.No. 7229


(ریلیز آئی ڈی: 2332690) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil