زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 NOV 2026 5:19PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کی وزارتِ زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود کے تحت کام کرنے والے خودمختار ادارے، قومی زرعی توسیعی انتظامی ادارے (ایم اے این اے جی ای)، حیدرآباد کو حکومتِ ہند کی ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے زرعی شعبے میں مہارت کے فروغ کے مرکزِ امتیاز (سی او ای-اسکلز) کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
یہ ادارہ 1987 میں قائم کیا گیا تھا، جس کا مقصد ملک میں زرعی توسیعی نظام کو مستحکم بنانا ہے۔ یہ ادارہ زرعی توسیع کے شعبے میں تربیت، مشاورت، تحقیق اور پالیسی سازی کے لیے تعاون فراہم کرتا ہے۔ ایم اے این اے جی ای تعلیمی پروگرام بھی پیش کرتا ہے، جن میں زرعی گوداموں کے انتظام میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما (پی جی ڈی اے ڈبلیو ایم) اور زرعی توسیعی انتظام میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما (پی جی ڈی اے ای ایم) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ادارہ دو سالہ باقاعدہ پروگرام، یعنی زرعی کاروبار کے انتظام میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما (پی جی ڈی ایم) بھی پیش کرتا ہے۔ ایم اے این اے جی ای زرعی توسیعی خدمات سے وابستہ اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے، زرعی توسیع کے شعبے میں اختراعی طریقوں کو فروغ دینے اور زرعی شعبے میں صنعت کاری کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اپنے تربیتی پروگراموں، علم کے تبادلے سے متعلق اقدامات اور ادارہ جاتی سرگرمیوں کے ذریعے یہ ادارہ زرعی پیشہ ور افراد اور کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند افراد کو متعلقہ معلومات اور صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔
مرکزِ امتیاز کے طور پر اس ادارے کو باضابطہ منظوری 2 نومبر 2026 کو نئی دلی کے کوشل بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران وزارت کی جانب سے پیش کردہ سندِ اعتراف کے ذریعے دی گئی۔ یہ سند حکومتِ ہند کی وزارتِ ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای) کی سکریٹری محترمہ دیباشری مکھرجی نے ایم اے این اے جی ای کو پیش کی۔ اس منظوری کی مدت 3سال ہوگی۔
اس فہرست میں شامل کیے جانے سے ادارے کو ہنرمندی کے فروغ کے شعبے میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کا موقع ملے گا، جو زراعت اور ملک کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔ اس سے حکومتِ ہند کے ایک ہنرمند، اہل اور صنعت کارانہ صلاحیتوں سے لیس افرادی قوت تیار کرنے کے وژن کے مطابق، زرعی شعبے میں ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے فروغ کے لیے ایم اے این اے جی ای کی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی۔
یہ اعتراف زرعی توسیع کو آگے بڑھانے، ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے، صنعت کاری کو فروغ دینے اور ملک میں ہنرمند اور متحرک زرعی افرادی قوت کی تیاری میں تعاون دینے کے تئیں ایم اے این اے جی ای کے مسلسل عزم کو مزید مستحکم کرتا ہے۔
ملک کے ہنرمندی کی ترقی کے مشن میں تعاون دینے کا وژن، جس کا ایک اہم جزو اس فہرست میں شمولیت بھی ہے، ایم اے این اے جی ای کے ڈائریکٹر جنرل اور جوائنٹ سکریٹری (توسیع) جناب سنجے کمار اگروال، آئی اے ایس، کی قیادت میں تیار کیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر کے سی گماگولمتھ، ڈاکٹر وینیتا کماری اور ڈاکٹر شیلندر پر مشتمل ٹیم نے کام کیا۔
ایم اے این اے جی ای کے ڈائریکٹر جنرل اور جوائنٹ سکریٹری (توسیع) جناب سنجے کمار اگروال، آئی اے ایس، نے اس فہرست میں شمولیت کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیا، جو صلاحیت سازی کے شعبے میں ادارے کی لگن، محنت اور اعلیٰ معیار کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اعتراف اپنے ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی لاتا ہے، تاکہ پروگراموں کے نفاذ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور ملک کے ہنرمندی کے مشن میں ادارے کے تعاون کو بڑھایا جا سکے۔

1987 میں قائم کیا گیا یہ ادارہ ملک میں زرعی توسیعی نظام کو مستحکم بنانے کے مقصد سے کام کر رہا ہے۔ یہ ادارہ زرعی توسیع کے شعبے میں تربیت، مشاورت، تحقیق اور پالیسی سازی کے لیے تعاون فراہم کرتا ہے۔ ایم اے این اے جی ای تعلیمی پروگرام بھی پیش کرتا ہے، جن میں زرعی گوداموں کے انتظام میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما (پی جی ڈی اے ڈبلیو ایم) اور زرعی توسیعی انتظام میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما (پی جی ڈی اے ای ایم) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ادارہ زرعی کاروبار کے انتظام میں دو سالہ باقاعدہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما پروگرام بھی پیش کرتا ہے۔ ایم اے این اے جی ای زرعی توسیعی خدمات سے وابستہ اہلکاروں کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، زرعی توسیع کے شعبے میں اختراعی طریقوں کو فروغ دینے اور زرعی شعبے میں صنعت کاری کے فروغ کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اپنے تربیتی پروگراموں، علم کے تبادلے سے متعلق اقدامات اور ادارہ جاتی سرگرمیوں کے ذریعے یہ ادارہ زرعی شعبے کے ماہرین اور کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند افراد کو متعلقہ معلومات اور ضروری صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

******
( ش ح ۔ ا ع خ ۔ م ا )
UR No-7228