خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عزت مآب مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان نے وزارتِ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی نئی سرکاری ویب سائٹ کا افتتاح کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 NOV 2026 4:18PM by PIB Delhi

غذا  کی  ڈبہ بندی  کی صنعت  کے مرکزی وزیر عزت مآب جناب چراغ پاسوان نے آج پنچ شیل بھون، نئی دلّی میں غذا کی  ڈبہ بندی  کی صنعت کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) کی نئی سرکاری ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر غذا کی  ڈبہ بندی  کی صنعت کی وزارت کے سکریٹری جناب اویناش جوشی اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261104162028_421723.jpg

 

اس ویب سائٹ کا آغاز وزارت کی ڈیجیٹل موجودگی کو مستحکم کرنے اور جدید، قابلِ رسائی اور صارف دوست ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ حکومتِ ہند کے تازہ ترین معیارات اور رہنما اصولوں کے مطابق تیار کی گئی یہ نئی ویب سائٹ شفافیت، قابلِ رسائی معلومات اور مؤثر ڈیجیٹل حکمرانی کے تئیں وزارت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261104162034_61cce1.jpg

 

نئی ویب سائٹ میں صارفین کو محفوظ ڈیجیٹل سہولت فراہم کرنے کے لیے معلومات کے تحفظ اور سلامتی کے بہتر انتظامات شامل کیے گئے ہیں۔ اس میں کثیر لسانی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو معلومات تک رسائی حاصل ہو سکے۔ اس کے علاوہ، آسان رہنمائی اور متعلقہ معلومات کی فوری تلاش کو یقینی بنانے کے لیے تلاش کی سہولت کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261104162041_ed2c56.jpg

 

یہ جدید پلیٹ فارم شہریوں، صنعت سے وابستہ متعلقہ فریقوں اور دیگر صارفین کے لیے ایک اہم ڈیجیٹل رابطے کے ذریعے کے طور پر کام کرے گا، جہاں انہیں وزارت کی پالیسیوں، اسکیموں، اقدامات، پروگراموں اور سرگرمیوں سے متعلق معلومات بآسانی دستیاب ہوں گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261104162046_2844c3.jpg

 

بہتر خصوصیات، آسان تر رسائی اور صارفین کے بہتر تجربے پر خصوصی توجہ کے ساتھ یہ نئی ویب سائٹ سرکاری افسران اور عوام کے لیے زیادہ فعال، جامع اور شہریوں پر مرکوز ڈیجیٹل نظام کی تشکیل کی جانب غذا کی  ڈبہ بندی  کی صنعت کی وزارت  کی کوششوں میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

وزارت کی نئی سرکاری ویب سائٹ درج ذیل پتے پر دیکھی جا سکتی ہے:

https://mofpi.gov.in/

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261104162053_0ead77.jpg

 

........................................................................................................

) ش ح –ض ر  -  ع ا )

U.No. 7221


(ریلیز آئی ڈی: 2332635) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil