لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

کیرالم کے ترواننت پورم میں3-4 نومبر 2026  کوبھارت کی پارلیمنٹ اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کی کانفرنس کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 NOV 2026 4:20PM by PIB Delhi

کانفرنس کے مکمل اجلاس میں ‘‘آڈٹ، جوابدہی اور بہتر حکمرانی: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بدلتے ہوئے کردار’’کے موضوع پر ہونے والی بات چیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم عزم کرتے ہیں کہ:

  • اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت جانچ پڑتال کے معیارات برقرار رکھے جائیں گے کہ خرچ کی گئی سرکاری رقوم قانونی طور پر اسی مخصوص خدمت یا مقصد کے لیے دستیاب ہوں جس کے لیے انہیں مختص کیا گیا ہے، تاکہ سرکاری خزانے کا تحفظ کیا جا سکے؛
  • ایک ڈیجیٹل پورٹل قائم کرکے پارلیمنٹ اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کے درمیان مسلسل باہمی طور پر سیکھنے، بہترین طور طریقوں کے تبادلے اور طریقۂ کار میں اختراعات کو مشترک کرنے کے لیے ایک مضبوط نظام وضع کیا جائے گا؛
  • تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آڈٹ کے نکات اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کی سفارشات پر عمل درآمد سے متعلق نوٹس پیش کرنے کے لیے معیاری مدت مقرر کرنے کی غرض سے ایک لائحۂ عمل تیارکیا جائے گا؛
  • تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں میں آڈٹ پیرا مانیٹرنگ سسٹم (اے پی ایم ایس) جیسے ڈیجیٹل نگرانی کے نظام کی تیاری اور نفاذ کو یقینی بناناہے؛
  • خصوصی تربیتی اداروں کے ذریعے باقاعدگی سے تربیت اور رہنمائی کے پروگرام منعقد کرکے پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کے سیکریٹریٹ کی ادارہ جاتی صلاحیت کو مستحکم بنایا جائے اور پیچیدہ تکنیکی و مالیاتی امور کی جانچ کے لیے اراکین کو تجزیاتی وسائل سے آراستہ کیاجائے گا؛
  • ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں میں ہر ماہ کم از کم تین اجلاس منعقد کرنے اور زیر التوا آڈٹ اعتراضات کی جانچ اور ان کے تصفیے کے لیے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے پر غورخوض کیا جائے گا؛
  • جدید فرانسک آلات سے استفادہ کرنے اور حکمرانی کے ان حساس شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لیے، جن پر قانون ساز اداروں کی جانب سے فوری نگرانی ضروری ہے، کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اینڈ اے جی) کے دفتر کے ساتھ تعاون کو مستحکم بنایاجائے گا؛
  • قانون ساز اداروں کے مقررہ طریقۂ کار کی شفافیت، دیانت داری اور تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے ڈیجیٹل ذرائع کا مؤثر استعمال کیا جائے گا۔

یہ قرارداد 4 نومبر 2026 کو کیرالم کے شہرترواننت پورم میں پارلیمنٹ اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کے چیئرپرسنز اور اراکین نے منظور کی۔

*****

ش ح۔ک ح۔ اش ق

U. No- 7222


(ریلیز آئی ڈی: 2332591) وزیٹر کاؤنٹر : 13