سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیشہ ورانہ خطرات سے محفوظ اور باوقار روزگار کی جانب


جناب رمیش بابو پاٹل کا کام کی جگہ پر حفاظت  کو بہتر بنانے کی سمت سفر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 NOV 2026 3:46PM by PIB Delhi

42 سالہ جناب رمیش بابو پاٹل (بدلا ہوا نام  (کے لیے نمستے اسکیم کے تحت فراہم کردہ ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) کا لباس محفوظ اور باوقار ماحول میں کام کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوا۔

ان کا سفر اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ صفائی ستھرائی کے کارکنوں کو حفاظتی ساز و سامان اور پیشہ ورانہ تحفظ سے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں، ان کی خدمات کو صحتِ عامہ کے لیے تسلیم کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے ایک زیادہ محفوظ اور جامع نظام کو مضبوط بنایا جائے۔

مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ایک صفائی کارکن نے کئی برسوں تک کچرے، گرد و غبار، مضر مادّوں اور غیر صحت بخش ماحول کے درمیان اپنے فرائض انجام دیے ہیں۔ ذاتی حفاظتی سازوسامان (پی پی ای) کی مناسب سہولتیں نہ ہونے کے باعث انہیں اکثر بیماریوں اور جسمانی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اپنے خاندان کے واحد کفیل ہونے کے ناطے، صحت سے متعلق ان کے مسائل نے ان کے لیے کام جاری رکھنے اور اہلِ خانہ کی کفالت کرنے کی صلاحیت کو بھی متاثر کیا۔ ان مشکلات کے باوجود وہ ایک زیادہ محفوظ، صحت مند اور باوقار ماحول میں کام کرنے کے خواہش مند تھے۔

سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کی وزارت کی جانب سے چلائی جانے والی قومی میکانائزڈ صفائی ستھرائی نظام (نمستے) اسکیم کے ذریعے انہیں اہم مدد حاصل ہوئی۔ 2026-2025 ء کے دوران انہیں ایک حفاظتی کٹ فراہم کی گئی، جس میں دستانے، ماسک، حفاظتی جوتے، وردی اور دیگر ضروری حفاظتی ساز و سامان شامل تھے۔ اس مدد سے  ، انہیں بہتر تحفظ اور کام کی جگہ پر زیادہ صفائی ستھرائی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے میں سہولت ملی۔

حفاظتی ساز و سامان کی دستیابی سے جناب پاٹل اپنے فرائض زیادہ اعتماد اور تحفظ کے احساس کے ساتھ انجام دینے کے قابل ہوئے۔ ان کی مجموعی صحت میں نمایاں بہتری آئی اور بیماریوں کی شکایات میں کمی واقع ہوئی۔ اس مدد سے انہیں اپنے کام سے وابستہ بعض پیشہ ورانہ خطرات سے نمٹنے میں بھی مدد ملی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261104154724_a443a6.jpg

 

جناب پاٹل آج بھی زیادہ اعتماد، تحفظ اور وقار کے ساتھ صفائی ستھرائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اگرچہ ان کی آمدنی میں براہِ راست کسی تبدیلی کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم صحت میں بہتری اور کام کی جگہ پر تحفظ کے بہتر انتظامات نے ان کی فلاح و بہبود اور کام جاری رکھنے کی صلاحیت پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

........................................................................................................

) ش ح –ض ر  -  ع ا )

U.No. 7217


(ریلیز آئی ڈی: 2332539) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil