محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت محنت و روزگار نے خصوصی مہم 6 کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 NOV 2026 7:31PM by PIB Delhi

وزارت محنت و روزگار نے خصوصی مہم 6 کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے۔ اس مہم کے ذریعے انتظامی کارکردگی، صفائی ستھرائی، شفافیت اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس مہم میں وزارت اور اس کے منسلک، ماتحت اور خود مختار اداروں نے ملک بھر میں بھرپور حصہ لیا۔

اہم کامیابیاں

1۔ زیر التوا معاملات کا تصفیہ: وزارت اور اس سے وابستہ اداروں نے عوامی شکایات کے تصفیے کے لیے مقررہ 2,07,000 کے ہدف کے مقابلے میں 2,42,042 شکایات کا ازالہ کیا، اس طرح ہدف کا 116.93 فیصد حاصل کیا گیا، جو مقررہ ہدف سے 16.93 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح 5,758 کے ہدف کے مقابلے میں 11,001 عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں کا تصفیہ کیا گیا، جو ہدف کا 191.06 فیصد (91.06 فیصد زیادہ) ہے۔ جبکہ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) سے موصول ہونے والے 807 حوالہ جاتی معاملات کے ہدف کے مقابلے میں 844 معاملات نمٹائے گئے، اس طرح 104.58 فیصد کامیابی حاصل ہوئی، جو ہدف سے 4.58 فیصد زیادہ ہے۔

2۔ فائلوں کا مؤثر انتظام: 2 لاکھ سے زیادہ کاغذی فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جس کے نتیجے میں 98,500 فائلوں کو غیر ضروری قرار دے کر تلف کردیا گیا۔ اس کے علاوہ 41,180 کے ہدف کے مقابلے میں 70,191 الیکٹرانک فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جو مقررہ ہدف کا 170.45 فیصد (70.45 فیصد زیادہ) ہے۔ مجموعی طور پر 14,589 الیکٹرانک فائلوں کو بند کیا گیا، جس سے ریکارڈ کے بہتر انتظام اور انتظامی کارکردگی کو تقویت ملی۔

3۔ جگہ کا بہتر استعمال: تقریباً 2,18,106 مربع فٹ دفتری اور بیرونی جگہ کو خالی کرایا گیا، ازسرنو منظم کیا گیا اور خوب صورت بنایا گیا، جس سے صاف ستھرا اور زیادہ کارآمد ماحول فراہم کرنے میں مدد ملی۔

4۔ آمدنی کا حصول: کباڑ اور ناقابل استعمال اشیا کو ٹھکانے لگانے کے عمل سے 49,48,896 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی، جس سے وسائل کے بہتر استعمال کی راہ ہموار ہوئی۔

5۔ صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی بہتری: 2,700 سے زیادہ مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی، جس کے ذریعے حفظان صحت اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دیا گیا۔

خصوصی یک روزہ پروگرام اور عوامی رابطے کی سرگرمیاں

اس مہم کے تحت وزارت نے 9 اکتوبر 2026 کو ملک بھر میں اپنے تمام منسلک، ماتحت اور خود مختار دفاتر میں خصوصی یک روزہ پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس دوران بڑے پیمانے پر صفائی اور شجرکاری مہم چلائی گئی، غیر ضروری ریکارڈ کو تلف کیا گیا اور عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ اس اقدام کے تحت وزارت کی جانب سے دانتوں اور آنکھوں کی صحت کی جانچ کے لیے طبی کیمپ بھی منعقد کیے گئے۔

وزارت کے مختلف سطحوں پر اس مہم کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی گئی۔ اجتماعی عہد لینے کی سرگرمیوں اور بیداری پیدا کرنے کی دیگر مہمات کا بھی انعقاد کیا گیا، تاکہ اس کام میں سب کی مشترکہ شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔

خصوصی مہم 6 کی کامیاب تکمیل سے وزارت کے اس عزم کی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ بہتر طرز حکمرانی، مؤثر انتظامیہ، ملازمین کی فلاح و بہبود اور شہریوں کی ضروریات کے مطابق خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 7176


(ریلیز آئی ڈی: 2332252) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil