سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی امداد سے تعلیمی اِمتیاز تک


این ایف ایس سی اسکیم ایک اس کالر کے سفر میں کس طرح معاون ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 NOV 2026 6:50PM by PIB Delhi

30 سالہ ڈاکٹر انیرودھ پردھان (نام تبدیل شدہ) کے لیے، این ایف ایس سی اسکیم ان کی تعلیمی امنگوں کو پیشہ ورانہ کام یابی میں تبدیل کرنے کے لیے حمایت کا ایک اہم ذریعہ رہی ہے۔

اس فیلوشپ نے ان کی تعلیمی ترقی میں اضافہ کیا، ان کے پیشہ ورانہ مواقع کو بہتر بنایا اور ان کے اعتماد اور مالی استحکام کو مضبوط کیا۔ ان کا سفر طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور بامعنی کیریئر بنانے کے لیے مالی امداد کے کردار کا غماز ہے۔

اوڈیشہ کے سمبلپور ضلع کے رہائشی ڈاکٹر انیرودھ پردھان اپنے منتخب کردہ شعبہ میں علم حاصل کرنے اور اِمتیاز حاصل کرنے کے خواہشمند تھے۔ تاہم، مالی رکاوٹوں اور مناسب رہ نمائی کی کمی نے ان کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں چیلنجز پیدا کیے۔ ان کے اہلِ خانہ کو بھی تعلیمی اور روزی روٹی کے مواقع تک محدود رسائی کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کی مالی ضروریات کو پورا کرنا مشکل ہو گیا تھا۔

ان کے تعلیمی سفر میں ایک اہم حمایت سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت کی قومی فیلوشپ برائے شیڈولڈ کاسٹ طلبہ (این ایف ایس سی) اسکیم کے ذریعے حاصل ہوئی۔ ان کی فیلوشپ امداد 27 دسمبر 2019 کو شروع ہوئی۔

اس اسکیم کے تحت، انھیں 31,000 روپے ماہانہ کی فیلوشپ امداد ملی، ساتھ ہی ہنگامی امداد بھی، جس نے مالی رکاوٹوں کو دور کرنے اور انھیں اپنی پی ایچ ڈی تحقیق پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کی۔

فیلوشپ کی حمایت اور ان کی مسلسل تعلیمی کوششوں سے، ڈاکٹر پردھان نے کام یابی کے ساتھ اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی۔ وہ فی الحال ماڈل ڈگری کالج، نواپاڑا، کھاریار، اوڈیشہ میں سوشیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں، جس کی بنیادی تنخواہ 63,000 روپے ہے۔

این ایف ایس سی اسکیم کے تحت فراہم کردہ مالی امداد نے انھیں بغیر کسی اہم مالی بوجھ کے اپنی ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کرنے میں مدد کی۔ اس نے انھیں اپنی تحقیق اور تعلیمی اہداف پر زیادہ توجہ دینے کے قابل بنایا، جب کہ ان کی اعلیٰ تعلیم کے دوران ان کے اعتماد کو مضبوط کیا اور زیادہ مالی استحکام فراہم کیا۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 7183

 


(ریلیز آئی ڈی: 2332221) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil