وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے سکم میں مائیکرو بائیولوجی لیبارٹری، چُرپی ٹریس ایبلٹی پہل اور فوڈر پلس ایف پی او مصنوعات کا افتتاح کیا


سکم میں گذشتہ دہائی کے دوران دودھ کی پیداوار میں 79 فیصد اضافہ درج کیا گیا؛ ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز میں 88 فیصد اضافہ ہوا

مقامی سیری مویشیوں کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس اور منگن ڈیری پلانٹ کی جدید کاری کا اعلان کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 NOV 2026 6:14PM by PIB Delhi

جناب راجیو رنجن سنگھ (عرف للن سنگھ)، عزت مآب مرکزی وزیر برائے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری، بھارت سرکار، نے 3 نومبر 2026 کو گینگٹاک، سکم میں سکم ملک یونین (ایس ایم یو) کے زیرِ اہتمام ایک پروگرام میں شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد ڈیری کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، کوآپریٹو نیٹ ورکس کو وسعت دینا اور ڈیری کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا تھا۔

عزت مآب وزیر موصوف نے نیشنل پروگرام فار ڈیری ڈیولپمنٹ (این پی ڈی ڈی) کے تحت سکم ملک یونین کی مائیکرو بائیولوجی لیبارٹری کا اِفتتاح کیا۔ اس سہولت کا مقصد مائیکرو بائیولوجیکل جانچ اور معیار کی تشخیص کو مضبوط بنانا تھا، جس سے ڈیری کے شعبے میں بہتر کوالٹی اشورنس اور غذائی تحفظ میں مدد ملے گی۔ انھوں نے ڈیری مصنوعات اور سکم ملک یونین کے دیگر اقدامات کی نمائش کرنے والے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔

پروگرام کا آغاز سکم ملک یونین کے چیئرمین کے خیرمقدمی خطاب سے ہوا، جس کے بعد عزت مآب مرکزی وزیر اور دیگر معززین کا اعزاز کیا گیا۔ کرفیکٹر میں مائیکرو بائیولوجی لیبارٹری کا بھی ورچوئل اِفتتاح کیا گیا۔ چُرپی ٹریس ایبلٹی پہل کا اِفتتاح روایتی ڈیری مصنوعات کی ٹریس ایبلٹی کو مضبوط بنانے اور اس کی شناخت اور مارکیٹ ایبلٹی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا۔ عزت مآب وزیر موصوف نے کسان پروڈیوسر تنظیموں (ایف پی اوز) کے تیار کردہ فوڈر پلس مصنوعات کے آغاز کا بھی مشاہدہ کیا، جس میں مویشی پروری کے شعبے میں چارے کی دستیابی، کسانوں کے اجتماعات اور متنوع آمدنی کے مواقع کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

پانچ نئی قائم شدہ ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز (ڈی سی ایس) کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے، جو سکم میں کوآپریٹو ڈیری نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور نچلی سطح پر منظم ڈیری اداروں کی رسائی کو وسعت دینے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

سکم میں گذشتہ دہائی کے دوران دودھ کی پیداوار میں 79 فیصد اضافہ درج کیا گیا

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، عزت مآب وزیر موصوف نے سکم سرکار اور اسٹیک ہولڈروں کو ڈیری کے شعبے میں کی گئی نمایاں پیش رفت پر مبارکباد دی۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ دودھ کی پیداوار میں 79 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 1.37 لاکھ لیٹر سے بڑھ کر 2.45 لاکھ لیٹر یومیہ ہو گئی ہے، جب کہ ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز کی تعداد 88 فیصد بڑھی ہے، جو 2014-15 میں 389 سے بڑھ کر 2025-26 میں 733 ہو گئی ہے۔ صارفین کو روزانہ دودھ کی فراہمی بھی 28,000 لیٹر سے دوگنی ہو کر 56,000 لیٹر ہو گئی ہے۔

ڈیری کی ترقی کو مہمیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انھوں نے این ڈی ڈی بی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی کوششوں کو تیز کرے اور سکم کو دودھ کی پیداوار اور خریداری میں خود کفالت حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے اضافی انسانی وسائل تعینات کرے۔ انھوں نے دودھ کے معیار کو یقینی بنانے، ملاوٹ کو روکنے اور کسانوں کے لیے منصفانہ منافع کو محفوظ بنانے میں ڈیری کوآپریٹوز کے کردار کو نمایاں کیا۔

وارانسی کی مثال دیتے ہوئے، انھوں نے زور دے کر کہا کہ این ڈی ڈی بی کی مداخلت نے 2022 میں یومیہ 14,000 لیٹر سے دودھ کی وصولی کو تقریباًً 2.5 لاکھ لیٹر یومیہ تک کیسے بڑھا دیا ہے۔ کسانوں کو ملنے والی قیمت بھی 28-30 روپے سے بڑھ کر 42 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جس میں گوبھردھن پہل کے تحت بائیو گیس پلانٹس میں گائے کے گوبر کے استعمال سے اضافی آمدنی کے مواقع بھی شامل ہیں۔

مقامی سیری مویشیوں کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس

منگن کے اپنے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے، جہاں مقامی مویشیوں سے اوسطاً تقریباًً تین لیٹر دودھ یومیہ حاصل ہوتا تھا، عزت مآب وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ مرکزی سرکار مقامی سیری مویشیوں کے تحفظ اور ترقی کے لیے ایک سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے لیے فنڈز منظور کرے گی۔ مجوزہ مرکز نسل کی جینیاتی صلاحیت اور دودھ کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے آئی وی ایف سمیت جدید افزائش نسل کی ٹیکنالوجیز کو فروغ دے گا۔ انھوں نے ریاستی سرکار کو غور کے لیے ایک باقاعدہ تجویز پیش کرنے کی دعوت دی۔

منگن ڈیری پلانٹ کی جدید کاری

 وزیر موصوف نے مزید بیان کیا کہ این ڈی ڈی بی میزورم میں نافذ کیے گئے کام یاب ماڈل کے بعد منگن ضلع میں موجودہ ڈیری پروسیسنگ پلانٹ کی جامع جدید کاری کے لیے مالی امداد فراہم کرے گا اور اسے انجام دے گا۔

اپنے خطاب کے اختتام پر، انھوں نے سکم کی ڈیری اور زرعی ترقی کے لیے مرکزی سرکار کے عزم کا اعادہ کیا، اور کہا کہ ریاست کی اقتصادی ترقی شمال مشرقی خطے کو مضبوط بنانے اور وزیرِ اعظم کے آتمِ نربھر شمال مشرقی کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے لازمی ہے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 7179

 


(ریلیز آئی ڈی: 2332219) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Nepali