وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سی ای این جی او ڈبلیو ایس  اور ایچ کیو آئی ڈی ایس کے زیرِ اہتمام سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے ذہنوں پر اثرانداز ہونے والی جنگ کے موضوع پر سیمینار نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوگیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 NOV 2026 6:10PM by PIB Delhi

دو روزہ سیمینار بعنوان ’’سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے ذہنی و فکری جنگ‘‘، جس کا انعقاد ہیڈکوارٹرز انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ایچ کیو آئی ڈی ایس) کی سرپرستی میں سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز (سی ای این جی او ڈبلیو ایس) نے کیا تھا، 3 نومبر 2026 کو نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔ چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل آشوتوش دکشت نے اس موقع پر خصوصی خطاب کیا اور عملیاتی اثر پذیری اور حالات سے متعلق آگاہی کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور مربوط طریقے سے کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

سیمینار کے دوسرے دن سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے ذہنی و فکری دائرے میں جنگ کو روکنے اور اس کے تدارک کے بدلتے ہوئے طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس دوران جوابی کارروائی کے متبادل طریقوں کی ساکھ، تربیت، عملی مشقوں کے ذریعے صورتِ حال کی نقل، صلاحیتوں کی تعمیر، ڈیجیٹل حکمرانی، اخلاقی پہلوؤں اور ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے قانونی ڈھانچوں پر خصوصی زور دیا گیا۔ مباحثوں میں سائبر صلاحیتوں، مصنوعی ذہانت، معلومات میں ردوبدل اور نفسیاتی اثراندازی کے باہمی امتزاج اور قومی سلامتی کے لیے ان سے پیدا ہونے والے چیلنجز پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ خطرات کے ذمہ داروں کی شناخت، اسٹریٹجک اشاروں، مربوط ردِعمل اور ذہنی و فکری دائرے میں مخالفانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ادارہ جاتی صلاحیتوں کی ترقی سے متعلق امور کو بھی اجاگر کیا گیا۔

سیمینار میں قومی سلامتی کے لیے مربوط اور کثیرجہتی طریقۂ کار کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے ذہنی و فکری اثراندازی کے خطرات صرف روایتی تکنیکی کمزوریوں تک محدود نہیں بلکہ لوگوں کے تصورات، فیصلہ سازی اور اداروں پر اعتماد کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ ان مباحثوں کا مقصد مشترکہ اور مختلف اداروں کے درمیان باہمی تفہیم کو مضبوط بنانا، دفاعی، سرکاری، سائنسی اور تعلیمی شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور بدلتے ہوئے سلامتی کے ماحول سے نمٹنے کے لیے مؤثر صلاحیتوں اور جوابی حکمتِ عملیوں کی تیاری میں تعاون فراہم کرنا تھا۔

سیمینار میں سابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور وویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر، جنرل انیل چوہان (ریٹائرڈ) نے خصوصی خطاب کیا۔ اس سیمینار میں دفاعی افواج، حکومت، تعلیمی اداروں، ٹیکنالوجی اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ متعلقہ فریقوں نے شرکت کی، جنہوں نے ذہنی و فکری دائرے میں ابھرتے ہوئے چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا اور جنگی خطرات کی روک تھام، مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطے اور صلاحیتوں کی تعمیر کے ذریعے قومی تیاری کو مضبوط بنانے کی حکمتِ عملیوں کا جائزہ لیا۔

........................................................................................................

) ش ح –ض ر-ق ر)

U.No-7169

 


(ریلیز آئی ڈی: 2332183) وزیٹر کاؤنٹر : 8