پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 NOV 2026 11:02AM by PIB Delhi
’ٹائیگر ٹرائمف 2026 مشق کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب، جو بھارت اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی افواج کی انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے سے متعلق دو طرفہ مشق ہے، 2 نومبر 2026 کو وشاکھاپٹنم کے میری ٹائم وارفیئر سینٹر (ایم ڈبلیو سی) میں منعقد کی گئی ۔ اس سال یہ مشق ایک فرضی مشق (ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز) کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد بڑے پیمانے پر انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے سے متعلق ی کارروائیوں کے دوران دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تال میل، مشترکہ منصوبہ بندی اور باہمی تعاون کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ افتتاحی تقریب کی صدارت مشرقی بحری بیڑے کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ریئر ایڈمرل وشال بشنوئی اور امریکی بحرالکاہل بحری بیڑے کے نائب کمانڈر ریئر ایڈمرل جوکین جے مارٹینیز ڈی پنیلوس نے کی۔
مذکورہ مشق بھارت اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک بحری مفادات میں بڑھتے ہوئے اشتراک اور دونوں ممالک کے درمیان مستحکم ہوتے دفاعی تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔ اس ایڈیشن کا مقصد بڑے پیمانے پر انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے سے متعلق کارروائیوں کے لیے منصوبہ بندی اور تال میل پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی تعاون کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا اور مشترکہ سہ فریقی افواج کی تمام شعبوں پر محیط کارروائیوں کو ممکن بنانا ہے۔
بھارت کی جانب سے شرکت کرنے والے دستوں میں بھارتی بحریہ کے سمندری کارروائیوں کے تمام شعبوں کے ماہرین، بھارتی فوج کے بری دستے اور بھارتی فضائیہ کی مختلف یونٹوں کے نمائندے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تینوں افواج کے خصوصی دستوں کے اہلکار بھی اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ قومی آفات سے نﷻمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کی ایک ٹیم بھی پہلی مرتبہ ’ٹائیگر ٹرائمف 2026‘ کے پانچویں ایڈیشن میں حصہ لےگی۔
امریکی مشترکہ فوجی دستے میں امریکی مسلح افواج کی مختلف شاخوں، بشمول فضائیہ، بری فوج، میرین کور اور بحریہ کے ماہر نمائندے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خلائی شعبے، سائبر، طبی خدمات اور دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے شعبوں کے ماہرین بھی اس دستے میں شامل ہیں۔




****
ش ح۔ ش م ۔رض
7137:U-No