سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر ویریندر کمار نے آج شام قومی راجدھانی میں دلّی ہاٹ کے مقام پر شلپ سماگم میلے 2026 کا افتتاح کیا


ڈاکٹر ویریندر کمار کے مطابق، 2022 سے اب تک شلپ سماگم میلوں سے 1,000 سے زائد دستکار مستفید ہو چکے ہیں

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے پہلے مشترکہ شلپ اتسو کے ذریعے روایتی دستکاروں اور معذور افراد کو ایک جامع پلیٹ فارم پر یکجا کیا گیا

بھارت ٹیولپ اور پرپل فیسٹ کے تحت تقریباً 150 اسٹالوں پر روایتی دستکاری، ہینڈلوم مصنوعات اور تخلیقی صلاحیتوں کی نمائش کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 NOV 2026 8:04PM by PIB Delhi

15 روزہ شلپ سماگم میلہ 2026 کا افتتاح آج شام قومی راجدھانی میں دلّی ہاٹ، آئی این اے کے مقام پر مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ڈاکٹر ویریندر کمار نے کیا۔ یہ میلہ 15 نومبر 2026 تک نئی دہلی کے دلّی ہاٹ، آئی این اے میں عوام کے لیے کھلا رہے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261102200533_4f3632.jpg

 

حکومتِ ہند کی وزارتِ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا یہ میلہ درج فہرست ذاتوں، دیگر پسماندہ طبقات، صفائی کرمچاریوں اور معذور افراد سے تعلق رکھنے والے دستکاروں اور مستفیدین کو ایک مخصوص مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں وہ اپنی مصنوعات کی نمائش کر سکیں گے اور انہیں وسیع تر عوام تک پہنچا کر فروخت کر سکیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261102200539_aa1aa5.jpg

 

وزیر موصوف نے اسٹالوں کا دورہ کیا اور اسٹال منتظمین نیز میلے میں آنے والے لوگوں سے بات چیت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261102200547_93a103.jpg

 

افتتاحی تقریب میں قومی درج فہرست ذاتوں کے مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پربھات تیاگی، نیشنل دویانگ جن فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف ڈی سی) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب آشو توش جین، وزارتِ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مونالی پی دھاکٹے، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محترمہ رچا شنکر، متعدد غیر ملکی مہمانوں کے علاوہ وزارت کے دیگر سینئر افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261102200557_b2709f.jpg

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا کہ اس سال کا میلہ ’پرکاش اور پرمپرا – جیوتی سے جیوتی جلائیں‘ کے موضوع پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں ہندوستان کی روایتی دستکاریوں، تہواروں کی روشنیوں اور بھرپور ثقافتی ورثے کا جشن منایا جا رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261102200610_e1ae88.jpg

 

انہوں نے کہا کہ یہ تقریب روایتی دستکاری، ہینڈ لوم مصنوعات، براہ راست دستکاری کے مظاہروں اور ثقافتی پروگراموں کو ایک ساتھ لاتی ہے، ساتھ ہی ساتھ کاروبار کو فروغ دینے، ذریعہ معاش پیدا کرنے اور جامع شرکت کو فروغ دیتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261102200627_35c448.jpg

 

وزیر موصوف نے بتایا کہ ایک اہم اقدام کے تحت، محکمہ سماجی انصاف و تفویض اختیارات اور معذور افراد کی بااختیاری کا محکمہ پہلی بار مشترکہ طور پر ’شلپ اُتسو‘ کا انعقاد کر رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image007_20261102200634_4724f5.jpg

 

ڈاکٹر کمار نے کہا کہ بھارت ٹیولپ اور پرپل فیسٹ کے تحت حصہ لینے والے مرد اور خواتین دستکاروں کے لیے تقریباً 150 اسٹال قائم کیے گئے ہیں، جہاں وہ اپنی دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔ یہ اقدام روایتی دستکاروں، تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد اور معذور افراد کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرتا ہے، جس سے انہیں وسیع تر بازار تک رسائی اور شرکت کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image008_20261102200642_7a0bc6.jpg

 

انہوں نے کہا کہ میلے میں شرکت کو آسان بنانے کے لیے مستفیدین کو مفت اسٹال فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں سفری اخراجات، یومیہ الاؤنس اور سامان کی نقل و حمل جیسی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image009_20261102200649_5aee52.jpg

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ میلہ وزارت کے تحت کام کرنے والے تین قومی کارپوریشنوں، یعنی قومی درج فہرست ذاتوں کے مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی)، قومی صفائی کرمچاری مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) اور قومی پسماندہ طبقات کے مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) کے تعاون سے مستفید ہونے والے افراد کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image010_20261102200658_89975e.jpg

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس میلے میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے تحت کام کرنے والے نیشنل دویانگ جن فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف ڈی سی) کے مستفیدین بھی شرکت کر رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image011_20261102200705_85fb69.jpg

 

وزیر موصوف نے کہا کہ وزارت 2022 سے شلپ سماگم میلوں کا انعقاد کر رہی ہے اور اب تک ایسے 15 میلوں کے ذریعے درج فہرست ذاتوں، دیگر پسماندہ طبقات اور صفائی کرمچاریوں سے تعلق رکھنے والے 1,000 سے زائد دستکار اپنی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کے مواقع سے مستفید ہو چکے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image012_20261102200712_3ccfc7.jpg

 

وزیر موصوف نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد دستکاروں کو صارفین سے جوڑ کر اور ان کی روایتی مہارتوں اور دستکاری کو زیادہ نمایاں مقام فراہم کرکے ان کے ذریعۂ معاش کو مستحکم بنانا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image013_20261102200724_5f6412.jpg

 

اس میلے کو سات موضوعاتی زون میں ترتیب دیا گیا ہے، جن میں سے ہر ایک ہندوستان کے دستکاری کے فنون، روایات، کھانوں اور ثقافتی رنگا رنگی کا ایک منفرد تجربہ پیش کرے گا۔ کلا آنگن میں دستکاری کے فنون کے عملی مظاہرے ہوں گے؛ پرکاش چوک میں چراغوں اور روشنیوں کی نمائش کی جائے گی؛ پوجا پتھ میں مذہبی عقیدت سے متعلق مصنوعات پیش کی جائیں گی؛ سجاوٹ بازار میں گھریلو آرائش کی اشیا پر توجہ مرکوز کی جائے گی؛ گھرانہ میں کپڑوں اور فیشن کی مصنوعات پیش کی جائیں گی؛ سواد چوک میں کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہوں گی؛ جبکہ منچ میں ثقافتی سرگرمیوں اور فنونِ لطیفہ کے مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image014_20261102200731_154134.jpg

 

اس تقریب کی ایک اہم کشش بھارت ٹیولپ (روایتی دستکاروں کے ذریعۂ معاش کو فروغ دینے کا پروگرام) ہے۔ اس اقدام کا مقصد ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے دستکاروں اور دیگر ہدفی گروپوں کی تیار کردہ مصنوعات کو ہندوستان اور بیرونِ ملک صارفین تک پہنچانا اور ان کی مارکیٹنگ کو فروغ دینا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image015_20261102200747_e56398.jpg

 

بھارت ٹیولپ برانڈ دستکاروں کو اپنی مصنوعات فروخت کرنے، اپنی منڈی تک رسائی کو وسعت دینے اور معاشی طور پر بااختیار بننے کے لیے ایک آن لائن مارکیٹ پلیس فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہندوستان کے روایتی فنون اور دستکاری کے تحفظ میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

اس میلے میں پرپل فیسٹ کو بھی نمایاں کیا گیا ہے، جو معذوری، تخلیقی صلاحیتوں، ہنرمندی اور یکساں شرکت کا ایک کثیر جہتی جشن ہے۔ یہ معذور افراد، تنظیموں، اداروں، کاروباری شعبوں، فنکاروں، پیشہ ور افراد اور دیگر متعلقہ فریقوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرتا ہے، تاکہ کامیابیوں کا جشن منایا جا سکے، شرکت کی حوصلہ افزائی ہو اور معاشرے میں شمولیت کے تصور کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کی جا سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image016_20261102200755_9fe879.jpg

 

یہ تقریب وزارت اور اس کے چار قومی کارپوریشنوں، یعنی این ایس ایف ڈی سی، این بی سی ایف ڈی سی، این ایس کے ایف ڈی سی اور این ڈی ایف ڈی سی کی فلاحی اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا ایک پلیٹ فارم بھی ثابت ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہدفی برادریوں کے درمیان صنعت کاری، ذریعۂ معاش پیدا کرنے اور معاشی خود مختاری کے مواقع کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

شلپ سماگم میلہ 2026 کے ذریعے وزارتِ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات روایتی دستکاروں اور ان کی مصنوعات کو زیادہ نمایاں مقام فراہم کرنے، ذریعۂ معاش کے پائیدار مواقع کو فروغ دینے، روایتی دستکاری کی حوصلہ افزائی کرنے اور جامع معاشی ترقی کو تقویت دینے کی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

***

ش ح۔ ف ش ع

U: 7119


(ریلیز آئی ڈی: 2331868) وزیٹر کاؤنٹر : 12