پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 NOV 2026 8:56PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے تحت ’میرا یووا بھارت (مائی بھارت)‘ کے تحت عارضی رپورٹ کے مطابق ’نشہ مکت یووا فار وکست بھارت‘ مہم کے ساتویں ہفتے کے دوران 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقدہ 447 پروگراموں اور 1002 سرگرمیوں میں 93000 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ 31 اکتوبر 2026 کو اختتام پذیر ہوئی سرگرمیوں میں صحت مند طرز حیات کو فروغ دینےمنشیات کے استعمال کے بارے میں بیداری عام کرنے اور نشے کی لت کے خلاف نوجوان کو متحرک بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اس مہم نے مختلف خطوں کا احاطہ کیا، جن میں دہلی، بہار، ہماچل پردیش، گجرات، ہریانہ، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، راجستھان اور اترپردیش، وغیرہ شامل تھے۔سرگرمیوں میں منی میراتھونز، حلف لینے کی تقریبات، تمثیلی نوجوان پارلیمنٹس اور نعرے لکھنے کی مشقیں شامل تھیں۔ دو ریاستی وزراء اور تین اراکین اسمبلی سمیت پانچ عوامی نمائندوں نے ان پروگراموں میں شرکت کی

فٹ انڈیا کے ساتھ اشتراک میں مائی بھارت مہم کے حصے کے طور پر، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) اور شراکت دار تنظیموں نے 401 سرگرمیوں پر مشتمل 267 منی میراتھون پروگراموں کا اہتمام کیا جن میں 70566 افراد نے شرکت کی۔ شراکت دار تنظیموں میں برہما کماریاں، ہارٹ فلنس، سی آئی پی یو، ایسوچیم اور فکی شامل تھیں۔ دہلی میں، حکومت دہلی کی کابینہ کے وزیر جناب رویندر اندراج سنگھ نے مائی بھارت جنوبی دہلی اور نئی دہلی کے ذریعہ منعقدہ منی میراتھون کے دوران نوجوانوں کو ترغیب فراہم کی۔ بہار کے گوپال گنج میں، شرکاء نے حلف لیا اور ضلع مجسٹریٹ کی موجودگی میں ایک دوڑ میں حصہ لیا۔
زمینی سطح پر، ’نیبر ہوڈ یوتھ پارلیمنٹس‘ (این وائی پی) نے 31 اکتوبر 2026 کو ’نشہ مکت یووا فار وکست بھارت پر پریچرچہ‘ نامی پروگرام منعقد کیا۔ 601 سرگرمیوں پر مشتمل مجموعی طور پر 180 پروگراموں کا اہتمام کیا گیا جن میں 22488 افراد نے شرکت کی۔ تبادلہ خیال نے نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے متعلق چنوتیوں کو سمجھنے اور ممکنہ ردعمل کے بارے میں بات چیت کا موقع فراہم کیا۔

ہر ایک’نیبر ہوڈ یوتھ پارلیمنٹ‘ چار سیشنوں پر مشتمل تھی، جس نے مائی بھارت پورٹل، منشیات کے استعمال اور بھارتی نوجوانوں کو درپیش چنوتیوں، بیداری سے لے کر کارروائی کی جانب منتقلی کے وسائل، اور نشہ مکت بھارت کی جانب تبدیلی کی داستانوں کا احاطہ کیا۔ اس ہفتے کی سرگرمیوں کے دوران اتنی ہی تعداد میں یعنی 93054 حلف لیے گئے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7125