وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سینٹرل بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این) ایم پی یونٹ نے 595.420 کلوگرام پوست کے بھوسے کا پاؤڈر ضبط کیا؛ دو گرفتار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 NOV 2026 12:34PM by PIB Delhi

مخصوص خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، سینٹرل بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این) ایم پی یونٹ نے مدھیہ پردیش کے ضلع دھار کے بدناور کے قریب پنجاب میں رجسٹر شدہ ایک ٹاٹا ٹرک کو روکا اور ٹرک کے فرش میں بنائی گئی ایک خاص خفیہ جگہ سے 595.420 کلوگرام پوست کے بھوسے کا پاؤڈر ضبط کیا۔ دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سی بی این افسران کی ایک مشترکہ ٹیم نے مشتبہ راستے پر نگرانی کی اور گاڑی کو اس کے دو سواروں سمیت کام یابی سے روکا۔ مکمل تلاشی کے دوران، ٹرک کے فرش میں بنائی گئی خاص خفیہ جگہ سے 60 پلاسٹک کے تھیلے برآمد ہوئے جن میں 595.420 کلوگرام غیر قانونی پوست کے بھوسے کا پاؤڈر تھا۔

برآمد شدہ ممنوعہ سامان اور ٹاٹا ٹرک کو ضبط کر لیا گیا، اور دو افراد کو نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کی متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

ممنوعہ سامان کے ماخذ اور اس کی نقل و حمل اور تقسیم میں ملوث نیٹ ورک کی شناخت کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سی بی این ایم پی یونٹ منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور مسلسل خفیہ معلومات پر مبنی نفاذ کی کارروائی کے ذریعے منشیات کے خطرے کو روکنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 7123


(ریلیز آئی ڈی: 2331832) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil