وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے ذہنوں پر اثرانداز ہونے والی جنگ سے متعلق ایچ کیو  آئی ڈی ایس-سی ای این جے او ڈبلیو ایس سیمینار کا آغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 NOV 2026 4:53PM by PIB Delhi

ہیڈکوارٹرز انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ایچ کیو آئی ڈی ایس) کے زیر اہتمام سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز (سی ای این جے او ڈبلیو ایس) کے ذریعے منعقدہ ’’سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے ادراکی جنگ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ سیمینار کا آغاز 2 نومبر 2026 کو نئی دہلی میں ہوا۔ اس سیمینار کا مقصد سائبر کارروائیوں، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، اطلاعاتی اثراندازی اور انسانی ادراک کے باہمی امتزاج سے پیدا ہونے والے سلامتی کے نئے چیلنجوں پر غور و خوض کرنا ہے، جس میں بھارت کے بدلتے ہوئے خطرات کے منظرنامے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اجلاس میں سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی سوچ و شعور کو متاثر کرنے والی جنگ اور بھارت کے بدلتے ہوئے خطرات کے منظرنامے، نیز اثرانداز ہونے والی کارروائیوں کی نوعیت، ان میں شامل عناصر، ذرائع اور بیانیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جو اطلاعاتی ماحول کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان مباحث میں فوجی اہلکاروں، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنائے جانے کے علاوہ سائبر ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ذرائع سے گمراہ کن اثراندازی کے بڑھتے ہوئے امتزاج پر بھی بات کی گئی۔ مباحث میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ ابھرتے ہوئے خطرات کو جامع انداز میں سمجھنے کی ضرورت ہے، جس میں ان کے تکنیکی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ نفسیاتی، ادارہ جاتی اور سماجی اثرات کو بھی شامل کیا جائے۔

اس سیمینار میں اعلیٰ فوجی قیادت، سرکاری عہدیداروں، اسٹریٹجک امورکے ماہرین، سفارت کاروں، علمی اداروں کے نمائندوں، ٹیکنالوجی کے ماہرین اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس طرح سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے ادراکی جنگ کے چیلنجوں اور اس کے اثرات پر غور و خوض کے لیے ایک کثیرالجہتی پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔

افتتاحی اجلاس میں ریئر ایڈمرل سنجے سچدیوا، ڈائریکٹر جنرل، ڈیفنس سائبر ایجنسی؛ میجر جنرل اشوک کمار (ریٹائرڈ)، ڈائریکٹر جنرل، سینجووز، جناب نوین کمار سنگھ، قومی سائبر سکیورٹی کوآرڈینیٹر، وائس ایڈمرل اے این پرمود، ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف اور ایئر مارشل تیجندر سنگھ، چیئرمین، چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (سی آئی ایس سی)نے شرکت کی۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ت ع

U.NO.7106


(ریلیز آئی ڈی: 2331707) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil