سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی معاونت سے پیشہ ورانہ ترقی تک: این ایف ایس سی کس طرح ایک تحقیقی اسکالر کو بااختیار بنا رہی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 NOV 2026 4:33PM by PIB Delhi

تمل ناڈو کے ضلع رانی پیٹ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ پویتھرن ایس (تبدیل شدہ نام) پی ایچ ڈی مکمل کرنے اور ایک مضبوط تعلیمی و پیشہ ورانہ کیریئر بنانے کے خواہش مند تھے۔ اپنے ادارے میں درج فہرست ذاتوں کے طلبہ کے لیے قومی فیلوشپ اسکیم (نیشنل فیلوشپ فار شیڈیولڈ کاسٹ اسٹوڈنٹس- این ایف ایس سی) کے تحت فیلوشپ حاصل کرنے والے وہ پہلے طالب علم تھے۔ اس حیثیت سے انہیں ابتدا میں بعض انتظامی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں فیلوشپ سے متعلق کارروائیوں کو آگے بڑھانے کے لیے ادارے کی سطح پر میکر اور چیکر آئی ڈیز کی تشکیل جیسے امور شامل تھے۔

این ایف ایس سی اسکیم نے ان کے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کے لیے بروقت مالی معاونت فراہم کی۔ انہیں مارچ 2023 میں فیلوشپ کے تحت امداد ملنا شروع ہوئی، جس میں فیلوشپ کی رقم، مکان کے کرائے کا الاؤنس (ایچ آر اے) اور دیگر ضروری اخراجات کے لیے مالی معاونت شامل تھی۔ اس اسکیم کے تحت انہیں مجموعی طور پر 5 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

اس مالی معاونت سے اعلیٰ تعلیم کے دوران اسکالر کو درپیش ایک اہم دشواری دور کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ڈی کی تعلیم جاری رکھنے میں یہ معاونت انتہائی مفید ثابت ہوئی اور اس سے ان کے خاندان کے مالی استحکام میں بھی مدد ملی۔ مالی پریشانیوں میں کمی آنے سے اس فیلوشپ نے انہیں زیادہ اعتماد کے ساتھ اپنے تعلیمی اہداف کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے قابل بنایا۔

اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی معاونت نے ان کے پیشہ ورانہ سفر پر بھی مثبت اثر ڈالا ہے۔ پویتھرن اس وقت کل وقتی ملازمت کر رہے ہیں اور ان کا اعتراف ہے کہ این ایف ایس سی فیلوشپ نے ان کے کیریئر کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ اس اسکیم کو اس معاونت کا ذریعہ قرار دیتے ہیں جس نے انہیں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رکھنے کے قابل بنایا۔

پویتھرن کے لیے این ایف ایس سی اسکیم محض مالی امداد کا ذریعہ نہیں ہے، بلکہ ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کرنے کی کوشش میں حوصلہ افزائی کا ایک اہم وسیلہ بھی ثابت ہوئی ہے۔ اس نے ان کے خاندان کے مالی استحکام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی پیشہ ورانہ ترقی میں بھی تعاون دیا ہے۔ ان کا تجربہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہدف پر مبنی تعلیمی معاونت کس طرح اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے آگے بڑھنے کے قابل بناتی ہے۔

******

 

( ش ح ۔ م م ۔م ا )

UR.No-7102


(ریلیز آئی ڈی: 2331679) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil