کامرس اور صنعت کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی نے تمام دفاتر میں صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیرالتوا معاملات کو کم سے کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 6 نافذ کی


خصوصی مہم 6 کے تحت ڈی پی آئی آئی ٹی نے عوامی شکایات کا 99 فیصد سے زائد ازالہ کیا اور نشان زدہ ای فائلوں میں سے 83 فیصد کو نمٹا یا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 NOV 2026 12:17PM by PIB Delhi

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ(ڈی پی آئی آئی ٹی) محکمۂ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی) کی رہنمائی میں اپنے منسلک اور ماتحت دفاتر کے ساتھ مل کر خصوصی مہم 6 نافذ کر رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد تمام دفاتر میں صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینا اور سرکاری کام کاج میں زیرِ التوا معاملات کو کم سے کم کرنا ہے۔

مہم کے نفاذ کے مرحلے کے دوران ڈی پی آئی آئی ٹی نے متعدد پیمانوں پر نمایاں پیش رفت کی ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او)، کابینہ، اراکین پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں اور عوامی شکایات (پی جی) نیز عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں(پی جی اپیلز) سمیت تمام زمروں کے زیر التوا حوالہ جات کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان کے بروقت اور مؤثر تصفیے کو یقینی بنانے کے لیے انہیں منظم طریقے سے نمٹایا جا رہا ہے۔

28 اکتوبر 2026 تک ڈی پی آئی آئی ٹی نے وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) سے موصول ہونے والے 50 فیصد سے زائد حوالہ جات، کابینہ/بین وزارتی کمیٹی(آئی ایم سی) اور ریاستی حکومتوں سے موصول ہونے والے تقریباً 75 فیصد حوالہ جات، عوامی شکایات کے 99 فیصد سے زائد اور عوامی شکایات سے متعلق 80 فیصد سے زیادہ اپیلوں کا کامیابی کے ساتھ تصفیہ کیا ہے۔ محکمہ نے نشان زد ای فائلوں میں سے تقریباً 83 فیصد کو بھی بند کر دیا ہے، جو ریکارڈ کے مؤثر انتظام کی جانب اس کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔ ان اقدامات سے کام کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور افسران و عملے کے مجموعی کام کے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

خصوصی مہم 6 کا نفاذی مرحلہ 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری ہے۔اس سے قبل 15 سے 30 ستمبر 2026 تک تیاری کا مرحلہ مکمل کیا گیا تھا۔ اس مہم سے سرکاری افسران میں صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے مؤثر انتظام اور زیر التوا معاملات کو بروقت نمٹانے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی اپنے منسلک اور ماتحت دفاتر میں صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیرِ التوا معاملات کو کم سے کم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ کام کا ایک زیادہ صاف ستھرا، مؤثر اور جواب دہ ماحول فروغ پا سکے۔

***

 (ش ح ۔ش  ت۔ع ن)

U. No. 7083


(ریلیز آئی ڈی: 2331447) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Assamese