سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے سندھی ریلوے میں ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا


اس پروجیکٹ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، سامان کی ترسیل کا خرچ کم ہوگا اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 NOV 2026 6:09PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کےمرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ سندھی ریلوے میں تعمیر کیا جا رہا ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک، جواہر لعل نہرو بندرگاہ کے ذریعے بین الاقوامی منڈیوں میں براہ راست برآمدات کو فروغ دے گا اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔

یہ پروجیکٹ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے خصوصی مقصد کے لیے قائم کردہ ادارے نیشنل ہائی ویز لاجسٹکس مینجمنٹ لمیٹڈ (این ایچ ایل ایم ایل) کے ذریعے امارا ٹرانز سولیوشن کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب آج سندھی ریلوے میں منعقد ہوئی، جس میں سرپرست وزیر ڈاکٹر پنکج بھویار، رکن اسمبلی سمیر کنوار، ضلع کلکٹر وین متی سی، سابق رکن پارلیمنٹ رام داس تڑس اور سندھی ریلوے میونسپل کونسل کی صدر رانی کالوڑے سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Wardha1_20261101181114_cfb1d4.JPG

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ اس ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک کے ذریعے ودربھ کے علاقے سے کپاس، روئی، سوت، سنگترے اور سبزیاں جواہر لعل نہرو بندرگاہ کے راستے براہِ راست بین الاقوامی منڈیوں تک برآمد کی جا سکیں گی۔ اس پروجیکٹ سے ممبئی-کولمبو-ڈھاکہ کے راستے سے ودربھ کے علاقے میں سامان کی آمد و رفت میں لگنے والا وقت بھی کم ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس  پروجیکٹ کے تحت ماروتی کاروں سے بھری پہلی مال گاڑی نے پہلے ہی کام شروع کر دیا ہے۔

یہ پروجیکٹ نیشنل ہائی ویز لاجسٹکس مینجمنٹ لمیٹڈ اور جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی مشترکہ طور پر سندھی ریلوے اسٹیشن کے قریب 150 ایکڑ زمین پر تیار کر رہے ہیں۔ سندھی ریلوے میں قائم اس خشک بندرگاہ کے ذریعے ودربھ کی کپاس، روئی، کپڑے اور سنگترے ممبئی جائے بغیر کولکاتا کے ہلدیہ راستے سے براہِ راست بنگلہ دیش پہنچائے جائیں گے۔ اس سے فی کنٹینر سامان کی ترسیل کا خرچ 1.5 لاکھ روپے سے کم ہو کر ایک لاکھ روپے رہنے کی توقع ہے، جس سے ودربھ کے علاقے کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Wardha2_20261101181130_58f4ce.jpg

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مالی معاونت سے ناگپور اور وردھا اضلاع کی سرحد پر تعمیر کیا جا رہا ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک، سندھی ریلوے کی خشک بندرگاہ سے منسلک ہوگا۔ اس مقام پر سرد خانوں اور گوداموں جیسی سہولتیں قائم کی جائیں گی، جس سے ناگپور اور وردھا کی بڑی صنعتوں کو ایک جگہ جمع کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ یہاں برآمدات سے وابستہ صنعتی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔

سندھی ریلوے میں کسٹم دفتر بھی قائم کیا جائے گا، جہاں ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والے کنٹینروں کو سنبھالنے کی سہولت ہوگی۔ اس سے خطے میں سامان کی نقل و حمل اور برآمدات کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوطی ملے گی۔

***

 ش ح۔م م ع۔ص ج

UN-7074


(ریلیز آئی ڈی: 2331409) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi