پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 NOV 2026 6:40PM by PIB Delhi
ایئر مارشل مہتاب سنگھ دیسوال، اے وی ایس ایم، وی ایم نے یکم نومبر 2026 کو ہندوستانی فضائیہ کی ایسٹرن ایئر کمانڈ (ای اے سی) کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا عہدہ سنبھال لیا۔
ایئر مارشل دیسوال کو 14 جون 1989 کو ہندوستانی فضائیہ کی فلائنگ برانچ میں فائٹر پائلٹ کے طور پر کمیشن دیا گیا تھا۔ انہیں مختلف لڑاکا طیاروں پر 3200 گھنٹے سے زیادہ پرواز کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ اسٹرائیک ایئرکرافٹ اور فضائی دفاع کے شعبوں کے ماہر ہیں اور ایک مستند پائلٹ اٹیک انسٹرکٹر بھی ہیں۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) اور نیشنل ڈیفنس کالج کے فارغ التحصیل ہیں۔
اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد فیلڈ اور اسٹاف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں دو فضائی اڈوں کے ایئر آفیسر کمانڈنگ اور ایک فائٹر اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر کے عہدے شامل ہیں۔ وہ پاکستان میں ہندوستانی سفارت خانے میں ایئر اتاشی کے طور پر بھی تعینات رہے ہیں۔ انہوں نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل (ویپن سسٹمز) کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ ایسٹرن ایئر کمانڈ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کا عہدہ سنبھالنے سے قبل وہ ہیڈکوارٹر ساؤتھ ویسٹرن ایئر کمانڈ میں سینیئر ایئر اسٹاف آفیسر (ایس اے ایس او) کے عہدے پر فائز تھے۔
ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایئر مارشل دیسوال کو اَتی وششٹ سیوا میڈل اور وایو سینا میڈل سے نوازا جا چکا ہے۔




**************
ش ح۔ ف ش ع
01-11-2026
U: 7064