پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 OCT 2026 5:07PM by PIB Delhi
بھارت سرکار کی وزارتِ قانون و انصاف کے قانون سازی کے محکمے نے 31 اکتوبر 2026 کو راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یومِ اتحاد) کے موقع پر نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ ’رن فار یونٹی‘ میں شرکت کی۔
اس تقریب کو محترم مرکزی وزیرِ داخلہ اور وزیرِ امداد باہمی، جناب امت شاہ نے معززین کی موجودگی میں جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ یہ موقع سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 151ویں یومِ پیدائش کی یاد دلاتا ہے اور اتحاد، سالمیت اور یکجہتی کو برقرار رکھنے کے قوم کے اجتماعی عزم کی توثیق کرتا ہے۔
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب امت شاہ نے بھارت کے سیاسی اِتحاد میں سردار پٹیل کی تاریخی خدمات کو اجاگر کیا اور ملک کے لسانی، ثقافتی اور مذہبی تنوع کو اس کی طاقت قرار دیا۔ انھوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ منشیات سے پاک بھارت کے لیے اجتماعی طور پر کام کریں، اسے قوم کے نوجوانوں اور مستقبل کے لیے ضروری قرار دیا۔
ڈاکٹر راجیو منی، سکریٹری، قانون سازی کا محکمہ، نے محکمے کے سینئر افسران اور عملے کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔ ان کی شرکت قومی اتحاد، سالمیت اور اجتماعی ذمہ داری کے نظریات کے تئیں محکمے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
’رن فار یونٹی‘ نے افسران اور عملے کو ان اقدار کے تئیں اپنی لگن کی توثیق کرنے کا موقع فراہم کیا جو قوم کو مضبوط کرتی ہیں اور تقریب کے کام یاب انعقاد میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔






***
(ش ح - ع ا)
U.No. 7016