پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 OCT 2026 2:18PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن نے آدتیہ برلا رینیوایبلز لمیٹڈ (حصول کنندہ) کی جانب سے سولینرجی پاور پرائیویٹ لمیٹڈ (ہدف کمپنی) کے جاری کردہ حصص کی 100 فیصد ملکیت حاصل کرنے کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ انضمام کا تعلق حصول کنندہ کی جانب سے فروخت کنندہ شیل اوورسیز انویسٹمنٹ بی وی سے ہدف کمپنی کے جاری کردہ حصص کی 100 فیصد ملکیت حاصل کرنے سے ہے۔
حصول کنندہ (بشمول اس کی ذیلی کمپنیوں) قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع (شمسی اور ہوائی توانائی) کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے کاروبار کے ساتھ ساتھ اپنے استعمال کے لیے انجینئرنگ، خریداری اور تعمیرات (ای پی سی) کی سرگرمیوں میں بھی مصروف ہے۔
ہدف کمپنی بنیادی طور پر ایک ہولڈنگ کمپنی ہے، جو ماریشس میں رجسٹرڈ ہے۔ ہولڈنگ کمپنی کے کاروبار کے علاوہ اس کی کوئی دوسری کاروباری سرگرمی نہیں ہے۔ ہندوستان میں ہدف کمپنی کی موجودگی بعض ماتحت ہولڈنگ اداروں اور ایسے اداروں کے ذریعے ہے جو قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع (شمسی اور ہوائی توانائی) سے بجلی پیدا کرنے کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-7003