بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ووڈافون گروپ پی ایل سی میں ویگا ایس اے کے ذریعے مخصوص حصص کے حصول کو سی سی آئی کی منظوری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 OCT 2026 2:17PM by PIB Delhi

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ووڈافون گروپ پی ایل سی میں ویگا ایس اے کے ذریعے مخصوص حصص کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ انضمام کے تحت ویگا ایس اے (حصول کنندہ) کی جانب سے ووڈافون گروپ پی ایل سی (ہدف کمپنی) کے جاری کردہ حصص کی مجموعی تعداد میں سے 16.2 فیصد حصص حاصل کیے جائیں گے۔

حصول کنندہ ایک ہولڈنگ کمپنی ہے اور مایا ایس اے ایس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے۔ مایا ایس اے ایس فرانس کے قوانین کے تحت قائم کردہ ایک آسان مشترکہ حصص والی کمپنی ہے۔ یہ ٹیلی مواصلات، انٹرنیٹ، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، ٹیلی میٹکس اور مواصلات کے شعبوں میں مختلف نظاموں، آلات، نیٹ ورکس اور خدمات کے ڈیزائن، ترقی، دیکھ بھال، عمل کاری، انتظام اور تشہیر کے کاموں سے وابستہ ہے۔ اس میں برقی مواصلاتی نیٹ ورکس کی تنصیب اور عمل کاری بھی شامل ہے۔

حصول کنندہ کی اپنی حیثیت سے ہندوستان میں نہ تو کوئی کاروباری موجودگی ہے اور نہ ہی کوئی کاروباری سرگرمی، بلکہ اس کی متعلقہ ذیلی وابستہ کمپنیاں یہاں کاروباری سرگرمیاں انجام دیتی ہیں۔

ہدف کمپنی یورپ اور افریقہ میں کام کرنے والی ایک ٹیلی مواصلاتی کمپنی ہے، جو ان دونوں خطوں میں فکسڈ اور موبائل خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس کی آمدنی کا بیشتر حصہ بنیادی رابطہ کاری کی مصنوعات اور خدمات سے حاصل ہوتا ہے۔ تاہم، اس کے کاروباری دائرہ کار میں ڈیجیٹل خدمات، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) کی خدمات اور مالیاتی خدمات بھی شامل ہیں۔ ہندوستان میں ہدف کمپنی کی موجودگی ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ کے ذریعے ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-7002


(ریلیز آئی ڈی: 2330915) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी