کارپوریٹ امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ کارپوریٹ امور کی جانب سے ملک گیر صفائی مہم 6.0 کی کامیاب تکمیل


75 صفائی مہمات کے انعقاد کے ساتھ وزارت نے 23,285 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرائی اور 11,41,975 روپے کی آمدنی حاصل کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 OCT 2026 2:16PM by PIB Delhi

کارپوریٹ امور کی وزارت نے ملک گیر خصوصی صفائی مہم 6.0 کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے۔ اس مہم کے دوران دفتری جگہوں کے بہتر استعمال، صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے انتظام اور عوامی شکایات کے ازالے کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں۔

صاف ستھرے اور مؤثر دفتری ماحول کے تئیں اپنے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزارت نے 75 صفائی مہمات منعقد کرنے کا مقررہ ہدف مکمل طور پر حاصل کیا۔ ان مہمات کے نتیجے میں 23,285 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرائی گئی اور مجموعی طور پر 11,41,975 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی، جس میں الیکٹرانک کچرے کی بازتدویر سے حاصل ہونے والی قابلِ ذکر رقم بھی شامل ہے۔ الیکٹرانک کچرے کے انتظام کے تحت اطلاعاتی ٹیکنالوجی، ٹیلی مواصلات، صارفین کی برقی مصنوعات اور برقی آلات سے 5,22,000 روپے کی آمدنی حاصل کی گئی۔

ریکارڈ کے انتظام کے شعبے میں وزارت نے جائزے کے لیے مقررہ 9,309 دستاویزات میں سے 3,658 فائلوں کا جائزہ لیا اور انہیں کامیابی کے ساتھ غیر ضروری قرار دے کر تلف کرنے اور بند کرنے کا عمل مکمل کیا۔ اس کے علاوہ وزارت نے عوامی شکایات کے ازالے میں بھی مستعدی کا مظاہرہ کیا اور 330 عوامی شکایات میں سے 322 کا ازالہ کیا، جبکہ عوامی شکایات سے متعلق 435 اپیلوں میں سے 342 کو نمٹایا۔ وزارت نے ارکانِ پارلیمنٹ، وزیر اعظم کے دفتر اور ریاستی حکومتوں سے موصولہ مراسلات پر بھی کامیابی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ان کے ازالے کے عمل کو تیز کیا۔

خصوصی صفائی مہم 6.0 کی کامیاب تکمیل وزارتِ کارپوریٹ امور کی انتظامی کارکردگی، شفافیت اور شہری مرکوز حکمرانی کے فروغ کے لیے مسلسل کوششوں کی عکاس ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-7001


(ریلیز آئی ڈی: 2330913) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil