ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے گجرات کے ایکتا نگر میں بھارت پرو 2026 کے دوران سی سی آئی سی پویلین کا دورہ کیا


سی سی آئی سی نے ہندوستان کی زر خیز دستکاری اور ہینڈلوم کی وراثت کو اجاگر کیا اور کاریگروں اور بُنکروں کو بااختیار بنانے نیز ’ووکل فار لوکل‘ اور ’لوکل ٹو گلوبل‘ کے فروغ کے لیے اپنی کوششوں کو نمایاں کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 OCT 2026 10:48AM by PIB Delhi

سنٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (سی سی آئی سی)، جو وزارت ٹیکسٹائل کے تحت حکومت ہند کا ایک ادارہ ہے، گجرات کے ایکتا نگر، کیوڑیا میں منعقد ہونے والے بھارت پرو 2026 میں شرکت کر رہا ہے۔ سی سی آئی سی کے لیے یہ فخر اور یادگار لمحہ تھا جب معزز وزیر اعظم ہند نے 30 اکتوبر 2026 کو ایکتا نگر، کیوڑیا میں سی سی آئی سی پویلین کا دورہ کیا۔ اس دورے کے ذریعے سی سی آئی سی کو اپنے شاندار ورثے، کاریگروں اور بُنکروں کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات اور ہندوستان کی روایتی ہینڈلوم اور دستکاری کی وراثت کو فروغ دینے کے لیے اپنی مسلسل کوششوں کو پیش کرنے کا موقع ملا۔

 

 

سی سی آئی سی پویلین میں کارپوریشن کے اس سفر کو پیش کیا گیا ہے جس کے ذریعے کاریگروں اور بُنکروں کو بازار تک بہتر رسائی اور روزگار کے پائیدار مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ اپنے مختلف اقدامات کے ذریعے سی سی آئی سی ’ووکل فار لوکل‘ کے وژن کو عملی شکل دینے اور ’لوکل ٹو گلوبل‘ کے تصور کو آگے بڑھانے میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس مقصد کے تحت ہندوستان کی روایتی دستکاری کو وسیع تر ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں سے مربوط کیا جا رہا ہے۔

 

 

سی سی آئی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب بیمل گوپالاچاری، کارپوریشن کے عہدیداران، کاریگر اور بُنکر پویلین میں موجود تھے۔ اس پویلین میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے کاریگروں کی غیر معمولی مہارت اور دستکاری کو پیش کیا گیا ہے۔ ان میں گجرات کے کاریگر بھی شامل ہیں، جو عقیق اور نیم قیمتی پتھروں سے تیار کردہ روایتی فن پاروں اور باریک نقش و نگار والے اپلیکے ورک کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سی سی آئی سی ہندوستان کے ہینڈلوم اور دستکاری کے مالامال اور متنوع ورثے کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ ملک بھر کے غیر معمولی فن، تخلیقی صلاحیتوں اور دستکاری کو یکجا کرتے ہوئے روایتی اور دست ساز مصنوعات کی وسیع اقسام پیش کر رہا ہے، جو ہندوستان کی متنوع ثقافتی میراث اور اس کے مقامی فنون کی لازوال خوب صورتی کی عکاسی کرتی ہیں۔

یہ نمائش گجرات کے ایکتا نگر، کیوڑیا میں 15 نومبر 2026 تک زائرین کے لیے کھلی رہے گی۔

****

ش ح۔ ف ش ع

U: 6993


(ریلیز آئی ڈی: 2330807) وزیٹر کاؤنٹر : 9