وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یومِ پیدائش پر وزیر اعظم کا خراجِ عقیدت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 OCT 2026 10:51AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے مردِ آہن اور متحدہ ہندوستان کے معمار سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل نے ایک مضبوط، خوشحال اور باصلاحیت ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ ان کی یہ خدمات ایک ترقی یافتہ اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کی کوششوں کے لیے آج بھی عظیم ترغیب کا ذریعہ ہیں۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا:

’’اکھنڈ بھارت کے معمار، ملک کے مردِ آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یومِ پیدائش پر مؤدبانہ خراجِ عقیدت۔ انہوں نے ایک مضبوط، خوشحال اور باصلاحیت ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ مادرِ وطن کی خدمت میں ان کی قربانی اور لگن، ترقی یافتہ اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کے لیے ایک عظیم سرچشمۂ تحریک ہے۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6989


(ریلیز آئی ڈی: 2330795) وزیٹر کاؤنٹر : 11