پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 OCT 2026 7:51PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کی زیر نگرانی، وزارت جل شکتی کے تحت ’محکمہ آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی‘ کی جانب سے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک ’خصوصی مہم 6‘ چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد زیر التوا معاملات کے حل کو تیز کرنا اور سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینا ہے۔
28 اکتوبر 2026 کو، محکمہ آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی کی سیکرٹری، محترمہ ارچنا ورما نے سینئر افسران کے اجلاس کے دوران ’خصوصی مہم 6‘ کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مہم کے اہداف کے حصول کے لیے محکمہ اور اس کے ذیلی اداروں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مقررہ تاریخ سے قبل، زیر التوا معاملات کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے مناسب طریقے اور ذرائع اختیار کیے جائیں۔
’خصوصی مہم 6‘ کے تحت، 29 اکتوبر 2026 تک محکمہ کے اہداف اور ان کے مقابلے میں حاصل کردہ کامیابیوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
|
SN
|
Parameters
|
Targets
|
Achievements
|
%age achievements
|
|
1
|
E-Files to be reviewed
|
6443
|
9650
|
149.7
|
|
2
|
PMO References
|
29
|
37
|
127.5
|
|
3
|
Cleaning of Sites
|
371
|
422
|
113.7
|
|
4
|
Physical files to be reviewed
|
7724
|
8452
|
109.4
|
|
5
|
I M C (Cabinet Notes)
|
1
|
1
|
100
|
|
6
|
Rules/Process for Simplification
|
2
|
2
|
100
|
|
7
|
References from State Govt.
|
7
|
7
|
100
|
|
8
|
Public Grievances
|
190
|
183
|
96.3
|
|
9
|
MP(VIP) References
|
98
|
77
|
78
|
|
10
|
PG Appeals
|
61
|
45
|
73.7
|
|
11
|
Parliament Assurances
|
32
|
19
|
59.3
|
|
12
|
E-Waste Disposal (No. of Items)
|
1515
|
694
|
45.8
|
اس کے علاوہ، ناکارہ سامان کی تلفی سے 78,45,064 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے، 1980 فزیکل فائلیں (کاغذی فائلیں) تلف/خارج کی گئی ہیں، 2966 ای-فائلیں بند کی گئی ہیں اور 1441 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی ہے۔
صفائی مہم کے تحت آنے والے مقامات کی 'پہلے' اور 'بعد' کی صورتحال کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں، اور اس مہم کے سلسلے میں انہیں روزانہ کی بنیاد پر 'محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات' کے پورٹل پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔
عوامی آگاہی کے لیے، 'اسپیشل مہم 6' کے تحت محکمہ اور اس کے ذیلی اداروں کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے، پی آئی بی کی دو پریس ریلیزیں اور مختلف سوشل میڈیا ہینڈلز پر 248 ٹویٹس جاری کی گئی ہیں۔




*****
ش ح ۔ ال ۔ ع ر
UR-6979