پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 OCT 2026 9:11PM by PIB Delhi
30 اکتوبر 2026 کو میسرز ٹرانس بھارت ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیرِ عمل رجسٹریشن وی ٹی-ایچ سی ایکس (قسم اے ایس 350 بی 3) والا ایک ہیلی کاپٹر ایک حادثے کا شکار ہوا اور چائی گاؤں (جوشی متھ) کے قریب جنگلی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ہیلی کاپٹر نے 1314 بجے بدری ناتھ ہیلی پیڈ سے پرواز بھری تھی اور ایک پائلٹ اور پانچ مسافروں کے ساتھ سہسر دھارا ہیلی پیڈ (دہرادون) کے راستے میں تھا۔ حادثے کے ملبے کا پتہ چل گیا ہے اور تلاش و بچاؤ کے کارروائیاں جاری ہیں۔
سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی ایک ٹیم اس حادثے کی ابتدائی/ریگولیٹری تشخیص کرنے کے لیے دہرادون روانہ کر دی گئی ہے۔
_20261030211217_9ef06b.jpg)
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 6986