سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی سکریٹری سدھانش پنت نے وزارت کے سینئر افسران کو ایکتا دیوس کا حلف دلایا
حلف کے ذریعے ملک کے اتحاد، سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
افسران نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نظریے پر عمل کرنے اور قومی اتحاد کو مضبوط بنانے کا عزم کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 OCT 2026 5:43PM by PIB Delhi
راشٹریہ ایکتا دیوس (نیشنل یونٹی ڈے) کے موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے مرکزی سکریٹری جناب سدھانش پنت نے آج یہاں قومی دارالحکومت میں وزارت کے سینئر افسران کو ایکتا دیوس کا حلف دلایا۔

اس حلف کے ذریعے افسران نے ملک کے اتحاد، سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا اور ساتھی شہریوں کے درمیان قومی اتحاد اور یکجہتی کا پیغام عام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نظریے اور ان کے اقدامات کو یاد کرتے ہوئے، جن کی بدولت ملک کا اتحاد ممکن ہوا، وزارت کے سینئر افسران اور عہدیداروں نے قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے اور ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا پُرعزم عہد کیا۔
راشٹریہ ایکتا دیوس کا انعقاد ملک کے اتحاد، سالمیت اور سلامتی کے تحفظ میں قومی یکجہتی، اجتماعی ذمہ داری اور یکجہتی کے جذبے کی اہمیت کی یاد دہانی کراتا ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 6970)
(ریلیز آئی ڈی: 2330614)
وزیٹر کاؤنٹر : 6