کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ای سی ایل نے کان کنی کے کچرے سے تیار جنگی جہاز کا ماڈل بنا کر ہندوستانی بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا


خصوصی مہم 6 کے تحت ’ویسٹ ٹو ویلتھ‘ پہل نے کوئلہ کان کنوں کی دستکاری اور پائیداری کے عزم کو اجاگر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 OCT 2026 6:25PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کی جانب سے ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے غیر متزلزل عزم پر اظہار تشکر اور احترام کے طور پر کوئلہ کی وزارت کے تحت کوئلہ انڈیا لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل) نے جمعہ کو 1 بنگال این سی سی بحریہ یونٹ، گروپ ہیڈکوارٹرز این سی سی کولکاتا ’سی‘ کو خصوصی طور پر تیار کردہ جنگی جہاز کا ایک ماڈل پیش کیا۔ کوئلہ کان کنی کی مشینری کے ناکارہ پرزوں سے تیار کیا گیا یہ ماڈل کوئلہ کان کنوں اور بحریہ کے اہلکاروں کو جوڑنے والے خدمت، لگن اور قوم کی تعمیر کے مشترکہ جذبے کی علامت ہے۔

یہ ماڈل خصوصی مہم 6 کے تحت ’ویسٹ ٹو ویلتھ‘ پہل کے تحت ای سی ایل کی نیامت پور سینٹرل ورکشاپ میں انتہائی باریک بینی سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا۔ یہ پہل چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ستیش جھا کی رہنمائی میں ای سی ایل میں نافذ کی جا رہی ہے۔ اس ماڈل کی تیاری ای سی ایل کے افرادی قوت کی تکنیکی مہارت اور دستکاری کا مظہر ہے، جس کے ذریعے صنعتی کچرے کو قومی فخر کی علامت میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ وسائل کے دوبارہ استعمال اور پائیداری کو بھی فروغ دیا گیا ہے۔

چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر، فنکشنل ڈائریکٹرز اور پورے ای سی ایل پریوار کی جانب سے ای سی ایل کے چیف آف سکیورٹی میجر ایس تیواری نے نیامت پور سینٹرل ورکشاپ کی منیجر (ایچ آر) محترمہ نِشچل سونی کے ہمراہ ہندوستانی بحریہ کے کموڈور سیزر باسو اور کمانڈر سنجیب سرن کو مسلح افواج کی ملک کے لیے وقف خدمات کے اعتراف کے طور پر یہ ماڈل پیش کیا۔

یہ جنگی جہاز کا ماڈل خصوصی مہم 6 کے دوران ای سی ایل کی جانب سے ’ویسٹ ٹو ویلتھ‘ پہل کے تحت تیار کیے گئے 10 مختلف ماڈلز میں شامل ہے، جن میں سے ہر ماڈل عوامی اہمیت کے مختلف موضوعات پر ایک علامتی پیغام پیش کرتا ہے۔ ناکارہ اشیا کو تخلیقی انداز میں دوبارہ استعمال کرتے ہوئے تیار کیے گئے یہ ماڈل صنعتی کچرے کو جدت اور بامعنی اظہار کے لیے ایک کارآمد وسیلے میں تبدیل کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

یہ پہل ای سی ایل کی جانب سے کچرے کے اختراعی انتظام، ری سائیکلنگ اور وسائل کے تحفظ پر دی جانے والی توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے افرادی قوت کی تکنیکی مہارت اور تخلیقی صلاحیتیں ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سرکلر اکانومی کے اصولوں کو فروغ دینے میں کس طرح معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

یہ پیش کش ای سی ایل کے کوئلہ کان کنوں کی جانب سے ہندوستانی بحریہ کے لیے اظہار تشکر کا ایک منفرد انداز ہے، جس میں خدمت، پائیداری اور قومی فخر کی اقدار یکجا ہوتی ہیں۔ کوئلے کی کانوں کی گہرائیوں سے لے کر سمندروں کی وسیع وسعتوں تک، ملک کی خدمت کا جذبہ ایک مشترکہ رشتہ برقرار رکھتا ہے۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :6971  )


(ریلیز آئی ڈی: 2330613) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil