پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 OCT 2026 6:56PM by PIB Delhi
این ایف ایس سی اسکیم بھارت سرکار کی اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں اہل طلبہ کی معاونت کرے، مالی رکاوٹوں کو کم کرے اور انھیں اپنی امنگوں کی طرف کام کرنے اور ایک جامع، علم پر مبنی اور وِکست بھارت میں اپنا حصہ ڈالنے کے قابل بنائے۔
40 سالہ مہندر کمار (فرضی نام)، جو اُدے پور، راجستھان کے رہائشی ہیں، نے شیڈولڈ کاسٹ طلبہ کے لیے قومی فیلوشپ (این ایف ایس سی) اسکیم کے تحت ملنے والی معاونت سے اپنی تعلیمی امنگوں کی تکمیل کی ہے۔
ان کا سفر اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ مالی امداد محققین کو معاشی رکاوٹوں پر قابو پانے اور تعلیمی فضیلت اور قومی ترقی کی طرف کام کرنے کے قابل بنانے میں کتنی اہم ہے۔
اسکیم کے تحت معاونت ملنے سے پہلے، مہندر کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا جس نے ان کے تعلیمی مقاصد کے حصول میں چیلنج پیدا کر دیے تھے۔ ان پابندیوں کے باوجود، وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول پر قائم رہے اور ملک کی ترقی میں معیاری تحقیق کر کے اپنا حصہ ڈالنے کی خواہش رکھتے تھے۔ مالی رکاوٹیں ڈاکٹریٹ کی تعلیم کو مشکل بنا سکتی ہیں کیوں کہ وہ محققین پر دباؤ ڈالتی ہیں اور تحقیق پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کی ان کی صلاحیت کو محدود کرتی ہیں۔
مہندر کے لیے پی ایچ ڈی کرنا اپنے تعلیمی مقاصد کو آگے بڑھانے اور ملک کی تحقیق اور علم کے ذخیرے میں اپنا حصہ ڈالنے کی طرف ایک اہم قدم تھا۔ این ایف ایس سی اسکیم کے ذریعے دستیاب مالی امداد نے انھیں اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے اور ڈاکٹریٹ کی تعلیم سے وابستہ اخراجات پورے کرنے میں معاونت فراہم کی۔
دسمبر 2020 سے شروع ہو کر، مہندر کو این ایف ایس سی اسکیم کے تحت فیلوشپ معاونت، ہاؤس رینٹ الاؤنس (ایچ آر اے) اور اتفاقی گرانٹس کی شکل میں امداد ملی۔ انھوں نے کل 24 لاکھ روپے کی امداد حاصل کی۔ اس معاونت نے انھیں اپنی پی ایچ ڈی جاری رکھنے اور کم مالی دباؤ کے ساتھ اپنے تعلیمی مقاصد کی طرف کام کرنے میں مدد دی۔

مہندر نے بتایا کہ فیلوشپ نے انھیں ان کے ڈاکٹریٹ کے مطالعے اور تعلیمی مقاصد کے حصول میں مکمل طور پر معاونت فراہم کی۔ امداد نے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد دی اور انھیں اپنی تحقیق اور تعلیمی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے قابل بنایا۔ فیلوشپ، ایچ آر اے اور اتفاقی معاونت کے مجموعہ نے ان کے تحقیقی سفر کو زیادہ قابل انتظام بنانے میں حصہ ڈالا۔
معاونت کے بعد، مہندر اپنی تعلیمی، پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو مثبت قرار دیتے ہیں۔ اگرچہ انھوں نے آمدنی میں کوئی تبدیلی نہیں بتائی، لیکن وہ فیلوشپ کے مجموعی اثرات کو مفید سمجھتے ہیں۔ اس امداد نے تحقیق کے لیے ان کی مستقل وابستگی اور معیاری تعلیمی کام کے ذریعے قومی ترقی میں حصہ ڈالنے کی ان کی خواہش کو سہارا دیا ہے۔
مہندر کمار کا سفر اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ معاشی چیلنجوں کے باوجود محققین کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے ہدف بند مالی امداد کا کیا کردار ہے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 6974