مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 OCT 2026 7:07PM by PIB Delhi
دیہی تمل ناڈو میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کو مہمیز کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر، محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن (ڈی او ٹی) کے تحت ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) نے آج سنچار بھون، نئی دہلی میں ریاستی قیادت والے ماڈل کے تحت ریاست میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام (اے بی پی) کے تحت دیہی گھرانوں کو جوڑنے کے لیے ایک استعمال کا معاہدہ کیا۔

یہ معاہدہ ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این)، ڈی او ٹی؛ بھارت سرکار؛ اور تمل ناڈو فائبر نیٹ کارپوریشن (ٹینفینیٹ) کے درمیان اے بی پی کے تحت تمل ناڈو میں بھارت نیٹ نیٹ ورک کے استعمال کے لیے کیا گیا۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب جناب شیامل مشرا، ایڈمنسٹریٹر، ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این)، محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں جناب اتل آنند، ایڈیشنل چیف سکریٹری، مصنوعی ذہانت، اطلاعاتی ٹکنالوجی اور ڈیجیٹل سروسز ڈپارٹمنٹ، بھارت سرکار تمل ناڈو (ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے)؛ جناب پاپا سدھاکرا راؤ، ڈائریکٹر (انٹرپرائز بزنس)، بھارت سنچار نگم لمیٹڈ؛ محترمہ وی. ولی دیوی، جنرل منیجر (پروجیکٹس)، تمل ناڈو فائبر نیٹ کارپوریشن اور جناب دنیش کمار گرگ، ڈی ڈی جی (اے بی پی امپلیمنٹیشن-I)، محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن، کے ساتھ ڈی او ٹی، ڈی بی این اور بی ایس این ایل کے سینئر اہلکاران نے بھی شرکت کی۔

مرکزی کابینہ نے 4 اگست 2023 کو ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کو منظور کیا تھا جس کا مقصد موجودہ بھارت نیٹ نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنا، مستحکم کرنا اور وسعت دینا ہے تاکہ تمام گرام پنچایتوں اور دیہاتوں کو مانگ کی بنیاد پر مضبوط اور مستقبل کے لیے تیار براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
بھارت سرکار نے ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کے تحت بھارت نیٹ نیٹ ورک کے استعمال کے لیے مالی سبسڈی کی حمایت منظور کی ہے۔ اس اقدام سے تمل ناڈو ریاست میں پانچ لاکھ سے زیادہ دیہی ہوم فائبر کنکشنز کو بھارت سرکار کی مالی امداد سے سہولت ملنے کی امید ہے اور ریاست کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں ای-گورننس، آن لائن تعلیم، ٹیلی میڈیسن، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور شہری مرکوز خدمات سمیت ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ، تمل ناڈو ریاست کے 4,767 دیہاتوں کو آخری میل کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے کے لیے مانگ کی بنیاد پر کنیکٹیویٹی فراہم کی جائے گی۔
آج دستخط کیے گئے معاہدے سے تمل ناڈو میں پروگرام کے نفاذ میں تیزی آنے اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار معاشرے اور علم پر مبنی معیشت کے وژن کو مزید آگے بڑھانے کی امید ہے۔
ڈیجیٹل بھارت ندھی کے بارے میں
ڈیجیٹل بھارت ندھی (سابقہ یو ایس او ایف) کو انڈین ٹیلی گراف (ترمیمی) ایکٹ، 2003 کے تحت 01.04.2002 سے قائم کیا گیا تھا۔ ’دی ٹیلی کمیونی کیشنز ایکٹ، 2023‘ کے مطابق یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ، ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) بن گیا ہے۔ ڈی بی این کا مینڈیٹ ہے کہ وہ کم سہولیات والے دیہی، دور دراز اور شہری علاقوں میں ٹیلی کمیونی کیشن سروس تک رسائی اور فراہمی کو فروغ دے کر عالمی سروس کی حمایت کرے۔ یہ وزارت مواصلات کے محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن (ڈی او ٹی) کا ایک منسلک دفتر ہے۔
ڈی بی این کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے، اس میں مختلف اسکیمیں اور منصوبے شامل ہیں جن میں بھارت نیٹ، 4 جی سیچوریشن پروجیکٹ، خواہش مند اضلاع کے غیر احاطہ شدہ علاقوں میں موبائل سروس کی فراہمی، بائیں بازو کی انتہا پسند علاقوں میں موبائل سروسز، ہمالیائی اور سرحدی علاقوں میں موبائل سروسز، جزائر میں موبائل سروسز اور شمال مشرقی علاقوں میں موبائل سروسز شامل ہیں۔
مزید معلومات کے لیے ڈی او ٹی ہینڈلز کو فالو کریں:
ایکس - https://x.com/DoT_India
انسٹا - https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==
فیس بک- https://www.facebook.com/DoTIndia
یوٹیوب: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 6976