مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے اگست 2026 کے دوران جموں و کشمیر ایل ایس اے کے تحت لیہہ اور اس سے متصل علاقوں کے راستے میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 OCT 2026 2:44PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی یعنی ٹرائی) نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے اگست 2026 کے دوران جموں و کشمیر ایل ایس اے کے تحت لیہہ اور اس سے متصل علاقوں کے راستے پر کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (آواز اور ڈیٹا دونوں) کے حقیقی وقت کے معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ اس ٹیسٹ کے دوران ٹی آر اے آئی خدمات کے معیار سے متعلق اہم پیمانوں، مثلاً نیٹ ورک کوریج، کال منقطع ہونے کی شرح، کال ملنے کی کامیابی کی شرح، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار وغیرہ کے حوالے سے ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے۔ ان نتائج کو صارفین کی آگاہی اور ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اپنی سروس بہتر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے شائع کیا جاتا ہے۔

ان آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹوں کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ شہروں، اہم مقامات، عوامی نقل و حمل کے مراکز وغیرہ جیسے مختلف استعمال کے ماحول میں تمام ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس قسم کی جانچ کے دوران تمام ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے سم کارڈز استعمال کرتے ہوئے 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر ڈیٹا اور صوتی خدمات کے براہ راست سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے متعدد جدید ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر نظاموں کے ذریعے ان سیشنز کی حقیقی وقت میں نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔

ٹی آر اے آئی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے 17 اگست 2026 سے 21 اگست 2026 کے دوران جموں و کشمیر ایل ایس اے میں شہری علاقوں کے 62.6 کلومیٹر طویل راستے، 7 اہم مقامات، 1.1 کلومیٹر پیدل راستے، ایک مقام پر مختلف آپریٹروں کے درمیان کالنگ اور قومی شاہراہ کے 396.3 کلومیٹر طویل راستے پر ڈرائیو ٹیسٹ کیے۔ یہ ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، دہلی کی نگرانی میں انجام دیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹوں میں پیش کیے گئے مشاہدات، ٹیسٹ کے دن اور وقت کے دوران زیرجانچ علاقے یا راستے پر ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں کا نقشہ: درج ذیل نقشے میں دی گئی علامات کے مطابق شہری علاقوں، مختلف آپریٹروں کے درمیان کالنگ، اہم مقامات، پیدل راستے اور قومی شاہراہوں پر کیے گئے ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں کا مجموعی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261030144752_bcac0e.jpg

شکل-1: ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے

ٹیسٹ کے اہم پیمانے

  1. نیٹ ورک کوریج میں کمی: ان نمونوں کا تناسب جن میں متعلقہ ٹیکنالوجی( 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی) کے لیے مقررہ کم از کم حد سے کم سگنل کی طاقت ریکارڈ کی گئی۔
  2. صوتی خدمات: کال ملنے کی کامیابی کی شرح، کال منقطع ہونے کی شرح، کال ملنے میں لگنے والا وقت، کال کے دوران خاموشی کی شرح اور آواز کا معیار(ایم او ایس)۔
  3. کال کے دوران خاموشی کے واقعات: کال کے دوران پیش آنے والے خاموشی کے واقعات کی تعداد۔
  4. ڈیٹا خدمات: ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تاخیر، ڈیٹا کی ترسیل میں اتار چڑھاؤ اور ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح۔

لیہہ، نوبرا وادی اور پینگونگ کے علاقوں کے راستے پر موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا اہم پیمانوں کے حوالے سے خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے:

  1. نیٹ ورک کوریج میں کمی: آٹوسلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) کے تحت ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر صوتی خدمات کی جانچ کے دوران مختلف مقامات پر سگنل کی طاقت ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد سگنل کی مقررہ حد سے کم طاقت والے نمونوں کی تعداد کا موازنہ ریکارڈ کیے گئے کل نمونوں سے کیا گیا اور اسی تناسب سے نیٹ ورک کوریج میں کمی کا تعین کیا گیا۔اس کے مطابق ایئرٹیل کے لیے یہ تناسب 583/9318، بی ایس این ایل کے لیے 966/8977 اور آر جے آئی ایل کے لیے 770/8371 رہا۔ نیٹ ورک کوریج میں کمی کی تفصیلات ضمیمہ-I کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2. کال منقطع ہونے کے واقعات :آٹو سلیکشن موڈ(5جی/4جی/3جی/2جی)کے تحت کامیابی سے قائم ہونے والی کالوں کی مجموعی تعداد میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد کے تناسب سے ان واقعات کی پیمائش کی گئی۔ اس کے مطابق ایئرٹیل کے لیے یہ تناسب 0/83، بی ایس این ایل کے لیے 5/77 اور آر جے آئی ایل کے لیے 1/76 رہا۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-I کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  3. کال کے دوران خاموشی کے واقعات: آٹو سلیکشن موڈ(5جی/4جی)کے تحت قائم ہونے والی کل کالوں میں سے تین سیکنڈ سے زیادہ وقت تک خاموشی کے واقعات کی مجموعی تعداد کی بنیاد پر ان کی پیمائش کی گئی۔ اس کے مطابق ایئرٹیل کے لیے یہ تناسب 2/75، بی ایس این ایل کے لیے 2/75 اور آر جے آئی ایل کے لیے 1/72 رہا۔ کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-I کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  4. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
  1. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی )مجموعی): اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل(5جی) کے لیے 121.65 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل(4جی)کے لیے 8.00 ایم بی پی ایس اور آر جے آئی ایل( 5جی)کے لیے 267.13 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات ضمیمہ-I کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2. ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی )مجموعی): اپ لوڈ اوسط رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 22.13 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل(4جی) کے لیے 4.87 ایم بی پی ایس اور آر جے آئی ایل(5جی) کے لیے 21.20 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات ضمیمہ-I کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

کال منقطع ہونے اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات ضمیمہ-I کے نقشے پر سرخ نشان پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔

لیہہ سے نوبرا وادی تک قومی شاہراہ کے راستے پر اہم پیمانوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے:

  1. نیٹ ورک کوریج میں کمیآٹوسلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) کے تحت ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر صوتی خدمات کی جانچ کے دوران مختلف مقامات پر سگنل کی طاقت ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد سگنل کی مقررہ حد سے کم طاقت والے نمونوں کی تعداد کا موازنہ ریکارڈ کیے گئے کل نمونوں سے کیا گیا اور اسی تناسب سے نیٹ ورک کوریج میں کمی کا تعین کیا گیا۔اس کے مطابق ایئرٹیل کے لیے یہ تناسب 4040/11146، بی ایس این ایل کے لیے 3361/11313 اور آر جے آئی ایل کے لیے 3530/9209 رہا۔ نیٹ ورک کوریج میں کمی کی تفصیلات ضمیمہ-دوم کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2. کال منقطع ہونے کے واقعات: آٹو سلیکشن موڈ(5جی/4جی/3جی/2جی)کے تحت کامیابی سے قائم ہونے والی کالوں کی مجموعی تعداد میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد کے تناسب سے ان واقعات کی پیمائش کی گئی۔ اس کے مطابق ایئرٹیل کے لیے یہ تناسب 12/108، بی ایس این ایل کے لیے 13/95 اور آر جے آئی ایل کے لیے 4/85 رہا۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-II کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  3. کال کے دوران خاموشی کے واقعات:  آٹو سلیکشن موڈ(5جی/4جی)کے تحت قائم ہونے والی کل کالوں میں سے تین سیکنڈ سے زیادہ وقت تک خاموشی کے واقعات کی مجموعی تعداد کی بنیاد پر ان کی پیمائش کی گئی۔ اس کے مطابق ایئرٹیل کے لیے یہ تناسب 14/91، بی ایس این ایل کے لیے 6/71 اور آر جے آئی ایل کے لیے 16/78 رہا۔ کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-IIکے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  4. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
  1. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی )مجموعی): ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل( 5جی) کے لیے 109.57 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی) کے لیے 16.39 ایم بی پی ایس اور آر جے آئی ایل (5جی) کے لیے 122.16 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات ضمیمہ-دوم کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2. ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل( 5جی) کے لیے 14.21 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل(4جی)کے لیے 7.81 ایم بی پی ایس اور آر جے آئی ایل(5جی)کے لیے 12.02 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات ضمیمہ-II کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

کال منقطع ہونے اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات ضمیمہ-II کے نقشے پر سرخ نشان پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔

نوبرا وادی سے پینگونگ تک قومی شاہراہ کے راستے پر اہم پیمانوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے:

  1. نیٹ ورک کوریج میں کمی: آٹوسلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) کے تحت ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر صوتی خدمات کی جانچ کے دوران مختلف مقامات پر سگنل کی طاقت ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد سگنل کی مقررہ حد سے کم طاقت والے نمونوں کی تعداد کا موازنہ ریکارڈ کیے گئے کل نمونوں سے کیا گیا اور اسی تناسب سے نیٹ ورک کوریج میں کمی کا تعین کیا گیا۔اس کے مطابق ایئرٹیل کے لیے یہ تناسب 4950/12272، بی ایس این ایل کے لیے 3203/12041 اور آر جے آئی ایل کے لیے 5105/9930 رہا۔ نیٹ ورک کوریج میں کمی کی تفصیلات ضمیمہ-سوم کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2. کال منقطع ہونے کے واقعات: آٹو سلیکشن موڈ(5جی/4جی/3جی/2جی)کے تحت کامیابی سے قائم ہونے والی کالوں کی مجموعی تعداد میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد کے تناسب سے ان واقعات کی پیمائش کی گئی۔ اس کے مطابق ایئرٹیل کے لیے یہ تناسب 11/67، بی ایس این ایل کے لیے 17/64 اور آر جے آئی ایل کے لیے 16/60 رہا۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-III کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  3. کال کے دوران خاموشی کے واقعات: آٹو سلیکشن موڈ(5جی/4جی) کے تحت قائم ہونے والی کل کالوں میں سے تین سیکنڈ سے زیادہ وقت تک خاموشی کے واقعات کی مجموعی تعداد کی بنیاد پر ان کی پیمائش کی گئی۔ اس کے مطابق ایئرٹیل کے لیے یہ تناسب 18/66، بی ایس این ایل کے لیے 16/59 اور آر جے آئی ایل کے لیے 24/52 رہا۔ کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-سوم کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  4. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
  1. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل(5جی)کے لیے 80.59 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل(4جی) کے لیے 8.86 ایم بی پی ایس اور آر جے آئی ایل( (5جی کے لیے 44.48 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات ضمیمہ-III کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2. ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی )مجموعی): اپ لوڈکی اوسط رفتار ایئرٹیل(5جی)کے لیے 14.69 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل(4جی)کے لیے 3.51 ایم بی پی ایس اور آر جے آئی ایل(5جی)کے لیے 3.94 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات ضمیمہ-III کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

کال منقطع ہونے اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات ضمیمہ-IIIکے نقشے پر سرخ نشان پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔

سکتی سے سنگم تک قومی شاہراہ پر اہم پیمانوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے:

  1. نیٹ ورک کوریج میں کمی: آٹوسلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) کے تحت ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر صوتی خدمات کی جانچ کے دوران مختلف مقامات پر سگنل کی طاقت ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد سگنل کی مقررہ حد سے کم طاقت والے نمونوں کی تعداد کا موازنہ ریکارڈ کیے گئے کل نمونوں سے کیا گیا اور اسی تناسب سے نیٹ ورک کوریج میں کمی کا تعین کیا گیا۔ اس کے مطابق ایئرٹیل کے لیے یہ تناسب 800/6295، بی ایس این ایل کے لیے 2140/6252 اور آر جے آئی ایل کے لیے 893/5597 رہا۔ نیٹ ورک کوریج میں کمی کی تفصیلات ضمیمہ-IV کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2. کال منقطع ہونے کے واقعات: آٹو سلیکشن موڈ(5جی/4جی/3جی/2جی)کے تحت کامیابی سے قائم ہونے والی کالوں کی مجموعی تعداد میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد کے تناسب سے ان واقعات کی پیمائش کی گئی۔ اس کے مطابق ایئرٹیل کے لیے یہ تناسب 1/32، بی ایس این ایل کے لیے 5/27 اور آر جے آئی ایل کے لیے 2/30 رہا۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-چہارم کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  3. کال کے دوران خاموشی کے واقعات: آٹو سلیکشن موڈ(5جی؍ 4جی) کے تحت قائم ہونے والی کل کالوں میں سے تین سیکنڈ سے زیادہ وقت تک خاموشی کے واقعات کی مجموعی تعداد کی بنیاد پر ان کی پیمائش کی گئی۔ اس کے مطابق ایئرٹیل کے لیے یہ تناسب 2/31، بی ایس این ایل کے لیے 15/26 اور آر جے آئی ایل کے لیے 5/30 رہا۔ کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-IVکے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  4. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
  1. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 96.97 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی)کے لیے 6.00 ایم بی پی ایس اور آر جے آئی ایل(5جی)کے لیے 203.25 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات ضمیمہ-IV کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2. ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی)کے لیے 14.67 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل(4جی)کے لیے 4.14 ایم بی پی ایس اور آر جے آئی ایل(5جی)کے لیے 18.84 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات ضمیمہ-چہارم کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

کال منقطع ہونے اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات ضمیمہ-IVکے نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔

آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران طے کیے گئے راستوں اور احاطہ کیے گئے علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. شہری علاقہ: لیہہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شہری ڈرائیو ٹیسٹ کے تحت لکجونگ، تساتی، یورتونگ، کشوک باکولا رنپوچے ہوائی اڈہ، لیہہ پیلس، سنکر گومپا، لیہہ، چوگلامسر اور سپتوک وغیرہ کے علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔
  2. قومی شاہراہ: قومی شاہراہ کے راستے پر پاور ہاؤس سے ہوتے ہوئے لیہہ سے نوبرا وادی تک کے علاقے کا احاطہ کیا گیا۔

کھردونگ لا روڈ کا ویو پوائنٹ، ساؤتھ پُلو، شیو شنکر مندر اور نارتھ پُلو، کھردونگ۔

کھردونگ ویو پوائنٹ، کھلسر اور ڈسکت وغیرہ؛ نوبرا وادی سے پینگونگ تک تساتی، اگھم، سکتی، زنگرل، تسولتک، تانگتسے، مغلب، سپانگمک اور پینگونگ ساحل وغیرہ کے راستے؛ نیز سکتی سے سنگم تک چیمری، کرو، تھکسی، شے، کشوک باکولا رنپوچے ہوائی اڈہ، دریائے سندھ کا ویو پوائنٹ اور سنگم پوائنٹ ،لیہہ، لداخ وغیرہ کے راستے کا احاطہ کیا گیا۔

  1. اہم مقامات: ٹھہر کر استعمال کرنے والے صارفین کے تجربے کا جائزہ لینے کے لیے جن اہم مقامات پر ٹیسٹ کیے گئے، ان میں آرمی اسپتال، ہنڈر، آرٹسین بازار، ای جے ایم کالج، گرودوارہ سری پاتھر صاحب، لیہہ ہوائی اڈہ، لیہہ مارکیٹ اور ایس این ایم اسپتال شامل ہیں۔

ڈی)پیدل چل کر کیے گئے ٹیسٹ: 17 اگست 2026 کو کیے گئے پیدل ٹیسٹ کے دوران لیہہ مارکیٹ کا احاطہ کیا گیا، جہاں پیدل چلنے والوں کی بھیڑ والے ماحول میں موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کی اس رپورٹ کے نتائج مزید ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں۔ آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹیں ٹی آر اے آئی(ٹرائی) کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔ کسی بھی وضاحت یا مزید معلومات کے لیے adv.ca@trai.gov.in پر ای میل بھیجی جا سکتی ہے یا ٹی آر اے آئی کے علاقائی دفتر، دہلی سے ٹیلی فون نمبر +91-11-20907772 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

 

*****

 

U. No.6950


(ریلیز آئی ڈی: 2330438) وزیٹر کاؤنٹر : 16
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी