بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 OCT 2026 9:18PM by PIB Delhi
قومی کارپوریشن برائے چھوٹی صنعتوں (این ایس آئی سی) جو درجۂ ’اے‘ کی منی رتن کمپنی ہے ،کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سبھرانشو شیکھر آچاریہ نے، 28 اکتوبر 2026 کو 47.76 کروڑ روپے کے منافع کا چیک مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای جناب جیتن رام مانجھی اور وزیر مملکت برائے خردہ، چھوٹی اور اوسط درجے کی انڈسٹریز(ایم ایس ایم ای) محترمہ شوبھا کرندلاجے کو پیش کیا۔ اس موقع پر وزارت کے سکریٹری جناب بھرت کھیڑا اور وزارت و این ایس آئی سی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر آچاریہ نے این ایس آئی سی کی مضبوط مالی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ کارپوریشن نے 3,767 کروڑ روپے کی آمدنی اور 159 کروڑ روپے کا خالص منافع (ٹیکس کی ادائیگی کے بعد) حاصل کیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ کارپوریشن کی مسلسل مستحکم مالی کارکردگی، مؤثر انتظام اور ایم ایس ایم ای شعبے کی ترقی اور مسابقتی صلاحیت کو فروغ دینے کے عزم کا عکاس ہے۔

مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای نے اپنی مربوط معاونتی خدمات اور حکومت کی مختلف اسکیموں پر عمل درآمد کے ذریعے ایم ایس ایم ای شعبے کو بااختیار بنانے میں این ایس آئی سی کے تعاون کو سراہا۔ قیادت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ این ایس آئی سی ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، نئے کاروباری اداروں کے قیام، ہنرمندی کی ترقی اور خردہ و چھوٹی صنعتوں کی ترقی میں اپنا کردار مسلسل ادا کرتا رہے گا۔

اپنے وسیع تجربے اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کے ساتھ، این ایس آئی سی ایم ایس ایم ای شعبے کے مجموعی نظام کو مضبوط بنانے اور خود کفیل و جامع بھارت کے تصور کو آگے بڑھانے میں مسلسل اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔رک)
U. No.6938