سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تحقیق کے لیے تعاون، علم کو آگے بڑھانا- تعلیمی حصولیابی کا ایک سفر


این ایس سی فیلوشپ نے اترپردیش کے  شہر وارانسی کے تحقیقی اسکالر کو ڈاکٹریٹ کی تحقیق مکمل کرنے میں مدد فراہم کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 OCT 2026 5:48PM by PIB Delhi

اترپردیش کے شہر وارانسی کے ایک تحقیقی اسکالر جناب امت کمار (تبدیل شدہ نام)  کے لیے ڈاکٹریٹ کی  تحقیق نے اپنی تعلیمی معلومات میں اضافہ کرنے اور اعلیٰ تعلیم میں بامعنی تعاون دینے کی ان کی خواہش کے لیے کام کرنے کا ایک موقع فراہم کیا ہے۔

تحقیق اور اعلیٰ تعلیم علم کو آگے بڑھانے اور معاشرے کی ترقی میں تعاون دیتے ہیں۔

جدید تحقیق کی جستجو میں تعلیم اور روزمرہ کی زندگی کے اخراجاتِ بھی شامل ہوتے ہیں۔ لہٰذا مالی منصوبہ بندی اسکالر ریسرچ کے سفر کا ایک اہم حصہ ہوتی ہے، خاص طور پر اس وقت جب تحقیقی ضرورتوں اور دیگر ذمہ داریوں کے درمیان توازن قائم کرنا ہو۔ مناسب مالی امداد تک پیہم رسائی  اسکالر حضرات کو اپنے تعلیمی کام پر توجہ برقرار رکھنے اور ان کے اہداف کی جانب مستحکم پیشرفت  میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

درج فہرست ذات کے طلبا کے لیے قومی تعلیمی وظیفہ (این ایف ایس سی) اسکیم نے جناب کمار کو تعلیمی وظیفے کے تعاون، مکان کے کرائے کا بھتہ (ایچ آر اے) اور ایمرجنسی امداد کے ذریعہ مدد فراہم کی۔ استفادہ کنندہ کی تفصیلات کے مطابق، موصول شدہ مجموعی مالی تعاون تقریباً 20 لاکھ روپے کے بقدر تھا۔ اس تعاون نے ان کی تحقیق سے متعلق اخراجات  پورے کرنے میں مدد فراہم کی اور ان کے تعلیمی مقاصد کی حصولیابی میں آسانی پیدا کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261029174935_2bb56c.jpg

اس تعلیمی وظیفے نے جناب کمار کو  ڈاکٹریٹ سے متعلق اپنے اہداف کی جانب آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنے تحقیقی کام پر توجہ دینے میں بھی مدد فراہم کی۔ مالی ضرورتوں کو پورا نے کے علاوہ، اس تعاون نے ایک مزید محفوظ اور مرکوز تعلیمی تجربے میں بھی تعاون دیا، اور انہیں اپنے علم اور تحقیقی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کرنے میں سہولت فراہم کی۔

جناب کمار  اب اپنا تحقیقی کام مکمل کر چکے ہیں، اور اس وقت برسر روزگار ہیں۔ ان کی ترقی پیہم تعلیمی کوشش کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے جس میں وہ ادارہ جاتی تعاون بھی شامل ہے جو اسکالر حضرات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

این ایف ایس سی اسکیم  اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کی جستجو میں  درج فہرست ذاتوں کے اہل طلبا کو تعاون فراہم کرانے کی حکومت ہند کی عہد بستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ مستحق اسکالر حضرات کو مالی تعاون فراہم کرکے، یہ اسکیم تحقیق سے متعلق مواقع تک رسائی کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے اور طلبا کو اپنی تعلیمی اور پیشہ وارانہ امنگوں کو پورا کرنے کی جانب کام کرنے میں تعاون دیتی ہے۔

جناب کمار کا سفر اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح تعلیمی تعاون افراد کے عزم کو سہارا اور تحقیقی صلاحیت کی ترقی میں تعاون دیتا ہے۔ ان کی حصولیابی  ایک ایسے معاون ماحول کو تیار کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے جس میں اسکالر حضرات تحقیق  کی جستجو کر سکتے ہیں، مہارت پیدا کر سکتے ہیں اور ایک فعال و مبنی بر شمولیت اعلیٰ تعلیمی ماحولیاتی نظام میں تعاون دے سکتے ہیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6933


(ریلیز آئی ڈی: 2330285) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil